انگلش لینگویج کورس

irum نے 'انگریزی زبان سیکھیں' میں ‏مارچ 30, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum Web Master

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    [​IMG]
    انگلش لینگویج کورس
    تعارف
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ خیریت سے ہوں گے۔
    آج سے ہم آپ کے لیےسیکھنے اور سکھانے کا ایک نیا سلسلہ ( انگلش لینگویج کورس ) شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم اس کورس کو شروع سے لے کر آخر تک آسان اور عام فہم زبان میں سکھانے کی کوشش کریں گے ، ان شاءاللہ۔

    جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ
    دنیا کی مروجہ زبانوں میں انگریزی جس اہمیت کی حامل ہے اس سے تو ہر شخص بخوبی واقف ہے۔ کم از کم ہمارے اپنے ملک میں انگریزی کی معمولی استعداد رکھنے والے خواتین و حضرات کا شمار بھی تعلیم یافتہ لوگوں میں ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کاروباری فوجی اور نیم خواندہ لوگ بھی اس زبان کے جملے یاد کر لیتے ہیں انگریزی ہمارے ملک کی سرکاری زبان ہے۔ مگر بد قسمتی سے ہمارے سکولوں اور کالجوں کے طالب علم بی -اے اور ایم-اےکے امتحان پاس کر لینے کے بعد بھی آسان سے آسان انگریزی نہیں بول سکتے اور اگر کوئی دوسرا شخص ان سے انگریزی میں گفتگو کرے تووہ جواب اردو میں دیتے ہیں۔
    اس کے علاوہ کسی بھی عام خوش پوش شہری نوجوان کو سوسائٹی میں اٹھنے بیٹھنے کے دوران اکثر ایسے مواقع درپیش آتے ہیں جہاں اس کے لیے انگریزی میں گفتگو کرنا لازمی ہوتا ہے اور اگر اس میں گفتگو کی صلاحیت نہیں یا کوشش کرنے پر بھی غلط بولا جائے تو نہ صرف خفت اٹھانی پڑتی ہے بلکہ احساس کمتری کا بھی شکار ہونا پڑتا ہے۔

    بہر حال ہر قدم پر اور ہر شعبے میں جہاں انگریزی کا ذرا بھی عمل دخل ہے عام آدمی ایک جھجک ہی محسوس کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ انگریزی میں گفتگو کرنے کے موقع کو جہاں ‌تک ہو سکے ٹالے۔

    آپ کو ہمارا سب سے پہلا اور آخری مشورہ یہ ہے کہ :
    آپ بولتے جائیں، بلا جھجک اور بے دھڑک زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کہ جملوں کی ترتیب اور بناوٹ غلط ہوگی۔ کوئی فقرہ آپ بولنا چاہتے ہیں تو رک رک کر نہ بولیں چاہے فقرہ ادھورا ہی بول دیجیئےاور گرامر کے چکر میں نہ پڑیں۔ انگریزی بول چال میں زبان دانی اورقواعد کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی ہے بلکہ روانی اور مقابل کو اپنا مطلب سمجھانا ہی اس زبان کی اولین ترجیح ہے۔

    نئے سیکھنے والوں سے ہماری گزارش ہے کہ اگر آپ اس کورس سے مکمل مستفید ہونا چاہتے ہیں تو ذیل کی ہدایات کا خاص خیال رکھیں :

    جو بھی سبق دیا جائے اس کی مکمل تیاری کی جائے۔
    کسی کے ساتھ مل کرکم از کم دو سے تین بار اس سبق کی پریکٹس کریں۔

    اگر کسی کو ایسا لگے کہ ہم کچھ غلط سکھا رہے ہیں یا کہی کچھ غلط لکھ رہے ہیں تو اپنی رائے سے مطلع فرماتے ہوئے دوستانہ اصلاح ضرور کی جائے۔
    آپ کے مفید مشورے امید ہے اس کورس کو بے مثال بنا دیں گے۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. آبی ٹوکول

    آبی ٹوکول محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2008
    پیغامات:
    158
    مجھ کو وی داخل کرلیں اس کلاس میں
     
  3. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,643
    آبی بھائی کی طرح مجھے بھی انگلش سیکھنی ہے
     
  4. عقرب

    عقرب Guest

    بہت اچھے ارم سسٹر۔۔۔:00001: بہت مفید ہوگا ہم جیسوں کے لیے ۔۔

    میں کورس شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔۔
     
  5. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,643
    کب سے شروع ہونے والا ہے کورس ارم سسٹر کورس؟
     
  6. irum

    irum Web Master

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582

    سوموار تک ان شاءاللہ
     
  7. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,529
    واہ سسٹر بہت اچھا قدم ہے یہ بہت خوب، اللہ آپ کی مدد کرے آمین
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,295
    اور چُھٹی کب ہوگی؟؟؟
     
  9. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,643
    چھٹی چھٹی کے دن ہوگی
     
  10. irum

    irum Web Master

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,582
    چُھٹی ؟؟؟
    ھممم

    :bataoon:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں