تصویر کا بیک گراؤنڈ ختم کرنے کے مختلف طریقے

عفراء نے 'گرافک ٹیوٹوریلز' میں ‏اپریل 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​


    ہمیں کمپیوٹر پر کئی بار تصویروں کا بیک گراؤنڈ ہٹانا پرتا ہے اور جب بہت دن بعد ایسا کام کرنا پڑے تو یاد بھی نہیں رہتا کہ کیسے کرنا ہے۔ اس موضوع میں ہم وہ تمام طریقے جمع کریں گے جو بیک گراؤنڈ ختم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔


    پہلا طریقہ
    ٹول: پاور پوائنٹ
    پاور پوائنٹ میں تصویر کاپی کریں اور اس کو سیلیکٹ کر کے 'ریموو' بیک گراؤنڈ ' کے آئیکون کی مدد سے ریموو کر لیں۔ نئے ورژن میں اسکی اچھی سپورٹ موجود ہے۔
    تفصیل کے لیے دی گئی تصاویر ملاحظہ ہوں:
    تصویر کو سیلیکٹ کر کے remove background کو کلک کریں
    [​IMG]
    اب اوپر جہاں ایرو کا نشان نظر آرہا ہے اس آئکون پر کلک کر کے ان حصوں کو کلک کریں جو بیک گراؤنڈ کے علاوہ ہے لیکن پاور پوائنٹ ان کو بیک گراؤنڈ کے ساتھ مکس کر رہا ہے۔
    [​IMG]
    اس کے بعد save changes کو کلک کریں تو بیک گراؤنڈ ختم ہو چکا ہوگا۔
    [​IMG]

    ـــــــــــــــــــــــــ​
    دوسرا طریقہ
    ٹول :انک سکیپ

    تصویر کو منتخب یعنی سیلیکٹ کریں۔
    اوپر دیے گئے مینیو میں سے 'پاتھ' (path) کو کلک کریں۔
    اب لسٹ میں سے ٹریس بٹ میپ (Trace Bitmap) کو کلک کریں۔
    ایک ونڈو کھل جائے گی۔ یہاں multiple scan کے نیچے کچھ آپشنز کو منتخب کر لیں:
    scan = 2
    colors اور remove background کو بھی 'چیک ' کر لیں۔
    اب اوکے کر دیں۔
    اس طرح تصویر کا ویکٹر اور بٹ میپ دونوں ایک دوسرے کے اوپر موجود ہوں گے۔ آپ کو شفٹ کی مدد سے دونوں کو منتخب کرنا ہے اور پھر رائٹ کلک کریں۔ اب set clip کو کلک کر دیں۔
    لیجیے آپ کی تصویر سے بیک گراؤنڈ ختم ہو چکا ہے۔

    نوٹ:
    1- یہ طریقہ اس صورت میں زیادہ کارآمد ہے جب کہ بیک گراؤنڈ کلر صرف ایک ہو۔ ایک سے زیادہ کے لیے ضروری نہیں درست کام کرے۔
    2- scans کی ویلیو 2 سے زیادہ بھی رکھی جا سکتی ہے، یہ آپ اپنی تصویر کے مطابق تبدیل کر کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
    اس طریقے کے سکرین شاٹس آئندہ کبھی ان شاء اللہ۔

    ــــــــــــــــــــــــــــ ​
    اس کے علاوہ کئی طریقے ہو سکتے ہیں اور ہر ٹول میں مختلف ہوتے ہیں ، جیسے فوٹو شاپ اور گمپ میں میجک وینڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔اب آپ بھی اپنے طریقے یہاں بتائیے تاکہ باقی اراکین مستفید ہو سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,325
    جزاک اللہ خیرا
    سسٹر اگر سکرین شاٹس بھی ہوں ساتھ میں تو پھر سونے پر سہاگہ
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاکم۔
    جی میں فرصت میں دیتی ہوں سکرین شاٹس ان شاء اللہ۔ اصل میں انک سکیپ میں لینکس پر استعمال کرتی ہوں اور اس پر میرا اتنا ہاتھ نہیں چلا ہوا تو سکرین شاٹس لینا اور ایڈٹ کرنا تھوڑا مشکل لگتا ہے۔
    آپ کورل میں کیا طریقہ استعمال کرتے ہیں بیک گراؤنڈ ہٹانے کے لیے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,325
    ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایکسپورٹ کرتے وقت بیک گراونڈ کو ختم کرنے کیلئے بیک گراونڈ کو سلیکٹ کیا جائے لیکن یہ اس وقت فائدہ مند ہے جب کلر بیک گراونڈ کا دوسری چیز میں نہ ہو ورنہ وہاں سے بھی رنگ اڑ جائے گا۔
    میں تو فوٹوشاپ میں میجک وانڈ کا استعمال کرتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    جزاک اللہ خیرا بہت خوب۔
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاک۔ اور آپ اپنی ٹپس کب لا رہی ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    یہ سکرین شاٹس پاور پوائنٹ 2010 کے ہیں۔
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ہممم یہ والا میں نے نہیں آزمایا ہوا شاید۔
    اچھا، میجک وینڈ کا ٹول گمپ میں بھی موجود ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    سکرین شاٹس سے بہت اچھا ہو گیا ۔
    : ) ارے بھئی ہمیں کیا معلوم ؟
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    پھر یہ ہے کہ ہمیشہ ویکٹر اور پی این جی جمع کریں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں