کلر ہیگزا ویلیوز

عفراء نے 'گرافک کی ضروریات' میں ‏اپریل 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ویب اور گرافک ڈیزائننگ کرنے والوں کو رنگوں سے بہت واسطہ پڑتا ہے۔ گرافک ڈیزائننگ میں تو ہیگزا ویلیوز (hexa values) کی اتنی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ رنگ سامنے نظر آجاتے ہیں ٹول میں۔ لیکن کوڈنگ کرتے وقت رنگوں کی ہیگزا ویلیوز ہی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کلر ہیگزا ویبسائٹ بہت مفید ہے۔

    اگر آپ کو کسی رنگ کا کوڈ معلوم ہے تو آپ اس کے متعلق تمام تفصیلات اس ویب سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلا اس کی بائنری (binary) ، آر جی بی (RGB) ، ایچ ایس ایل (HSL) غرض ہر قسم کی ویلیوز معلوم کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ کسی بھی رنگ کے ملتے جلتے (matching) اورمتضاد رنگ (contrasting) دیکھ سکتے ہیں اور تھیم بنا سکتے ہیں۔ یہ ویبسائٹ آپ کو اس بات کی سہولت بھی دیتی ہے کہ کسی رنگ کو دوسرے کے ساتھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں کہ کیا نتائج آتے ہیں۔

    غرضیکہ یہ ویبسائٹ رنگ منتخب کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور اچھی بات یہ کہ مفت بھی ہے
    ۔


    تعارف برائے اردو مجلس: عفراء​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    میں نے اس کیلئے ایک خودساختہ طریقہ اپنایا ہے۔ مجھے جب کوئی رنگ پسند آتا ہے کسی سائٹ میں یا گرافکس میں تو پھر اس کو پہلے فوٹو شاپ میں لے جاتا ہوں پھر اس رنگ کی RGB Values یا پھر CMYK Values نوٹ کرکے ان کو استعمال کرتا ہوں۔
    یہ ٹپ گرافکس میں بھی بہت کام آتی ہے۔
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جی ہاں یہ طریقہ بھی اچھا ہے۔
    یہاں یہ آسانی ہے کہ اگر کسی ٹیمپلیٹ کا کوڈ دیکھ کر کلر لینا ہو تو اس ویب سائٹ پر سرچ کیا جا سکتا ہے اور اس کے ملتے جلتے تمام کلرز بھی مل جائیں گے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,070
    جزاک اللہ خیرا عفراء۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں