جیو انتظامیہ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ

dani نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏مئی 17, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے شہری ارشد بٹ کی درخواست پر حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، میر شکیل اور شائستہ لودھی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو مذہب کی دفعات 295 اے، 295 سی اور 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔جیو پر توہین آمیز پروگرام پر تھانہ مارگلہ پولیس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ پولیس نے جواب میں کہا ہے جرم کا ارتکاب مارگلہ کی حدود میں نہیں کیس دوسری جگہ پر ہوا ہے۔ عدالت نے پولیس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ توہین آمیز پروگرام نشر نرنے پر جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔
    توہین آمیز پروگرام،جیو انتظامیہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم | Nai Baat News Portal | Latest Urdu News | Politics World Pakistan
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں