ماہ شعبان کے ایام بیض کے مسنون نفلی روزے

عائشہ نے 'ماہِ شعبان المعظم' میں ‏جون 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایام بیض ہر قمری مہینے کی ۱۳ ، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو کہتے ہیں ۔ رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں نفلی روزے رکھا کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو ان روزوں کو رکھنے کا حکم دیتے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"
    صوم ثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر كله‏"‏ ۔ہر مہینے میں ان تین روزوں کا اجر ایسا ہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے رکھے ۔ متفق عليه
    ماہ شعبان ۱۴۳۵ ہجری کے ایام بیض کے نفلی روزے قریب ہیں ۔
    مکۃ المکرمۃ کی رویت کے اعتبار سے آج ۱۱ شعبان
    ہے ۔
    اس طرح اہل مکہ 11, 12, 13 جون کو ایام بیض کے روزے رکھیں گے ۔
    جب کہ پاکستانی رویت ھلال کے اعتبار سے آج 10 شعبان ہے ۔
    اس طرح اہل پاکستان 12, 13, 14 جون کو ایام بیض کے نفلی روزے رکھ سکتے ہیں ۔
    شعبان کے نفلی روزے رکھنے والوں کے لیے ۱۵ شعبان کا روزہ آخری روزہ ہو گا کیوں کہ نصف شعبان کے بعد نفلی روزے رکھنے کی ممانعت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    إِذَا انْتَصَفَ شَعْبَانُ فَلَا تَصُومُوا۔ "جب شعبان نصف ہو جائے تو روزے نہ رکھو۔"
    [ سنن ابی داود کتاب الصوم باب فی کراہیۃ ذلک (2337)]
    یہ تین نفلی روزے ایک طرح سے رمضان کی تیاری بھی ہیں ۔ اگر آپ خود یہ نفلی روزے نہیں رکھ سکتے تو دوسروں کو یاد کروائیں کہ نیکی کے بارے میں بتانے والے کو بھی عمل کرنے والے کا اجر ملتا ہے ۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں میں شامل فرما لے جو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والے اور ان کو رواج دینے والے ہیں ، اور ہمارے تمام نیک اعمال قبول فرما لے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,570
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,302
    جزاک اللہ خیرا وبارک اللہ فیک
    ماشاء اللہ گرافکس بنانے کیلئے بہت اچھا مواد مل گیا ہے۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    وایاک۔
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جزاک اللہ خیرا۔
    کل کسی نے اپ ڈیٹ ہی نہیں کیا : (
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    اس سال کے ایام بیض گزررہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں