ہم ان میں سے کس گروہ میں شامل ہیں ؟

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جولائی 15, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,350
    رمضان مبارک کو پانے والے لوگ تین قسم کے ہوتے ہیں ـ

    1-وہ خوش نصیب جو اس مبارک مہینہ کی پوری قدر کرتے ہیں اور اسکے ایک ایک لمحہ کو غنیمت سمجھتے ہیں اور اس سے پورا فائدہ اٹھاتے ہیں ـ بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ـ نہایت نیک نیتی سے اجروثواب کی امیدمیں روزے رکھتے ہیں ـ اور اپنے پیٹ کو کھانے سے نفس کو خواہشات کی پیروی سے اور اعضاء و جوارح کو گناہ سے بچاتے ہیں ـ ان کے دل اللہ کے ذکر اور دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی طرف توجہ میں بسرہوتے ہیں اور ان کی راتیں قیام اور عبادت میں گزرتی ہیں ـ وہ روزوں کو ضائع اور برباد کرنے والے تمام کاموں سے بچاتے ہیں ـ یہ لوگ نہایت خوش بخت اور قابل صد مبارک باد ہیں
    2- جو فرائض اور واجبات کی پابندی کرتے ہیں اور روزوں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں ـ لیکن سنن و مستحبات کا اہتمام کرنے میں زیادہ چاق وچوبند اور نیکی و بھلائی کے دوسرے کاموں میں سرگرم نہیں ہوتے ـ یہ لوگ بھی اپنی ہمت اورمحنت کے بقدراس مہینہ کی برکتوں سے مستفید وتے ہیں ـ
    3- وہ بدقسمت اورمحروم لوگ جو اس مبارک مہینہ کی قدروقیمت نہیں پہچانتے اور ان کے دلوں میں اس کی تعظیم و توقیر نہیں ہوتی ـ وہ محض عادتا یا بادل نخواستہ روزہ رکھتے ہیں بلکہ یوں کہیے کہ کھانے پینے سے رکے رہتے ہیں ، لیکن ان کے اعضاء و جوارح پر روزہ کا کوئی اثرنہیں ہوتا ، یعنی نہ تو وہ اپنی زبان کو بدگوئی اور غلط باتوں سے روکتے ہیں ، اور نہ اپنی آنکھوں اورکانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کو حرام کردہ چیزوں کی طرف دیکھنے اور حرام چیزیں سننے سے بچاتے ہیں ـ بلکہ اپنی نگاہوں کو آزاد چھوڑے رہتے ہیں ـ کتنے لوگ ایسے ہیں جو ''ٹائم پاس" وقت گزاری کے لیے فلمیں دیکھنے اور گانے سننے یا تاش اور کیرم وغیرہ کھیلنے جیسے لغوکاموں میں لگے رہتے ہیں ـ اناللہ وانا الیہ راجعون ـ اللہ بچائے ـیہ لوگ انتہائی بدقسمت اورمحروم ہیں اور ان کو ان کے روزوں سے سوائے بھوک اور پیاس کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ـ رسول ﷺ کا فرمان ہے:۔من لم یدع قول الزور والعمل بہ فلیس للہ حاجةفی ان یدع طعامہ وشرابہ (صحیح البخاری ـ کتاب الصوم)"یعنی جو شخص روزہ کی حالت میں جھوٹ بولنا اور اس پرعمل کرنا نہ چھوڑے ، اللہ تعالی کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے "
    روزہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ انسان حکم الہی کا مکمل فرماں بردار ہوجائے اور جس طرح اللہ کے حکم سے اس کی رضامندی کی خاطر حلال چیزوں (کھانے پینے ــ) سے رکتا ہے اسی طرح بلکہ اس سے بڑھ کر حرام چیزوں سے بارزرہے ـ یہ بات نہات تعجب انگیز بلکہ مضحکہ خیز ہے کہ انسان حالت صوم میں حلال چیزوں سے تو رک جائے لیکن حرام چیزوں اور کاموں سے پرہیز نہ کرے ـاوپر روزہ کے سلسلہ میں لوگوں کی تین قسمیں مذکور ہوئیں ـ اب ہم غیرجانبداری کے ساتھ اپنے نفس سے انصاف کرتے ہوئے دیکھیں کہ ہم ان تینوں قسموں میں سے کس قسم میں شامل ہیں ؟ آیا پہلے دوزمروں کے قریب تک پہنچنے میں ہمیں کامیابی ملتی ہے یا اللہ تعالی اپنی پناہ میں رکھے ـ ہم آخری قسم کے بدنصیبوں میں شامل ہیں ؟ ـ اگر معاملہ خدانخواستہ ایسا ہی ہے تو ہمیں اب سے بیدار اور ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے ، اور اپنی حالت کی درستگی کی فکرلازمی ہے ـ کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ رمضان ہماری زندگی کا آخری رمضان ثابت ہو ـ اور ہم اس مبارک مہینے کو ضائع کرکے اپنا نقصان کرلیں ـ اللہ ہمیں اس بابرکت مہینہ سے پورے طور پر فائدہ اٹھانے اور اصلاح حال کی توفیق دے ـ آمین


    منقول ــ

    ازہررحمانی:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    جزاکم اللہ خیرا۔ بہترین تحریر۔

    اللہ ہمیں دوسرے اور تیسرے قسم کے لوگوں کی صف سے نکال کر پہلی قسم کے لوگوں کی صف میں لے جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    آمین
    جزاک اللہ خیرا بھائیو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    جزاک اللہ خیرا، رمضان ختم ہو رہا ہے اور حسرت باقی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,872
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    806
    ﺟﺰﺍک ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
    ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺗﺤﺮﯾﺮ
    ﺍﻟﻠﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻒ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﭘﮩﻠﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻒ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﮯ۔ آمین
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,350
    آمین یارب
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں