اقبال اقبال کے وہ اشعار جو عموما غلط پڑھے جاتے ہیں

اہل الحدیث نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏نومبر 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    بہت سے اشعار ایسے ہیں جو زبان زد عام ہو گئے ہیں لیکن عموما غلط پڑھے جاتے ہیں۔ اس تھریڈ میں ایسے ہی اشعار کا تذکرہ کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اردو زبان کے نامور فورم اور شعراء بھی بعض اشعار کو غلط لکھتے پڑھتے آئے ہیں۔ انہی میں سے ایک یہ بھی ہے

    اپنی ملت پہ قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ۔۔۔ الخ

    جب کہ درست شعر کچھ یوں ہے

    اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر ۔۔۔ الخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    مفید موضوع!
    یہاں صرف اقبال کے اشعارکا ذکر ہو گا یا کسی بھی شاعر کے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    چونکہ گوشہءِ اقبال ہے تو اقبال کے اشعار کا ہی یہاں ذکر ہونا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اقبال کا ایک مشہور شعر
    بتوں سے تجھ کو اُمیدیں ، خُدا سے نومیدی
    مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
    نومیدی کو کچھ لوگ ناامیدی سے بدل دیتے ہیں جس سے مزا کرکرا ہوجاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اسی طرح ایک کم مشہور شعر بھی میں نے اسی غلطی کے ساتھ سنا ہے۔
    طبعِ مشرق کے لیے موزوں یہی افیون تھی
    ورنہ قوالی سے کچھ کمتر نہیں علمِ کلام
    کس کی نومیدی پہ حجت ہے یہ فرمان جدید
    ہے جہاں اس دور میں مردِ مسلماں پر حرام​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    غلط
    اسی اقبال کی میں آرزو کرتا رہا برسوں
    بڑی مشکل کے بعد آخر یہ شاہیں زیر دام

    درست
    اسی اقبال کی میں جستجو کرتا رہا برسوں
    بڑی مدت کے بعد آخر وہ شاہیں زیر دام آیا
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا۔
    پتہ نہیں کیوں لگتا ہے اب لوگوں کو شعروادب سے وہ دلچسپی نہیں رہی۔ پہلے تعلیمی اداروں کی تقریبات میں بہت معیاری چیزیں سننے کو ملتی تھیں جس سے ہماری بھی اصلاح ہوتی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے ایک یوم اقبال میں اقبال کے اشعار پڑھنے والوں نے اتنی غلطیاں کیں کہ مجھے حیرت ہوئی ان کے اساتذہ نے ان کو کیا تیاری کروائی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں