اپنی لاجک بہتر بنائیے

عفراء نے 'پروگرامنگ' میں ‏ستمبر 11, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    اگر آپ پروگرامر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی لاجک ( مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت) کو بہتر بنانا ہوگا۔ کوئی بھی پروگرامنگ لینگویج سیکھنا مشکل نہیں ہے اگر آپ کی لاجک پختہ ہو۔ پروگرامنگ کی لاجک کا حساب یعنی متھمیٹکس کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اس لیے اچھے پروگرامر بننے کے لیے میتھس کی سکلز بہت اچھی ہونی چاہیے۔
    اسی غرض سے آئلر پراجیکٹ https://projecteuler.net ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں حساب کے بے شمار چیلنجز دیے گئے ہیں جن کو حل کرنے سے دماغی مشق ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی پروگرامنگ اچھی ہوتی جائے گی۔
    یہ چیلنجز ایسے طلبہ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے جن کو اپنا سلیبس مشق کے لیے ناکافی لگتا ہے، یا وہ لوگ جن کا شعبہ حساب یا پروگرامنگ نہیں ہے لیکن ماضی میں وہ اس میں دلچسپی رکھتے تھے۔ یا پھر وہ پروفیشنلز جو اپنی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت (problem solving skill) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنا چاہتے ہیں۔

    اس پراجیکٹ سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو پہلے رجسٹر ہونا پڑے گا۔ پھر مسائل باری باری حل کرتے جائیے۔ جیسے ہی آپ کسی مسئلہ کا جواب درست دے دیں گے تو آپ کو اس سے متعلقہ تھریڈ نظر آتا جائے گا۔ اس تھریڈ میں کمیونٹی میں شامل مختلف لوگوں نے اپنے تجربات اور مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوڈز وغیرہ شئیر کیے ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,861
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    : ) میں نے سوچا شاید علم المنطق کی کلاس شروع ہو رہی ہے : ) سر سے گزر گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جی، لاجک آپ لوگ علم المنطق میں پڑھتے ہیں اور تقریبا وہی لاجک ہمارے ڈسکریٹ میتھس کے کورس کا ایک حصہ ہوتا ہے۔
    مگر یہاں پر لاجک کا عمومی معنی مراد ہے جو پرابلم سالو کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,095
    جزاک اللہ خیرا، میں نے بھی سوچا کہ اللہ خیر کرے کونسی لاجک کی بات ہو رہی ہے۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,302
    بالکل
    اس میں کوئی شک نہیں کہ پروگرامنگ سے دماغ تیز ہوتا ہے۔
    پروگرامنگ میں ہم لوگ Decision پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں کہ اگر یہ ویلو اسطرح ہو تو پھر اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ پھر جب کوئی ایرر آتا ہے تو بہت ہی سوچنا پڑتا ہے کہ یہ کیوں آیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,063
    جزاک اللہ خیرا ۔ اچھا ہے ۔ لیکن جس کا کام اسی کو ساجھے ۔ ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں