پياسا کوا

Faraz نے 'ادبِ لطیف' میں ‏نومبر 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    149
    ايک پياسے کوے کو ايک جگہ پانی کا مٹکا پڑا نظر آيا۔ بہت خوش ہوا ليکن يہ ديکھ کر مايوسی ہوئی کہ پانی بہت نيچے فقط مٹکے کی تہہ ميں تھوڑا سا ہے۔ سوال يہ تھا کہ پانی کو کيسے اوپر لائے اور اپنی چونچ تر کرے۔
    اتفاق سے اس نے حکايات لقمان پڑھ رکھی تھی پاس ہی بہت سے کنکر پڑے تھے اس نے اٹھا کر ايک ايک کنکر اس میں ڈالنا شروع کيا۔ کنکر ڈالتے ڈالتے صبح سے شام ہوگئی۔ پياسا تو تھا ہی نڈھال بھی ہوگيا۔ مٹکے کے اندر نظر ڈالی تو کيا ديکھتا ہے کہ کنکر ہی کنکر ہيں۔ سارا پانی کنکروں نے پی ليا ہے۔ بے اختيار اس کی زبان سے نکلا ہت ترے لقمان کی۔ پھر بے سدھ ہو کر زمين پرگرگيا اور مرگيا۔ اگر وہ کوا کہیں سے ايک نلکی لے آتا تو مٹکے کے منہ پر بيٹھا بيٹھا پانی کو چوس ليتا۔ اپنے دل کی مراد پاتا۔ہر گز جان سے نہ جاتا۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    پیغامات:
    15,455
    بہت خوب ، فراز بھائی ، حسب حال ۔ عنوان سے یہی سمجھا کہ شاید وہی روایتی کہانی ہے ۔ انسان کو بھی بعض اوقات آخر میں کنکر ہی ملتے ہیں ـ تو بے چارے کوے کی کہانی ہے ـ
     
    ام ثوبان اورعفراء نے اس کا شکریہ ادا کیا
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    پیغامات:
    3,920
    کیا یہ ابن انشا کی کتاب سے اقتباس ہے؟
     
    ام ثوبان, عائشہ اور daniنے شکریہ ادا کیا .
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    پیغامات:
    3,122
    اس کا کیا مطلب ہوا"بے اختیار اس کی زبان سے نکلا ہت تیرے لقمان کی "
     
    عائشہ اوراعجاز علی شاہ نے اس کا شکریہ ادا کیا
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    پیغامات:
    10,324
    صحیح کہا!
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    7,313
    اور یہاں "لقمان " کیا مراد ہے؟
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    حکیم لقمان مراد ہیں۔
    عفراء ، میں نے ابن انشا کا ٹیگ ڈال دیا ہے!
     
    عفراء نے شکریہ ادا کیا ہے.
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    پیغامات:
    7,313
    تو کیا ان کا نام اس طرح لینا مناسب ہے؟
     
  9. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    پیغامات:
    372
    حیرت ہے، کہ کوے نے صرف حکیم لقمان کی ہی حکایت پڑھی تھی، اور کچھ نہیں پڑھا تھا۔۔۔ :p
     
    ابوعکاشہ اوربابر تنویر نے اس کا شکریہ ادا کیا
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    پیغامات:
    15,455
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب دیکھنے میں آیا ہے کہ ابن انشاء نے ایسا کیا ہے ۔ اگر کوئی دوسرا لطیف ادب میں غیر لطیف بات کرتا تو پھر دیکھ لیتے : )
     
    اہل الحدیث اوربابر تنویر نے اس کا شکریہ ادا کیا

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں