ایک اہم اعلامیہ ، برائے : تصاویر / جہاد

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏اپریل 2, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    21
    السلام علیکم !

    محترم و معزز اراکینِ اردو مجلس !!
    اردو مجلس کی مشاورتی کونسل ان دنوں فورم کے اصل منشور اور مجموعی قوانین کی تیاری میں مصروف ہے جو ان شاءاللہ جلد ہی آپ تمام کی نظروں کے سامنے ہوں گے۔

    انتظامیہ نے مناسب سمجھا ہے کہ چند اہم عمومی قوانین کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے انہیں فوراً سے پیشتر روبۂ عمل لائے۔
    ذیل میں اردو مجلس کے متذکرہ قوانین ملاحظہ فرمائیں :

    1. اردو مجلس کے کسی بھی زمرے میں واضح انسانی تصاویر کا استعمال قطعاً ممنوع ہے۔ (بااستثنائے اراکین کی نمائیندہ تصویر)
    2. ایسی ویب سائیٹس یا فورمز یا بلاگز کا ربط دینا قطعاً ممنوع ہے جو خواتین کی تصاویر پر مبنی ہوں۔
    3. جہاد یا دہشت گردی کے نام پر ایسی تمام تصاویر جن میں انسانی اعضاء کٹے پھٹے بکھرے نظر آئیں یا وہ تمام تصاویر جن کو دیکھنے سے نوعمر ذہن خوفزدہ ہو جاتے ہوں ، ان کو یا ان کے روابط (links) کو فورم پر پوسٹ کرنا قطعاً ممنوع ہے ، تین مرتبہ کی خلاف ورزی پر رکن کو مستقلاً بین کر دیا جائے گا۔
    4. آج کے بعد سے اردو مجلس پر کسی بھی جہادی سائیٹ کی تشہیر یا اس کا تعارف یا اس کا ربط (link) دینا قطعاً ممنوع قرار دیا جا رہا ہے۔
    5. کسی مخصوص جہادی گروہ کے متعلق تعارفی مضامین یا ایسی تحریریں جن سے کسی خاص جہادی تنظیم یا نظریے کی تشہیر یا ترغیب کا شبہ ہوتا ہو ، کسی اطلاع کے بغیر حذف کر دی جائیں گی۔

    'ادارہ اردو مجلس' درج بالا قوانین کی شق (4) اور (5) کی وضاحت میں یہ اعلان کرنا بھی ضروری سمجھتا ہے کہ اردو مجلس فورم کے اصل مقاصد میں اسلام کے بنیادی امور کی تعلیم و ترویج نمایاں و اولین اہمیت رکھتی ہیں۔ لہذا 'جہاد' سے متعلق معلومات کسی تنظیم ، نظریے یا مباحث کے ذریعے پیش کرنے کے بجائے صرف قرآن و حدیث اور سلف الصالحین کی باحوالہ تعلیمات سے پیش کرنے کی گذارش کی جاتی ہے۔

    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں