عزیمتیں اور قلبی خیالات

عفراء نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏اگست 30, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    عزیمتیں اور قلبی خیالات​
    خطرات یعنی قلبی خیالات کا معاملہ بڑا ہی سخت اور نازک ہے۔ ہمہ قسم کے خیر و شر کا مبداء، قلبی خیالات ہیں۔ انسان کے اندر ارادے ، ہمتیں اور عزیمتیں ان خیالات ہی کے ذریعے پیدا ہوتی ہیں۔ خیالات قلب کی رعایت اور صحیح پاسبانی کرنے والا شخص اپنے نفس کے اختیارات کا مالک بن جاتا ہے، اپنی خواہشات پر مکمل قابو پا لیتا ہے۔ جس پر منفی خیالات غالب آجائیں، اس پر خواہشات اور نفس پوری قوت سے غلبہ پالیتے ہیں۔ اور جب کوئی شخص خیالات سے مغلوب ہوجائے تو یہ خیالات اسے جبراً اور قہراً پلاکتوں اور تباہیوں کی طرف کھینچ کر لے جاتے ہیں، کیونکہ خیالات کی جائے ورود قلب ہے۔ قلب پر متواتر اور پے بہ پے منفی خیالات کا ورود ہو تو وہ باطل تمناؤں اور غلط آرزوؤں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ باطل تمنائیں اور غلط آرزوئیں ایسی ہوتی ہیں جیسے کوئی پیاسا انسان کسی چٹیل میدان کو پانی سمجھ کر دوڑ پڑتا ہے۔

    [QURAN_FONT] كسراب بقيعة يحسبه الظمآن ماء حتى إذا جاءه لم يجده شيئا ووجد الله عنده فوفاه حسابه والله سريع الحساب (النور ۲۴:۳۹)[/QURAN_FONT]
    ان کے اعمال مثل اس سراب کے ہیں جو میدان میں ہو کہ پیاسا اسے پانی خیال کرتا ہے، یہاں تک کہ جب اس کے پاس جاتا ہے تو کچھ نہیں پاتا، اور اللہ کو اپنے پاس موجود پاتا ہے۔ پس اللہ اس کا پورا پورا حساب دیتا ہے اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
    وہ آدمی نہایت ہی دون ہمت اور ذلیل النفس ہے جو حقائق کے مقابلے میں غلط تمناؤں اور جھوٹی آرزوؤں پر قناعت کر بیٹھے، اور اپنی تمناؤں اور آرزوؤں سے اپنے آپ کو مزین اور آراستہ کر لے۔ اللہ کی قسم! یہ غلط تمنائیں، جھوٹی آرزوئیں، مفلس، کنگالوں کا سرمایہ اور غلط کار سودے بازوں کا رأس المال ہیں۔ یہ تمنائیں اور آرزوئیں ان ناکارہ انسانوں کی طاقت ہیں جو صرف خیالات کی دنیا میں بستے اور حقائق کی غلط امیدیں باندھتے ہیں۔

    اقتباس از: دوائے شافی
    امام ابن القیم الجوزیہ​
     
    Last edited: ‏ستمبر 14, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔ ان تحفظ الراس وما وعی کا بھی یہی معنی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    وایاک

    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں