چند اہم سوالات پاکستان کی دینی سیاسی جماعتوں سے !!!

ابن ادریس نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 23, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن ادریس

    ابن ادریس رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2013
    پیغامات:
    48
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
    ان علماء اور انکے پیروکاروں سے احترام کے ساتھ چند باتیں پوچھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے وہ اسکا مدلل جواب ضرور دینگے۔

    1۔ اگر پاکستان کا ائین اسلامی ہے تو کونسی شریعت کے تحت صدر کو استثنٰی حاصل ہے ؟

    2۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو کس شریعت کے تحت صدر کو سزا معاف،تخفیف یا معطل کرنے کی اجاذت حاصل ہے ؟

    3۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو بتایا جائے کہ پاکستان میں سود کس شریعت کے تحت یا کس اجتہاد کے تحت جائز بن کر پاکستان کی معیشت میں اللہ کی لعنتوں کو سمیٹ رہا ہے ؟

    4۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو بتایا جائے کہ اسلامی تاریخ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لیکر خلفائے راشدین اور انکے بعد آنے والے حضرات نے کونسا الیکشن لڑا اور کب اپنی انتخابی مہم چلائی ؟ نعوذ باللہ من ذالک

    5۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو اس آئین و قانون کا سورس برطانوی نو آبادیاتی نظام سے کیوں لیا گیا ہے ؟ کیا انگریزوں نے یہ قوانین اسلام کی روشنی میں بنائے تھے ؟

    6۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو افغانستان پر حملہ کرنے کےلئے ہم نے کس شریعت کے تحت اپنے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے کئے ؟

    7۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو بتایا جائے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے کونسی شریعت کے تحت خود کو کفار کا " فرنٹ لائن اتحادی " قرار دیا ؟

    8۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور تمام عرب مجاہدین کونسی شریعت کے تحت امریکہ کو بیچ کر ڈالر کمائے گئے ؟

    9۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو پاکستان میں فحاشی ، بدعملی اور بے حیائی کے اڈے کس شریعت کے تحت کھلے ہوئے ہیں ؟

    10۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو بتایا جائے کہ پاکستان کے لاء کالجوں میں قرآن و حدیث کو بطور ماخذ قوانین کیوں پڑھایا نہیں جاتا ؟

    11۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو عدالتوں میں انگریزی قوانین پر مشتمل کتابوں سے فیصلے کس شرعیت کے تحت کئے جاتے ہیں ؟

    12۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں پر اسلام " اجنبی " اور مجاہدین " دہشت گرد" داڑھی رکھنا " انتہاء پسندی " کیوں ہے ؟

    13۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے ، قرآن کو جلانے والے کس شریعت کے تحت سزا سے بچ کر آذاد گھوم رہے ہیں ؟

    14۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں لال مسجد و جامعہ حفصہ پر آپریشن کس شریعت کے تحت ہوا ؟

    15۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو حکومت کی جانب سے نماز کے اوقات میں ، نماز ادا کرنے کی ترغیب کیوں نہیں دی جاتی ؟

    16۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو دو قومی نظریہ کے تحت بننے والے ملک پاکستان میں بھارت کے ساتھ " امن کی آشا " کے قصیدے کیسے پڑھے جاتے ہیں ؟

    17۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں شرک کے اڈے کیسے قائم ہیں ؟

    18۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو پاکستان کی عدالت عظمٰی کا چیف جسٹس " رانا بھگوان داس " نامی ہندو کیسے بن گیا ؟

    19۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو پاکستان کی تمام دینی سیاسی جماعتیں " ہماری منزل اسلامی نظام " کا نعرہ کیوں لگاتی ہیں ؟ جبکہ انکے بقول پہلے ہی اسلامی ائین و قانون موجود ہے !!!

    20۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں مسلمانوں کی قاتل بلیک واٹر اور سی آئی اے کے ڈرون آپریٹر کیسے سکون و آرام سے بیٹھے ہیں ؟

    21۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں " بسنت اور ویلنٹائن ڈے " جیسے غیر اسلامی تہوار عید کی طرح کیوں منائے جاتے ہیں ؟

    22?۔ اگر پاکستان کا آئین و قانون اسلامی ہے تو یہاں حکومت پاکستان کی جانب سے " شراب بنانیوالی " فیکٹریاں کس شریعت کے تحت قائم کرنے کی منظوری دی گئی ؟
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    ۱۔ فقہ حنفی کے تحت !
    وكل شيء صنعه الإمام الذي ليس فوقه إمام فلا حد عليه إلا القصاص
    ہذایہ شریف کتاب الحدود باب الوطء الذی یوجب الحد والذی لا یوجبہ​
    ۲۔ فقہ حنفی کے تحت !
    حوالہ سابقہ​
    ۳۔تقی عثمانی صاحب حنفی دیوبندی اور مفتی محمود صاحب حنفی دیوبندی کے اجتہاد کا نتیجہ ہے !
    ۴۔جب سے آل تقلید نے جنم لیا یہ کام مختلف سطحوں پر شروع ہوا ۔ اسلام سے اسکا کوئی تعلق نہیں ۔ اور اس ملک میں بھی اسے چلانے والے آل تقلید ہی ہیں ۔
    ۵۔ ویسے جسطرح فقہ حنفی شیطانیت سے ماخوذ ہے لیکن وہ قرآن وسنت کا نچوڑ قرار دی جاتی ہے ایسے ہی پاکستانی قوانین میں بھی سپریم لاء کتاب وسنت کو ہی قرار دیا گیا ہے ‘ ماخوذ خواہ جہاں سے بھی ہو ۔ بہر حال یہ بات یاد رہے کہ اسے اخذ کرکے دینے والے مفتی محمود صاحب اور انکے رفقاء کار ہیں جو کہ خالص دیوبندی تھے ۔
    ۶۔ اس سوال کا جواب تو وہی مفتیان کرام دیں گے جن سے علامہ مشرف صاحب نے میٹنگ کی تھی اڈے دینے سے پہلے !
    میں انکے نام نہیں لینا چاہتا , کیونکہ
    اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں !
    ۷۔ یہ ایک جنگی چال تھی ‘ اب تو کم ازکم یہ سوال نہیں کرنا چاہیے تھا ‘ کیونکہ اب ساری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے کہ زبانی کلامی اپنے آپ کو کفار کا فرنٹ لائن اتحادی کہنے والا پاکستان در اصل "مجاہدین" کا ہی فرنٹ لائن اتحادی تھا , اور پاکستان نے جہاد کو جاری اور باقی رکھنے کے لیے پوری دنیا کو بدھو بنائے رکھا ہے ۔
    ۸۔ بیچنے کی جب تک دلیل نہ مل جائے اس وقت تک جواب نہیں دیا جاسکتا ۔ باتیں کرنے کو تو سبھی کرتے ہیں کوئی دستاویزی ثبوت یا گواہان آج تک کوئی پیش نہیں کر سکا ۔ جذبات میں ایسے بہتان لگانے والوں کو بہتان کی شرعی حد بھی یاد ہونی چاہیے ۔
    ۹۔ جناب فقہ حنفی کے تحت یہ سب جائز ہے ۔ ہدایہ اور فتاوى عالمگیری وغیرہ کی کتاب الحدود ہی پڑھ کر دیکھ لیں ۔ آپ کو حق الیقین ہو جائے گا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام تر کام فقہ حنفی کا عملی جامہ ہیں !
    ۱۰۔ اس لیے کہ انہیں حنفیت نے یہ سمجھا دیا ہے کہ تمہیں قرآن وحدیث سمجھ نہیں آسکتا ‘ اگر تم پڑھوگے تو گمراہ ہو جاؤ گے ۔لہذا قرآن وحدیث کا نچوڑ فقہ حنفی ہی پڑھ لو یہی ماخذ شریعت ہے ۔ الغرض آ ل تقلید کے بُنا ہوا جال ہے جس میں اہل پاکستان پھنسے ہوئے ہیں ۔
    ۱۱۔ یہ بھی فقہ حنفی کے مطابق ہوتا ہے ۔ بس ہدایہ و قدوری کا انگریزی ترجمہ کر لیں تو یہ برٹش قوانین بن جاتے ہیں ۔
    ۱۲۔ ہمارے ہاں تو ایسا نہیں ہے ‘ شاید یہ سوال کرنے والا صرف میڈیا میں ہی رہتا ہے خارج کی دنیا کو نہیں جانتا ۔
    ۱۳۔ فقہ حنفی کے تحت ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی ۔ اسی لیے تو ابن نجیم حنفی روتا تھا کہ مؤمن کا دل کرتا ہے اس گستاخ کو سزا دینے کے لیے لیکن ہم مقلد ہیں ہم پر تقلید واجب ہے ۔
    ۱۴۔ ویسے یہ سوال بھی ان مفتیان سے پوچھنا چاہیے جو لال مسجد آپریشن کے وقت گدھے کے سر سے سینگھ کی طرح غائب ہوگئے تھے آپریشن کی خفیہ حمایت کرکے اور بعد میں گیدڑ بھبھکیاں شروع کر دیں تھیں ۔
    اور ویسے بھی کسی بھی حکومت کے خلاف جب بغاوت ہو ‘ تو حکومت باغیوں کو قتل کرنے کا حق شرعا اور اخلاقا ہر دو لحاظ سے رکھتی ہے ۔
    ۱۵۔ اس لیے کہ سب حکومتی عہدیداران کو امام ابو حنیفہ صاحب کی فکر ارجاء نے ڈھیل دی ہوئی ہے کہ بے نمازی بھی مسلمان ہی ہے کافر نہیں ہوتا ۔
    ۱۷۔ شرک کے اڈے اگر قائم نہ رہیں تو دیوبندیت وبریلویت کا جنازہ نکل جائے گا ۔ چونکہ حکومت ہی حنفیوں کی ہے لہذا ہندوستانی حنفیت کی بقاء کے لیے انہیں قائم رکھا گیا ہے ۔
    ۱۸۔ بلکل ویسے ہی جیسے درالعلوم دیوبند کی بعض سرگرمیوں کی صدر اندرا گاندھی بن گئی !
    ارے بھائی حنفیت میں یہ سب چلتا ہے ۔
    ۱۹ ۔ نعرہ تو سب یہی لگاتے ہیں گو کہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے حکمت عملی کسی کے پاس بھی نہیں ۔
    ۲۰۔ وہ جان کی امان لے کر آتے ہیں ۔
    ۲۱۔ یہ بھی فقہ حنفی کی ہی کرم فرمائیاں ہیں ۔
    ۲۲۔ جناب یہ تو ابوحنیفہ صاحب اور انکے دست راس قاضی ابو یوسف صاحب کا فتوى ہے ۔ شاید آپکو شراب یوسفی سے تعارف نہیں ہے ۔ وگرنہ آپ یہ سوال نہ کرتے ۔

    ان تمام تر باتوں کا خلاصہ کلام یہ ہےکہ
    پاکستان میں نافذ موجودہ قانون فقہ حنفی کے عین مطابق ہے ‘ اور فقہ حنفی سے ہی مأخود ہے ۔ اگر فقہ حنفی کو غیر اسلامی ‘ اور کفریہ فقہ قرار دے دیا جائے تو پاکستان کا قانون بھی خود بخود کفریہ اور غیر اسلامی قانون قرار پا جائے گا ۔ اور اگر فقہ حنفی کو قرآن وحدیث کا نچوڑ ہی باور کروایا جائے تو اس قانون کو غیر اسلامی قانون قرار دینا مشکل ہے کیونکہ اسکی ہر شق فقہ حنفی سے مأخوذ ہے اور اخذ کرکے دینے والے بھی تمام تر حنفی مفتیان ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن ادریس

    ابن ادریس رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2013
    پیغامات:
    48
    جزاک الله شیخ محترم الله سبحانہ وتعالی آپکو لمبی صحت والی زندگی دے اور یونہی آپ سے ہمیں مستفید ہونےکاموقع ملتارہے
    کچھ اشکالات ہیں ابھی بھی معذرت کےساتھ ذرا انکی وضاحت بھی کردیں
    سوال نمبر ٧ کی تھوڑی مزید وضاحت کردیں؟
    اور سوال نمبر ٨ میں آپ ان پرکیا حکم لگائیں جویہاں سے اپنےتوحیدی سلفی بھائیوں کو اٹھاواکر امریکہ کےحوالےکر دیتےہیں چاہے وہ اس کام میں کسی طرح بھی ملوث ہوں آخرکوئی توانھیں ایساکرنےکی اجازت دیتا ہےایسےہی تونہیں کوئی کسی کےگھرسےآکر بندہ اٹھالیتایہ ڈھیل آخرکس نےدی ہے؟ اورجوبھی اس کام میں بلواسطہ یابلاواسطہ ملوث ہےاسکا شرعی حکم کیاہوگا؟؟
    اور سوال نمبر ١٦ کاجواب بھی دےدیں جو شائدغلطی سےمس (چھوٹ) گیاہے
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    ۷۔ پاکستان نے عالم کفر کے ساتھ ایک سیاسی چال چلی ہے ۔ کہ اپنے آپکو انکا فرنٹ لائن اتحادی ظاہر کرکے اور دورن خانہ کفر کے خلاف مجاہدین کو کھڑا کرکے ایک سپر پاور کو شکست سے دو چار کیا ہے ۔
    یہی پاکستان ہی تھا کہ امریکہ کے ا فغانستان آمد کے بعد جس نے القاعدہ اور طالبان کی تمام تر ہائی کمان کو افغانستان سے نکال کر پاکستان میں محفوظ مقامات پر پناہ دی ۔ اور علم جہاد کو بلند کرنے میں انکے ساتھ مکمل طور پر تعاون کیا ۔ گوکہ کچھ جہادی قائدین کی غلطیوں کی بناء پر انہیں امریکیوں نے پاکستان سے گرفتار بھی کر لیا ۔ جسکی ایک مثال شیخ ابو زبیدہ کی ہے جنہیں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا کہ وہ voip کا استعمال کیے بغیر سیٹلائٹ فون پر طویل طویل کالز کرتے رہے ۔ کیونکہ وہ اب بھی پاکستان کو روس دور والا پاکستان سمجھ رہے تھے جبکہ حالات بہت بدل چکے تھے ۔ اور انکی ان کالز کی وجہ سے امریکیوں نے انہیں ٹریس کر لیا ۔ اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
    ۸۔ کوئی بھی مسلمان ایسا کام نہیں کرتا کہ اپنے بھائیوں کو کفار کے حوالہ کر دے ۔ پاکستان میں موجود مجاہدین کو امریکی اٹھا کر لیجاتے رہے اسکا سبب پاکستان کی اپنے آپ کو امریکی اتحادی ظاہر کرنے والی پالیسی تھی ‘ حالانکہ پاکستان نے انہیں چھپانے کی بھرپور کوشش بھی کی ۔
    بہتر ہے کہ آپ اس مسئلہ کو اچھی طرح سے سمجھنے کے لیے یہ تحریر پڑھ لیں :
    کیا جماعۃ الدعوۃ نےعرب مجاہدین امریکہ کے حوالے کیےہیں؟
    اسی طرح کے بہت سے اشکالات کا جواب یہاں پر موجود ہے :
    اعتراضات اور شکوک وشبہات
     
  5. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

    جواب میں دئے گئے روابط کام نہیں کر رہے۔ بلکہ ڈومین ہی نیلامی میں پیش کی جارہی ہے۔
    شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں