اردو مجلس پر مراسلات اور کاپی رائٹس

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏اپریل 9, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    21
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
    معزز و محترم اراکینِ اردو مجلس !

    اردو مجلس پر مراسلات ارسال کرنے سے متعلق ایک خاص معاملے کی جانب ہم آپ کو توجہ دلانا چاہتے ہیں۔

    کسی ویب سائیٹ یا ذاتی بلاگ پر جو مضمون یا تحریر ہوتی ہے وہ متعلقہ تخلیق کار / ویب سائیٹ / فورم کی امانت ہوتی ہے۔ بغیر اجازت ہم اس کو کاپی نہیں کر سکتے۔
    اگر مضمون اتنا ہی اچھا لگے یا ہم چاہتے ہیں کہ اس کو دوسروں کے ساتھ شئر کیا جائے تو عالمی اصول یہ ہے کہ ۔۔۔
    مضمون کی شروعات سے قبل واضح ترین الفاظ میں یوں حوالہ دیا جائے:

    اصل مضمون کا ربط (link)
    اصل تحریر کا عنوان مع اصل مضمون نگار کا نام
    بشکریہ : فلاں فلاں ویب سائیٹ ‌/ بلاگ / فورم


    اس کی ایک مثال یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

    • مضمون یا خبر یا آرٹیکل وغیرہ کسی بھی سائیٹ سے "جوں کا توں" یا "ردّ و بدل" کیساتھ کاپی کیا جا رہا ہو تو درج بالا طریقہ سے حوالہ دینا لازم ہے۔ ورنہ دوسری صورت میں انتظامیہ متعلقہ تھریڈ کو 'کچرا گھر' کی نذر کر دے گی۔
    • اگر اراکین / زائرین / مہمانان کو اردو مجلس پر پوسٹ‌ کئے جانے والے کسی مضمون کے متعلق شک ہو تو ان سے ادباً درخواست ہے کہ جس کسی ربط (link) پر انہوں نے یہی تحریر دیکھی ہو تو متعلقہ تھریڈ میں اس ربط کا حوالہ ضرور دیں ، یا پھر چاہیں تو یہاں کلک کر کے "ادارہ اردو مجلس" کو ارسال کر دیں ، انتظامیہ ان کے اس تعاون پر ان کی شکرگذار ہوگی۔
    • اگر اراکینِ اردو مجلس ، مجلس پر پوسٹ کئے ہوئے اپنے کسی مضمون کو کسی دوسرے اردو فورم پر بغیر کسی حوالے کے لگا ہوا دیکھیں تو ان سے ادباً درخواست ہے کہ جس کسی ربط (link) پر انہوں نے اپنی تحریر دیکھی ہو تو وہ ربط اس تھریڈ میں‌ اپنی شکایت کے ساتھ پوسٹ‌ کر دیں ، انتظامیہ ان کے اس تعاون پر ان کی شکرگذار ہوگی اور اپنی طرف سے ایکشن لینے کی کوشش بھی کرے گی۔
    • یہ بھی یاد رہے کہ اگر اردو مجلس پر پوسٹ کیا جانے والا اپنا مضمون خود آپ نے ہی پہلے بھی کسی اور فورم یا اپنی ذاتی ویب سائیٹ یا اپنے بلاگ پر پوسٹ کر رکھا ہو تو یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنے اس مضمون کے ساتھ اُس دوسرے فورم/سائیٹ/بلاگ کا بھی لنک دیں۔
    • اگر کوئی رکن کسی دوسرے فورم / ڈسکشن بورڈ سے کسی دوسرے کی تحریر "جوں کی توں" مکمل حوالے کے ساتھ اردو مجلس پر کاپی کرتا ہے تو انتظامیہ اسے برقرار رکھنے یا حذف کر دینے کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھتی ہے۔
    • کسی رسالہ یا اخبار یا کتاب سے جب آپ خود کوئی تحریر کمپوز کر رہے ہوں تب اس صورت میں بھی مضمون کے آخر میں حوالہ دیا جانا چاہئے۔ اس طریقے میں چونکہ آپ کی اپنی محنت (کمپوزنگ) بھی شامل ہوتی ہے لہذا پورا پورا تفصیلی حوالہ ضروری نہیں ہے۔ صرف کتاب کا نام یا مصنف کا نام دیا جانا کافی ہے۔
    امید ہے کہ تحاریر کی کاپی رائٹس سے متعلق اردو مجلس انتظامیہ کا نقطۂ نظر آپ تمام محترم اراکین پر بخوبی واضح ہو گیا ہوگا اور یقیناً آپ سب اس کا خیال رکھتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا حق ادا کریں گے۔
    بہت بہت شکریہ۔

    اہم تنبیہ :
    آج بتاریخ 9۔اپریل۔2008 کے بعد سے پوسٹ کیا جانے والا کوئی مراسلہ اگر درج بالا قوانین کی خلاف ورزی کرتا نظر آئے تو اسے بلااطلاع حذف کر دیا جائے گا !!

    والسلام علیکم
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں