منتی ( Manti : Turkish Stuffed Pasta)

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏اکتوبر، 31, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    منتی ( Manti : Turkish Stuffed Pasta)
    منتی یا منتو سٹفڈ پاسٹا کی ایک قسم ہے جو عرب اور وسط ایشیائی علاقوں کا روایتی کھانا ہے لیکن میں نے سب سے زیادہ ایک چینی سہیلی کے ہاتھ سے بنا کھایا ہے اس لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ بہت سے علاقوں میں مختلف انداز، مختلف حجم میں بنایا جاتا ہے۔
    عفراء کی فرمائش پر اس بار جب منتی بنایا تو اس کی چند تصاویر محفوظ کر لیں البتہ ترکیب لکھنے میں تاخیر ہو گئی۔

    پہلے اجزا :

    پاستا کے لیے:

    میدہ ــــــــــــ ایک پیالی
    انڈاــــــــــــــ ایک عدد پھینٹا ہوا
    نمک ـــــــــــــ آدھا چھوٹا چمچ
    پانی اور دودھ ـــــــــ گوندھنے کے لیے حسب ضرورت

    بھرائی کے لیے :

    قیمہ ــــــــــــــــــ ایک پیالی
    آپ کی پسند کی سبزی/ سبزیاں ــــــــــــــ ایک پیالی
    پیاز ــــــــــــــ ایک عدد باریک کٹا
    دھنیا ــــــــــــــ آدھی پیالی باریک کٹا ہوا
    دارچینی ــــــــــــــ باریک پسی ایک چمچ
    لہسن اور ادرک باریک پسا ــــــــــــــ دو چمچ
    نمک، کالی مرچ ــــــــــــــ حسب ضرورت
    ہرے دھنیے کی دہی والی چٹنی یا آپ کی کوئی پسندیدہ چٹنی

    ترکیب:

    پاستا کی تیاری :
    میدے کو چھان کر اس میں نمک ملائیں، پھینٹا ہوا انڈا ڈال کرگوندھیں اور حسب ضرورت دودھ یا پانی سے نرم کریں۔ سخت گوندھ کر کم از کم گھنٹہ بھر لپیٹ یا ڈھانپ کر رکھ دیں۔

    بھرائی کی تیاری:
    پیاز کو تل کر سنہری کر لیں اور کاغذ یا کپڑے پر ڈال دیں تا کہ تیل جذب ہوجائے۔ اس کے بعد اسے پیس یا مسل لیں۔ برتن میں ایک چمچ تیل ڈال کر گرم کریں، اب قیمہ ڈال کر آنچ درمیانی کرکے ڈھک دیں۔ قیمہ اپنے ہی پانی میں پکے گا۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو نمک، کالی مرچ، دارچینی ، باریک پسا لہسن، ادرک، اور آخر میں سنہری پیاز مسل کر شامل کر دیں۔ اب سبزیاں ڈال کر بھونیں اور نرم ہونے تک پکائیں، سب سے آخر میں ہرا دھنیا شامل کریں۔

    آخری مرحلہ:
    میدے کے دو حصے کر کے دونوں کی چھ انچ کی باریک مربع روٹی بیل لیں۔ ہر روٹی کو لمبائی کے رخ دو انچ کی لمبی پٹیوں میں تقسیم کریں، اس کے بعد چوڑائی کے رخ۔ اس طرح آپ کے پاس دو دو انچ کے 18 چوکور ٹکڑے بن جائیں گے۔ ان کے درمیان میں قیمے اور سبزیوں کا آمیزہ رکھیں۔ ٹکڑوں کے کناروں پر کچا انڈا لگا کر ان کو تصویر کے مطابق بند کر لیں۔

    [​IMG]
    اب منتو کو سٹیمر میں رکھ کر 10 سے 15 منٹ بھاپ پر پکائیں۔ بعض لوگ بھاپ پر پکانے سے پہلے بیک کرتے ہیں۔

    پیش کش کے لوازمات:

    اب اس کو بڑی سینی میں نکال لیں۔ منتی کے اوپر چلی ساس یا ہرے دھنیے کی چٹنی ڈالیں اس پر دھنیا کے پتے سجائیں اور پیش کریں۔ یا سادہ منتی کو کسی بھی پسندیدہ چٹنی کے پیالے کے ساتھ پیش کریں۔ ترکی میں روایتی دہی اور لہسن کی چٹنی کے ساتھ کھایا جاتا ہے لیکن میری چینی دوست چائنا کی مرچوں والی چٹنیوں کے ساتھ بھیجا کرتی تھی۔ اور میں ہرے دھنیے کی چٹنی کے ساتھ بناتی ہوں۔ اس کے علاوہ ٹماٹو ساس بھی اچھا خیال ہے۔

    ترکوں کی ٹماٹو ساس میں گم منتی بشکریہ : http://www.panningtheglobe.com/2013/11/05/turkish-manti/
    [​IMG]

    لہسن اور دہی کی چٹنی کے ساتھ بیکڈ منتی بشکریہ: http://www.sbs.com.au/food/recipes/mantu

    [​IMG]
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 31, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    مگر تصویر کہاں گئی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے پاس تو نظر آ رہی ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    یمممممممممممممی
    مجھے تو تصویر نظر آرہی ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    جی ہاں اب مجھے بھی نظر آرہی ہیں!
    جزاک اللہ خیرا۔ کبھی موقع ملا تو بناؤں گی ان شاء اللہ۔ مزے کا لگ رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
    میرے پاس بهی تصویر نظر آرهی هے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    جی ہم نے منتو اپنی افغانی دوست سے بنانا سیکها تها۔مگر انہوں نے میدے میں صرف نمک اور تهوڑا سا آئل ڈالا تها۔باقی ریسپی ایسی ہی ہے۔اور قیمہ سبزیوں کے بغیر ۔یہاں بازار میں منتو کی تین چار مختلف شکلیں بهی دیکهی ہیں۔ویسے آپ نے ہماری معلومات میں اضافہ کیا۔ہم تو آج تک اسے افغانی ڈش سمجهتے رہے۔اور منتو کی دکانیں زیادہ تر ادهر افغانی لوگ ہی چلاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی اس کی مختلف شکلیں ہیں۔ : ) منتو پر ہر قوم اپنا حق جتاتی ہے۔ یورپینز اسے ڈمپلنگز کہہ کر اپنے علاقے کا کھانا بتاتے ہیں ہو سکتا ہے افغانی بھی اسے اپنا فاسٹ فوڈ بتاتے ہوں۔
    منتی یا منتو کی مختلف شکلیں
    ترکی
    [​IMG]
    روسی
    [​IMG]

    آرمینین
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں