طبی توہمات ماہرین کی عدالت میں

عائشہ نے 'صحت و طب' میں ‏مئی 14, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    روزمرہ زندگی میں ہم شعور کی کمی کا شکار لوگوں سے عجیب و غریب توہمات سنتے رہتے ہیں ، جن کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا لیکن وہ مخصوص حلقوں میں کسی آفاقی سچائی کی مانند ناقابل تردید حیثیت حاصل کر چکے ہوتے ہیں ۔ اس موضوع میں ہم ایسی باتیں ذکر کریں گے تاکہ اردو مجلس کے طبی ماہرین ہمیں بتائیں کہ یہ درست ہیں یا نہیں ۔ اللہ کرے کہ اس موضوع سے شعور بڑھے ۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ۱- پہلا وہم : جلے ہوئے کو پانی نہیں لگنا چاہیے ، آبلے بن جائیں گے ، زخم دیر سے چھوٹے گا وغیر ہ وغیرہ
    حالاں کہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جلے ہوئے پر مسلسل پانی ڈالیں کیوں کہ جلد کے اندر خلیوں تک جلنے کا اثر جا رہا ہوتا ہے جسے روکنے کے لیے جلد کو ٹھنڈا کرنا ضروری ہے ورنہ نقصان زیادہ ہو سکتا ہے ۔ لیکن ہمارے ہاں وہمی اور جاہل لوگ جو ہر موقع پر مفت مشورے بلکہ مفاد عامہ میں زبردستی کے قائل ہیں وہ مریض اور اس کے گھر والوں کی مت مار دیتے ہیں نتیجتا وہ نقصان جس سے گھر میں ہی پانی ڈال کر بچا جا سکتا تھا ہسپتال پہنچنے تک کہیں زیادہ ہو چکا ہوتا ہے ۔
    ہمیں یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ بغیر علم کے ہر بات میں ٹانگ اڑانے والے لوگوں کا مشورہ ماننا غلط ہے ۔ یہ لوگ توجہ حاصل کرنے کے مریض ہوتے ہیں لیکن طبی معاملات میں ان کی جاہلانہ مداخلت مریضوں کی جان لے سکتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    بہت اچھا موضوع شروع کیا سسٹر آپ نے۔ ان شاء اللہ ہم سب کو اس مفید معلومات حاصل ہون گی۔

    اس طرح کے مشورہ پر عمل کرنے کا خمیازہ ہم بھگت چکے ہیں۔ اس کا ذکر کرتے ہوے بھی خوف آتا ہے۔ جب بھی کبھی کوئ ناگہانی صورت حال پیش آۓ تو فورا ہی کسی مستند ڈاکٹر یا ہاسپٹل سے رجوع کیا جاۓ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
    بہت مفید موضوع
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    بجلی کا شاک لگنے پر ریت میں مریض کو دبانے کا مشوره دیا جاتا هے. جو بهت غلط هے. اگر شاک لگنے والا بظاهر تندرست بهی نظر آ رها هو تو ڈاکٹر کو ضرور دکهایا جائے. متاثره کی ای سی جی ضرور کروائی جائے کیونکه بجای کا جهٹکا دل کے ردهم کو متاثر کرتا هے. دل میں بهی کرنٹ هوتا هے جو بیرونی بجای کے شاک سے ڈسٹرب هو جاتا هے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. السعدی

    السعدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    465
    کیلا ہمیشہ جفت کھانا چاہیے، طاق کھانے سے قبض ہو جاتی ہے
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی ماہرین کو ٹیگ کر دے ۔
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    لوگ کہتے ہیں سرخ مرچوں کی دھونی سے بدروحیں بھاگتی ہیں
    لیکن اس سے صرف
    -
    -\
    -
    -\
    -
    چھینکیں آتی ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب
    ایک اور وہم ہے کہ سر درد کی گولی چائے کے ساتھ ہی کھائی جائے تو افاقہ ہوگا۔ حالانکہ چائے کے ساتھ دوا لینے سے دواوں کی toxicity بڑھ جاتی ہے اس لیے ڈاکٹر چائے کے ساتھ دوا لینے سے منع کرتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    اچھا تو یہ وہم ہے ـ لیکن اگر صرف چائے لی جائے سردرد میں تو فائدہ ہوتا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    آج تک یہی سنتے آے اور کرتے بهی آے کہ کچه کهانے کو دل نہیں کیا همارا یا همارے بچوں کا تو دوده کا گلاس کے ساته اینٹی بایئوٹک گولی دوده سے کها لیں اب ان هی گولیوں پرصرف ایک هسپتال میں یہ گولی کی ڈبیا کے اوپر لکه کر دیتے هیں کہ گولی کهانے کےدو گهنٹے پہلے اور دو گھنٹے بعد دوده یا دوده سے بنی کوی بهی چیز نہیں لینی .جن کو آج تک کسی ڈاکٹر نے نہیں بتایا اور هم دوده کے ساته هی کهاتے آے هیں
    اور ایک نہیں بہت ساری اینٹی بایئوٹک گولیاں ایسی هیں جن کےکهانے سے دو گھنٹے پہلے اور بعد میں دوده یا دوده سے بنی کوئ چیز نہیں کهانی یہ بهی همارے فیملی فرینڈ ڈاکٹر جو آغا خان هسپتال کراچی سے یہاں ٹرانسفر هوے تو انہوں نے بتانی شروع کی کہ کون کون سی وہ دوایئاں هیں اللہ ان کو بہترین جزا دے سب کی بہت مدد کرتے هیں همارے محلے میں جب سے آے هیں الحمدلله انہوں نے کبهی اینٹی بایئوٹک دوائ مجهے بچوں کو نہیں دینے دی ورنہ کچه هلکا سا بخار بهی هوا هسپتال گیئے اینٹی بایئوٹک شروع کروا دی .....
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    جب گرم پانی کے گرنے سے جسم کا کوئ حصہ متاثر ہو جائے تو ٹوتهه پیسٹ لگانے کا مشورہ دیا جاتا ہے.دو سال پہلے عید کی چهٹیوں پہ جازان کیطرف لمبا سفر کر رہے تهے .راستے میں چائے کی طلب ہوئ تو بیٹے نے پودینے والی چائے منگوائ.گاڑی میں آتے ہی پورا کپ اپنے اوپر گرا لیا .اور ہم نے فورا اپنے بیگ سے ٹوتهه پیسٹ نکالا .اور کسی کی نہ سنتے ہوئے لبالب اوپر تهوپ دیا.تین گهنٹے کے سفر کے بعد جب شہر میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے ہاسپٹل گئے.ایمرجنسی میں بیٹهے ڈاکٹر نے گهور کہ دیکها اور پوچها اوپر کیا لگایا ہے.اور ہم تو فورا بچے کے اباجان کے پیچهے ہو گئے اور بہانہ یہ بنایا کہ ہمیں جازان کی عربی نہیں آتی آپ سمجهایئے اور دوائ لیکر باہر آ جایئے ہم گاڑی میں بیٹهے ہیں.اور جب گاڑی میں واپسی ہوئ تو الاماں الاماں.ساری زندگی کیلئے گهریلو ٹوٹکوں سے توبہ کی اور بیٹے کی تکلیف بهی بہت شدت سے محسوس کی کیونکہ پیسٹ اوپر بری طرح چپک گیا تها اور نرس نے بیٹاڈین سے بہت مشکل سے صاف کیا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاکم اللہ خیرا ۔ آپ سب کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک وہم ہے کہ جو موٹا ہے وہ زیادہ کھانے کی وجہ سے ہے ، اور فاقہ کرنے سے پتلا ہونا ممکن ہے ۔ حالاں کہ سب لوگوں کے معاملے میں یہ درست نہیں ۔ موٹاپے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، اگر آپ کا ارادہ وزن کم کرنے کا ہے تو باقاعدہ کسی ماہر سے مشورہ کریں اور اس پر عمل کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سسٹر آپ بہت اچھا لکھتی ہیں وقت نکالا کریں لکھنے کے لیے ، جی گھروں میں عام طور پر یہی کیا جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ہوتا ہے خاص طور پر جو لوگ نظام تنفس کے مسائل کا شکار ہوں ان کو قہوہ اور چائے سے سردرد میں فائدہ ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    بالکل آئی ایگری! خواتین سیکشن میں رونق رہتی ہے ان کے دم سے اگر تشریف لاتی رہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    دوسری بات یہ ہے کہ چائے کے عادی افراد کو چائے نه ملے تو سر میں درد هو هی جاتا ہے. اس درد کا درماں چائے هی هوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چائے کا ذکر چھڑ ہی گیا ہے تو ایک وہم یہ ہے کہ چائے پینے سے رنگ کالا ہوتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ رنگ پکا ہونا چاہیے ، چائے سے کچھ نہیں ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    میرے خیال کے مطابق یہ بات درست ہے کہ چائے پینے سے رنگت میں فرق آ جاتا ہے لیکن ایک حد سے زیادہ اگر چائے پی جائے۔ کیونکہ چائے کے مضر اثرات کو جگر نے ہی ہینڈل کرنا ہےاور رنگت کا انحصار جگر اور خون پر بھی ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں