انگریزی زبان سیکھنے کےلیے چند مشورے

انا نے 'انگریزی زبان سیکھیں' میں ‏اکتوبر، 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    زندگی میں ہر چیز کو کرنے کے کچھ طریقے اور اصول ہوتے ہیں ۔ آپ زندگی ہی کی مثال لے لیں ۔ اللہ تعالی کے بتاے ہوئے اصولوں کے مطابق گزاریں گے تو کامیاب ہوں گے ۔ان طریقوں پر عمل نہیں بھی کریں گے تو زندگی رکے گی نہیں ۔وہ جیسے تیسے گزر ہی جاے گی۔لیکن آخر میں کامیابی کا ملنا مشکوک ہو جائے گا۔ اسی طرح انگریزی زبان کو سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے بھی کچھ اصول ہیں جن کو اپنا کر آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

    1) مستقل مزاجی :
    یہ سنہرا اصول زندگی میں ہر کام کرنے کے ضروری ہے ۔

    2) گرامر کو حفظ کرنا ترک کر دیں
    ہمارے ہاں یہ رجحان کافی پایا جاتا ہے کہ گرامر سیکھنے سے زبان بولنی آ جاتی ہے ۔ جو کہ سراسر غلط بات ہے۔ اس کی بہترین مثال
    ایک بچے سے لی جا سکتی ہے۔ جو پہلے سنتا ہے پھر بولنے کی کوشش کرتا ہے پھر پڑھنا اور آخر میں لکھنا سیکھتا ہے ۔ اور ان سب مرحلوں کے درمیان گرامر کہیں بھی نھیں آتی۔بڑوں کے معاملے میں صرف ترتیب بدل جاتی ہے ۔ آپ سب کام ایک ساتھ شروع کر سکتے ہیں ۔بچوں کا ذہن چونکہ تازہ ہوتا ہے وہ جلدی سیکھ بھی جاتے ہیں اور ان کو تتلا کر بولنے یا غلط بولنے میں جھجک بھی محسوس نھیں ہوتی۔ اپ بھی کوشش کریں کے بلا جھجک بولنا سیکھیں ۔ اور اپنی غلطیوں سے گھبرائیں نھیں بلکہ ان سے مزید سیکھیں۔

    3) مطالعہ
    آج کل انٹرنیٹ کی سہولت ہر ایک کو دستیاب ہے ۔ اس لیے آپ بآسانی کوئی بھی کتاب یا اخبار کا مطالعہ انٹرنیٹ پر کر سکتے ہیں۔ شروع شروع میں کچھ دِقت ہو گی ۔اکثر اوقات آپ کو لغت میں معنی تلاش کرنے میں کوفت بھی محسوس ہو گی ۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ لغت میں معنی دیکھنے سے پہلے متن سے اندازہ لگا لیں کہ جملے کی مناسبت سے فلاں لفظ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کے مطالعہ کی رفتار تیز بھی ہو گی اور جملوں کی مناسبت سے درست الفاظ کا استعمال کرنا بھی آ جائے گا۔

    4) بولنا
    بات چیت کرنے کےلیے ضروری نھیں کہ آپ کے سامنے کوئی دوسرا بھی ساتھ دینے کے لیے موجود ہو ۔ پھر آج کل کے مصروف دور میں شاید ہی کسی کے پاس اتنا وقت ہو کہ وہ مستقل مزاجی سے آپ کے ساتھ مشق مکمل کر سکے۔آپ کئی طریقوں سے یہ کام اکیلے بھی کر سکتے ہیں۔شیشے کے سامنے کھڑے ہو جایئں اور شیشے کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہوئے دن بھر کی روداد کہ ڈالیں۔کچھ کہنے کے لیے نا ملے تو کسی کتاب سے با آواز بلند مطالعہ شروع کر دیں ۔ اور کوشش کریں دو چار آسان جملے زبانی پر اعتماد انداز میں بولیں۔

    5)سننا
    آج کل آڈیو کتابوں کا دور ہے ۔ اگر وہ دستیاب نہیں تو انٹرنیٹ پر بے تحاشا مواد بآسانی مل جائے گا ۔ 10 -15 منٹ سنیں اور اس کے بعد کوشش کریں کہ دو چار منٹ میں اس کا خلاصہ اپنی آواز میں دہرا سکیں۔ اس کے علاوہ موبائل میں اپنی آواز محفوظ کر کے سنیں ۔کبھی کبھار کچھ الفاظ کی ادایئگی مشکل محسوس ہوتی ہے اس کے لیے آپ استاد گوگل سے مدد لے سکتے ہیں ۔

    6)لکھنا
    لکھتے وقت آپ کو گرامر کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔بلکہ لکھنا ہی وہ واحد مشق ہے جس کے لیے آپ گرامر کی مدد لیں۔ کیونکہ بات چیت آپ بے دھڑک اور روانی کے ساتھ کرتے ہیں ۔ اس وقت یہ نھیں سوچتے کہ ماضی کا جملہ بولنا ہے یا حال کا ۔ فعل اسم سے پہلے آتا ہے یا بعد میں۔ ہاں لکھتے وقت آپ ان چیزوں کے بارے میں غور وفکر کر سکتے ہیں۔

    7) استاد
    انٹرنیٹ کی مجلسوں میں یا اپنے ارد گرد کے لوگوں سے جو اس زبان کے ماہر ہوں ، ان سے اپنا لکھا ہوا یا محفوظ کیا ہوا مواد کی وقتا ً فوقتا ً تحقیق کروا لیں۔

    8)لغت
    اکیلا اکیلا لفظ یاد کرنے سے پرہیز کریں ۔ لغت کا استعمال مشکل الفاظ کے معنی اور ادایئگی دیکھنے تک محدود رکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 13
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,435
    عمدہ.
    بچے کی مثال خوب ہے.سب سے اچھاطریقہ کسی بھی زبان کو سیکھنے کا یہی ہے...کہ بچہ بن کر سیکھے اور شرم و جھجک کی پرواہ نہ کرے..جو اور جیسا کی بنیاد پر بس بولتا چلا جائے......
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    مفید۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بارک اللہ فیک۔ بہت ہی عمدہ لکھا ہے انا۔
    مگر انگریزی کا تو گزارہ ہوہی جاتا ہے عربی کا مسئلہ ہے۔ اس لیے ہم ان اصولوں کو انگریزی کے بجائے عربی پر منطبق کر لیتے ہیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    جزاکم اللہ خیراـ اچھے اصول ہیں
    کوئی بھی زبان ہو جلدی بول لینے کا نسخہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس زبان کے داعی حضرات کو سنا جائے ـ جیسے عربی میں شیخ العریفی ، شیخ ابراھیم الدویش وغیرہ ہیں ـ آسان اور عام فہم عربی بولتے ہیں ـ اگر قرآن وحدیث کا ذرا سا بھی مطالعہ ہو تو بآسانی جلد ہی بولنا سیکھ سکتے ہیں بشرطیکہ پہلے اصول پر عمل ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,570
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اردو مجلس نے اردو تو بہتر کروا دی لیکن انگریزی خاصی کمزور کر دی ہے۔۔۔! انگریزی لکھنے اور بولنے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    مجلس میں ایک ایڈ آن ڈال دیں جو اردو مجلس کی تمام پوسٹس کا انگریزی میں ترجمہ کر دیا کرے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    کوئی پریکٹکل بات کریں جناب! :)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں