جلالۃ الملک عبدالعزیز ابن سعود ۔ نظم ۔از مولانا ظفر علی خان

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏جنوری 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حرم والوں کی جمعیت پریشاں ہو نہیں سکتی ​
    کہ ہے اس دور میں شیرازہ بند ابنِ سعود اس کا

    پسند آیا ہے ربِّ کعبہ کو پانچوں نمازوں میں ​
    قیام اس کا قعود اس کا رکوع اس کا سجود اس کا

    روایاتِ سلف میں جان ڈالی اس کے ایماں نے ​
    دلیلِ اُخروی ہے صدرِ اول کی وجود اس کا

    وہ ہے جس سیزدہ صد سالہ دولت کے امینوں میں ​
    مقدر ہو چکا ہے روزِ اول سے خلود اس کا

    عرب کو ایک مرکز پر سیادت اس کی لائے گی ​
    علم لہرائے گا اس کی فضا پر دیر و زود اس کا

    نشاں بردارِ حق ہو کر وہ ٹکرایا ہے باطل سے ​
    لرز جاتے ہیں سن کر طنطنہ گبر و یہود اس کا

    شریعت کی نگہبانی ہوئی ہو جس کو ارزانی ​
    نہ کیوں پھر ساتھ دے ہر حال میں ربِّ ودود اس کا

    مولانا ظفر علی خان
    از دیوان ظفر علی خان
    اس نظم کا پس منظر یہاں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں