آج کیا پکایا یا کھایا؟

ام محمد نے 'کچن کارنر' میں ‏جنوری 27, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    اسلام عیلکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس تھریڈ میں آپ نے بتانا ہے کہ آپ نے کیا پکایا اگر پکایا نہیں تو وہی شیئر کر دیں جو کھایا -
    اگر ترکیب شیئر کر دیں تو عین نوازش ہو گی -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    میں نے آج ا یمرجنسی نہاری بنائی ترکیب پھر انشاءاللہ کیونکہ مغرب کا وقت ہو گیا ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    ام محمد سسٹر بہت اچها تهریڈ ہے.کل ہم نے میکرونی ودهه وائٹ سوس بنائ اور کهائ تهی..
    اور آج ان شاءاللہ کڑاہی گوشت بنایئں گے.
     
  4. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    وعلیکم السلام
    آج ہم نے ماش کی دال ود چکن بنائی الحمدللہ
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
    جو بنایا تها اس کی ترکیب لکه رهی هوں ...
    چکن وایئٹ سٹو
    چکن ..... ایک کلو
    پیاز ...... ایک عدد
    لہسن ...... آٹه جوے
    زیتون کا تیل ... چار کهانے کے چمچ
    فرنچ بینز ...... چه سے آٹه عدد ( اسکو کاٹ لیں )
    آلو ..... دو عدد
    شملہ مرچ ایک عدد ( لمبی باریک کٹی هوئ )
    گاجر ...... ایک عدد ( لمبی باریک کٹی هوئ )
    کالی مرچ ..... ایک چاے کا چمچ ( تازہ پسی هوی )
    نمک ..... حسب زائقہ
    دوده ..... آدها کپ
    چکن کی یخنی .... تین کپ
    گیہوں کا آٹا ...... دو کهانے کے چمچ
    تڑکہ لگانے کے لیئے
    زیتون کا تیل ...... حسب ضرورت
    کری پتہ ....... آٹه سے دس پتے
    ثابت زیرہ ثابت ..... . ایک ٹی سپون

    ترکیب

    پیاز اور لہسن کو کوٹ لیں . اور دو عدد آلو کو کیوز میں کاٹ لیں .
    آیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن ڈال دیں هلکا سا نرم کر لیں .اس کو براون نہیں کرنا اور اس میں گاجر ڈال دیں آلو ڈال دیں دو تین منٹ فرائ کریں اس میں چکن ڈال کر اچهی طرح بهونیں اب گیہوں کا آٹا ڈالکر ایک منٹ بهونیں اور اس میں یخنی ڈال دیں حسب زائقہ نمک اور پسی کالی مرچ ڈال دیں ڈهکن دے کر پکنے دیں جب چکن گل جاے اس میں شملہ مرچ اور فرنچ بین ڈال کر اتنا پکایئں کہ نرم هو جایئں اب آدها کپ دوده ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکایئں اور زیتون کے تیل میں زیرہ اور کری پتے کا تڑکہ لگایئں سبز دهنیا ڈال کر گرم گرم روٹی کے ساته پیش کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    آج لحم کبسہ کھایا ۔
     
  7. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,569
    آج ہم نے ماش کی دال بنائی ہے
     
  8. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    السلام وعلیکم
    آج ہم نے چکن پلاو اور بهرے ہوئے ٹنڈے پکائے
     
  9. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    ام احمد ٹینڈوں کو کس کے ساتهه بهرا؟؟؟؟
     
  10. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    کل ہم نے چکن پیس بنائے تهے.ساتهه گرما گرم روٹی.
    طریقہ بتاتی ہوں..
    ایک پوری چکن کے چار حصے کر لیں.اچهی طرح صاف کر کے دو چمچ سوکها دهنیہ ،دو چمچ سرخ مرچ اور ایک چمچ نمک لگا کر دو گهنٹوں کیلئے رکهه دیں.پریشر میں آئل ڈال کر گرم کریں .اورچکن کے اوپر دو لیموں نچوڑ دیں.پریشر میں ڈال کر ڈیپ فرائ کریں.پانچ منٹ فرائ کرنے کے بعد پریشر بند کر دیں.اور پندرہ منٹ کیلئے دم پہرکهیں.روٹی یا نان کیساتهه نوش فرمایئں.اور اگر تکلف نہ ہو تو دهنیہ پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی بهی بنا لیجئے.بنایئے کهایئے اور مجهے ڈهیروں دعایئں دیجئے..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں