اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور غیر متوقع موسم

عائشہ نے 'موسم' میں ‏مئی 12, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    اسلام آباد میں کل سے موسم نے انتہائی غیر متوقع کروٹ لی ہے ۔ اس ہفتے کی ابتدا میں درجہ حرارت ۳۸ سے ۴۰ ڈگری سینٹی گریڈ چل رہا تھا اور آج موسلادھار بارش کے بعد یہ عالم ہے کہ شام اور رات میں یہ ۱۸ ، ۱۹ سینٹی گریڈ پر جا پہنچا ہے ۔ جب کہ یہ درجہ حرارت عموما مارچ میں ہوتا ہے جب موسم سرما اپنے اختتام پر ہوتا ہے ۔
    موسم میں ایک دم تبدیلی کی وجہ سے لوگ جو لان اور کاٹن نکال چکے تھے عین مئی میں ٹھٹھرتے پھر ر ہے ہیں ۔ پیش گوئی کے مطابق اگلے تین دن بھی مسلسل بارش اور دوپہر یا سہ پہر میں طوفان متوقع ہے اس لیے اسلام آباد والے چھتریاں ، بند شوز اور واٹر پروف بیگ تیار رکھیں ۔ اللہ کرے کہ یہ بارش برکت اور نفع والی ثابت ہو اور اس سے کوئی نقصان نہ ہو ۔
     
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    پیغامات:
    3,122
    ریاض میں اسی موسم میں بارشیں ہوتی ہیں پاکستان میں بارش ہو تو ہر چیز نکهر جاتی یہاں اگر ہلکی بارش ہو تو گاڑیوں کی مٹی سے سجاوٹ ہو جاتی ہے اللہ تعالی رحمتوں والی بارش برسائے اور اس کی زحمتوں سے چائے آمین یا رب العالمین
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    پیغامات:
    6,692
    آمین یارب العالمین
    اللہ اس بارش کو رحمت والی بارش بنا دے سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    پیغامات:
    38,758
    کل سے لاہور میں‌سردی دوبارہ شروع ہو گئی ہے ، کل کام سے واپسی پر اتنی سلو سپیڈ پر ڈرائیو کرنی پڑی کہ آدھے گھنٹے کا راستہ گھنٹے میں‌طے کرنا پڑا بوجہ سردی بہت لگ رہی تھی :)
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    پیغامات:
    9,614
    مڈل پنجاب اور اپر پنجاب میں بهی بارش هے. اور گندم کی فصل بهی تیار هے. الله سے اس کی رحمت کی دعا هے.
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    آمین۔ بارش کے بعد سے مچھروں کی تازہ دم فوج نے حملہ کر رکھا ہے ۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں