ماہ رجب کے ایام بیض کے نفلی روزے

عائشہ نے 'ماہِ رجب المرجب' میں ‏مئی 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ایام بیض ہر قمری مہینے کی ۱۳ ، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو کہتے ہیں ۔ رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں نفلی روزے رکھا کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو بھی یہ روزے رکھنے کا حکم دیتے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" صوم ثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر كله‏"‏ ۔ہر مہینے میں ان تین روزوں کا اجر ایسا ہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے رکھے ۔ متفق عليه
    ماہ رجب کے ایام بیض کے نفلی روزے قریب ہیں ۔ رجب اللہ کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے۔ صدیوں سے اہل اسلام کی پاکیزہ روایت ہے کہ رمضان کی تیاری اسی مہینے سے شروع کر لی جاتی ہے ۔ جو لوگ ہر مہینے یہ چند روزے رکھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کو ہر موسم کے روزے کی عادت ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ قضا روزوں کی ادائی بھی آسان ہو جاتی ہے ۔

    مکۃ المکرمۃ کی رویت ھلال کے اعتبار سے آج ۹ رجب ہے ۔ جب کہ پاکستانی رویت کے اعتبار سے آج ۸ رجب ہے۔
    اس طرح اہل مکہ ۱۲، ۱۳ ، ۱۴ مئی کو ایام بیض کے روزے رکھیں گے ۔ جب کہ پاکستانی رویت ھلال کے اعتبار سے ۱۳، ۱۴ ، ۱۵ ، مئی کو ایام بیض کے نفلی روزے رکھ سکتے ہیں ۔
    اگر آپ خود یہ نفلی روزے نہیں رکھ سکتے تو دوسروں کو یاد کروائیں کہ نیکی کے بارے میں بتانے والے کو بھی عمل کرنے والے کا اجر ملتا ہے ۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں میں شامل فرما لے جو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والے اور ان کو رواج دینے والے ہیں ، اور ہمارے تمام نیک اعمال قبول فرما لے۔
     
    Last edited: ‏مئی 1, 2015
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,570
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آمین
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیرا
    آپ کے علم اور عمل میں اور اضافہ فرماے بہت اچهی یاد دهانی هے .. اللہ قبول فرما لے آمین

    جزاک اللہ خیرا
     
  4. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    941
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 13, 2016
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    رجب کے ایام بیض ایک بار پھر قریب آ چکے ہیں۔
    اللہھم بلغنا رمضان
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    پاکستان میں 3 مئی کو 13 رجب ہے یعنی 3، 4، 5 مئی کو ایام بیض ہوں گے۔
     
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
    یاد دہانی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں