فتنہ انکار حدیث: مولاناوحید الدین خاں!

marhaba نے 'مجلس علماء' میں ‏دسمبر 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    فتنہ انکار حدیث
    عرض یہ کہ " فتنہ انکار حدیث" پر مولانا وحید الدین خاں حفظہ اللہ کی لاجواب تحریر ، الرسالہ ڈسمبر 2013 "حدیث رسول -- ایک مطالعہ"خصوصی شمارہ حاضر خدمت ہے ۔۔۔ امید کہ جو حضرات فرقہ اہل القرآن سے متاثر ہوئے ہوں وہ اس تحریر کو پڑھنے کے بعد اپنے دلائل پر نظر ثانی کریں گے اور صراط مستقیم کی پیروی کریں گے ان شاءاللہ ۔۔۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دئے اور صراط مستقیم پر چلائے آمین ۔۔ دوچار صفحہ بطور نمونہ ملاحظہ فرمائیں ۔۔​
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    مزید کے لئے دئے گئے لنک کو کلک کیجئے ۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ستاره

    ستاره طلیبۃ علم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2013
    پیغامات:
    11
    یہ تو چور مچائے شور والی بات ہوگئی ۔ وحید الدین خان صاحب کا جہاں جی چاہتا ہے حدیث کو رد کر دیتے ہیں بلکہ بسا اوقات تو بخاری ومسلم کی روایات کو مشکوک بنا ڈالتے ہیں ۔ یہ وہی حنفی الفکر آئیڈیالوجی ہے کہ حدیث کو ماننا تو ہے لیکن مشروط طور پر ۔ یہ لوگ جب تک سنت کی غیر مشروط اتباع نہیں کرتے اس وقت تک ایسے مضامین انکا اصل چہرہ نہیں چھپا سکتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,018
    وحیدالدین خاں صاحب منکرحدیث ہی نہیں بلکہ منکرقران بھی ہیں۔
    موصوف صرف اپنی عقل کی پیروی کرتے ہیں ۔
    اگرقرآن کی کوئی آیت موصوف کی عقل کے مطابق ہے تو وہ آیت الفاظ ومعانی کے ساتھ مقبول ہے ۔لیکن اگرقرآن کی کوئی آیت موصوف کی عقل کے خلاف ہے تو موصوف الفاظ کوقبول کرتے ہیں مگر معنی کورد کردیتے ہیں اور اس کی جگہ اپنی عقل سے ایجادہ کردہ معنی پہنادیتے ہیں۔
    یہ طرزعمل موصوف نے احادیث کے ساتھ بھی اپنا رکھا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,018
    مرحبا بھائی کا ہمارے دل میں بہت احترام ہے ۔
    لیکن وحیدالدین خاں صاحب کا احترام ہم نہیں کرسکتے ہیں۔اس کے لئے معذرت۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,165
    جی ہاں ۔ اس کے باوجود ہم مرحبا بھائی کا احترام کرتے ہیں ۔ اس احترام کی ایک اور وجہ ان کا وحیدالدین خان اس کے رسالے اور ان کے منہج سے اخلاص بھی ہے ۔ اورہم ان کے لیے ہدایت کی دعا بھی کرتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں