اینڈرائڈ کو روٹ کرنا

محمد نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏فروری 2, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد

    محمد Guest

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2009
    پیغامات:
    50

    یہ لیجئے عُكاشة صاحب آپکی فرمائش پر۔
    روٹ کے لئے میں نے دو موبائل استعمال کئے ہیں ایک جو روٹ جو سپوٹ نہیں کرتا دوسرے میں روٹ ختم کرکے دوبارہ روٹ کیا گیا ہے خیال رہے ہر موبائل اور کمپنی کے حساب سے روٹ کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے جس کے سبب سکے اور دوسرے ٹولز تلاش کرنے پڑتے ہیں، یہاں ایک آسان اور آٹو میٹیک طریقہ بتایا جا رہا ہے جس سے باآسانی روٹ کیا جا سکتا ہے ۔
    سب سے پہلے یہاں کلک کرکے اپنے موبائل کی َقسم، کمپنی کا نام اور ماڈل ، دیکھیں کے آپکا موبائل روٹ سپوٹ کرتا ہے یا نہیں اب نیچے پڑھیں کے روٹ کا کیا فائدہ اور نقصان ہو سکتا ہے۔

    روٹ کرنے کا فائدہ

    • موبائل میں ترمیم کرنے کے اختیارات
    • پروسیسر اور دوسرے آلات کو کنٹرول کرنے کے اختیارات
    • موبائل میں دوسرے سسٹم کرنے کے اختیارات
    • ونڈوز کے فانٹس انسٹال کرنے کے اختیارات
    • کسٹم اپلیکیشنز کرنے کی سہولت
    روٹ کرنے کا نقصان
    • روٹ کرتے ہوئے غلطی ہونے پر موبائل ناکارہ ہو سکتا ہے۔
    • موبائل کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ورنٹی کی منسوخی ہو جائے گی۔


    طریقہ

    سب سے پہلے یہاں سے کِنگو روٹ پروگرام ڈاونلوڈ کریں۔

    [​IMG]

    ڈانلوڈ کے بعد پروگرام انسٹال کریں اور اپنے سسٹم کو انٹرنیٹ کےساتھ منسلک رکھیں۔ اسکے بعد پروگرم کو چلائیں اور اپنے موبائل میں سے یو ایس بی کو "Debug Mode" پر سیٹ کرلیں۔
    اگر آپکو معلوم نہیں یہ آپشن کہاں ہے پروگرام میں پر کلک کرکے اپنے موبائل کے ورژن کے مطابق آپشن کی لوکیشن کی تصویر دیکھیں۔

    [​IMG]

    اب اپنے موبائل کو یو ایس بی کیبل کے زریعہ سسٹم سے منسلک کریں اسکے بعد پروگرام اپکے موبائل کے USB Drivers ڈاونلوڈ کرے گا جسکا درانیہ کا انحسار آپکے انٹرنیٹ کی رفتار پر ہے

    [​IMG]



    [​IMG]

    ونڈوز Drivers انسٹال کرنے کے بعد پروگرام آپکے موبائل سٹیٹس اور روٹ کرنے کے کچھ فوائد اور ورنٹی منسوخی کے بارے میں بتائے گا اس ونڈو میں "ROOT" روٹ بٹن پر کلک کریں۔

    [​IMG]

    [​IMG]


    اسکے بعد پروگرام روٹنگ شروع کر دے گا اب اگر پاکستان میں رہتے ہیں تو دعا کریں لائٹ نہ جائے دوسری صورت میں لیپ ٹاپ استعمال کریں اور بیچ میں آپکا موبائل چار سے پانچ بار ری سٹاٹ ہوگا گھبرانے کی بات نہیں اور پروگرام سرور سے مطلوبہ فائلز ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرتا رہے گا
    [​IMG]



    چار سے پانچ منٹ میں روٹنگ مکمل ہو جائے گی جسکی اطلاع پروگرام آپکو دے گا۔

    [​IMG]

    روٹنگ کے دوران یو اس بی کیبل اور موبائل سے چھیڑ چھاڑ سے پرہیز کریں احتیاط کے تور پر صرف پروگرام کو چلائیں اور باقی تمام سافٹ ویر جو انٹرپٹ کرسکتے ہیں جیسے موبائل کا پی سی سوٹ وغیرہ بند رکھیں۔ موبائل کی بیڑی مکمل چارچ رکھیں موبائل سے سم کارڈ وغیرہ نکال دیں تاکہ کوئی کال یا میسچ انٹرپٹ نہ کرسکے۔

    اگر ایسے موبائل کو روٹ کرنے کی کوشیش کی جائے جو روٹ سپوٹ نہیں کرتا روٹ فیل کا بتا دیا جائے گا۔
    [​IMG]

    اس گائیڈ کو انگریزی میں ڈانلوڈ کر سکتے ہیں۔ - یا پڑھ سکتے ہیں


    روٹ ختم کرنے کے لئے دوبارہ اپنے موبائل کو سسٹم کے ساتھ منسلک کریں اور پروگرام آپکو روٹ ختم یا دوبارہ کرنے کا آپشن دے گا۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. السعدی

    السعدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    475
    جزاکم اللہ خیرا
    یہ کام کیسے سر انجام دئیے جائیں گے۔ براہ کرم اس پر بھی مفصل روشنی‌ڈال دیں
    • موبائل میں ترمیم کرنے کے اختیارات
    • پروسیسر اور دوسرے آلات کو کنٹرول کرنے کے اختیارات
    • موبائل میں دوسرے سسٹم کرنے کے اختیارات
    • ونڈوز کے فانٹس انسٹال کرنے کے اختیارات
    • کسٹم اپلیکیشنز کرنے کی سہولت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. محمد

    محمد Guest

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2009
    پیغامات:
    50
    1۔ یہ خاص تور پر ڈولپرز کے لئے ہے جو اپلیکیشنز بنا کر تجربے کرتے ہیں جب موبائل کو روٹ کر لیا جائے تو موبائل آپسے ان اختیارات کو حاصل کرنے کی تصدیق کا پوچھے گا
    2۔ جب آپ روٹ کر لیں تو پلے سٹور سے آپکو بہت سی روٹ موبائلز کے لئے اپلیکیشنز مل جائے گی جیسے یہ اس اپلیکیشن سے آپ پروسیرر کنٹرول کر سکتے ہیں یہاں دیکھیں
    3: یہ دوسرے موبائل سسٹم جیسے فائر فاکس سسٹم یا یوبانٹو موبال سسٹم کرنا وغیرہ پر اس لے لئے خاص لینکس پر دسترس کی ضرورت ہے کیونکہ اینڈرئڈ لینکس ہی ہے
    4: ورٹ سپلیکیچنز آتی ہیں جس سے ونڈوز کے فانٹس انسٹال ہو سکتے ہیں
    5: ایسے کی بورڈ یا جیسے اینڈرئڈ میں سکرین یا اپلیکیشن کی تصاویر اتارنے والی اپیس روٹ موبائل مانگتی ہیں کیونکہ یہ کسٹم ہوتی ہیں

    مزید معلومات کے لئے پلے سٹور پر روٹ موبائلز کی اپلیکیشنز ملاحضہ کریں اور روٹ پر ڈولپر لیول کی دسترس کے لئے گوگل کی آفیشل ڈولپر سائٹ پر ٹرینگ یا مزید معلومات مل سکتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. السعدی

    السعدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    475
    جزاکم اللہ خیرا
    اس کام کا طریقہ مفصل بیان فرما دیں۔
     
  5. محمد

    محمد Guest

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2009
    پیغامات:
    50
    آپنے موبائل کو روٹ کریں۔موبائل کو سسٹم سے منسلک کریں اور یو اس بی کو ماس سٹوریچ پر رکھیں، ایس ڈی کارڈ میں فولڈر بنائیں اور اپنے مطلوبہ ونڈوز فاننٹس کاپی کریں۔
    اب یہ اپلیکیشن انسٹال کریں یا پلے سٹور سے پسندیدہ اپلیکیشن ڈاونلوڈ کریں اور اس میں اسکو ایس ڈی کارڈ میں سے فانٹس کا فولڈر دیں ، فانٹ منتخب کریں موبائل ری سٹاٹ کریں یا اپلیکیشن میں مہیا کردہ فانٹ پسند کرکے بزریعہ اپلیکیشن انسٹال کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. السعدی

    السعدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    475
    ایک آخری سوال

    اینڈرائیڈ میں اردو یا عربی کے فانٹس کا ربط مل سکتا ہے؟ جیسا کہ نستعلیق یا ٹریڈیشنل عریبک وغیرہ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,154
    السلام علیکم !‌
    بہت بہت شکریہ بھائی ۔ اكرمک الله كما اكرمتني۔ ان شاء اللہ اس ٹیوٹوریل سے بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ بارک اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. محمد

    محمد Guest

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2009
    پیغامات:
    50
    تذکرہ کردہ کسی بھی اپلیکیشن میں اردو نستعلق نہیں ہے، البتہ عربی کے مختلف فانٹس آپ پسند کرکے بذریعہ اپلیکیشنز ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں یا پھر ونڈوز کے فانٹس کاپی کرکے استعمال کئے جاسکتے ہیں پھر چاہے وہ عربی ہوں یا اردو یا کوئی بھی، اگر صرف عربی فانٹس کی بات کی جائے تو یہ اپلیکیشن پلے سٹور پر موجود ہے جس میں صرف مختلف عربی فانٹس ہیں پر اسکی قیمت 5.92$ ہے اور کوئی ٹرائل کی سہولت بھی نہیں ۔ اگر پائریسی میں مضائقہ نہیں سمجھتے تو اسکی APK سرچ کرکے مل جاتی ہے۔ اسکے علاوہ اگر آپکے پاس کوئی گلیکسی سام سنگ ڈیوائس ہے تو اس اپلیکیشن کا دعویٰ ہے یہ سام سنگ گلیکسی میں روٹ کیے بنا کام کرتی ہے ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,422
    جزاک اللہ.بہت عمدہ.کسی پیشہ ور یا ماہر کے بغیر روٹنگ کافی مشکل کام لگتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    759
    Farmaroot نامی ایک موبائل ایپ ہے جس کو انسٹال کر کے اکثر اینڈرائڈ موبائل بآسانی روٹ کرسکتے ہیں۔۔

    ٍFarmaroot
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں