زمزم سے زبان کی لکنت کا علا ج

ابوعکاشہ نے 'صحت و طب' میں ‏نومبر 12, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,060
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اولاد کا صحیح سالم فطرت پر نقائص سے پاک پیدا ہونا اللہ کی ایسی نعمت ہے ـ جس پروالدین اللہ عزوجل کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ـ لیکن بعض بچوں میں کوئی نا کوئی نقص رہ جاتا ہے(اگرچہ یہ بھی اللہ ہی کی طرف سے ہوتا ہے، جس میں بعض اوقات والدین کی آزمائش اور امتحان مقصود ہوتا ہے ) ـ جن میں بچوں کا صاف نا بولنا ـ یا اس طرح بات کرنا کہ بات سمجھ میں ہی نا آئے ،یا بعض بچوں کو اللہ بولنے کی صلاحیت سے ہیمحروم رکھتا ہے ـ اگر دو تین سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک صورتحال برقرار رہے تو اس مرض کے علاج کا ایک مجرب نسخہ ہے جو اہل علم سے سنا اور پڑھا ہے کہ ایسے بچوں کو صبح سویرے شہد اور کلونجی کا سفوف زمزم کے پانی کے ساتھ دیتے رہنے سے زبان صاف ہوجاتی ہے اور بچوں کا توتلا پن ختم ہو جاتا ہے ـ

    زمزم کا پانی بابرکت ہے ـ اس حوالے سے کئی احادیث ہیں ـ ہم یہاں صرف ایک صحیح حدیث کا ذکر کرتے ہیں ـ نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ :

    (إنها مباركة وإنها طعام طعم وشفاء سقم)
    "بلاشبہ زمزم بابرکت اورکھانے والے کے لیے کھانے کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس پانی میں بیماریوں سے شفا ہے"
    (صحیح مسلم حدیث نمبر،2473 ) )
    وشفاء سقم کے الفاظ بزار اور بیھقی کے روایت کردہ ہیں.
    اسی طرح کلونجی کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے :

    ( إن هذه الحبة السوداء شفاء من كل داء ، إلا من السام )
    "بیشک یہ کلونجی ہر مرض کے لیے شفا ہے سوائے موت کے"
    (صحيح البخاري)

    شہد کے بارے میں اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں فرمایا :

    فيه شفاء للناس(النحل -69)
    "اس میں لوگوں کے لیے شفاء ہے ـ "

    اس نسخہ سے فائدہ حاصل کرنے کی شرط یہ ہے کہ انسان اللہ رب العزت کے سوا کسی کو اپنا معبود برحق نا سمجھتا ہو اور نا ہی اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہوـ محمد ﷺ کے سواء کسی کو اپنا ہادی اور رہبر نا مانتا ہو ـاللہ جل شانہ ، خاتم النبین و سید المرسلین ، امام اعظم محمدﷺ اس کو سب سے بڑھ کر محبوب ہوں ـ اور یہ محبت ویسی ہو جیسا کہ آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کی ـاللہ تعالٰی سے دعا ہے تمام مسلمانوں کے بچوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے اور انہیں عافیت سے رکھے ـ

    تحریر /ابوعکاشہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 11
    • متفق متفق x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,413
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,570
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حکیم علی ناصر

    حکیم علی ناصر نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 26, 2017
    پیغامات:
    1
    سبحان اللّٰہ
    اگر آیاتِ شِفا جو سات ہیں، نوچندی جمعرات کے دن بعد نمازِ ظہر سے (شروع کریں) کسی چینی کی سفید پلیٹ پر شہد اور پاک قلم سے لکھ کر، آبِ زمزم سے ھوکر لاعلاج مریض کو پلایا جائی تو انشاءاللّٰہ کامل شفا پائے گا ۔
    مگر ہر روز پلیٹ تازہ لکھی جائے۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,060
    پوسٹ کے لئے شکریہ.مگر احادیث میں زمزم سے علاج کا جوطریقہ بیان ہوا ہے. وہی صحیح ہے.مرض لاعلاج ہو یا قابل علاج، اللہ عزوجل نے زمزم، کلونجی یا شہد میں شفاءرکھی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  8. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    947
    اصل بات ہے کہ اس بات پر ایمان رکھا جائے کہ اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو باعث شفاء قرار دیا ہے تو ان شاء اللہ شفا ہو گی۔ لیکن یہ دیکھا ہے کہ جتنا آپ کا یقین مستندہوگااتنا ہی آپ کو بہتری محسوس ہو گی۔ حتیٰ کہ اگرکسی شخص کو جلدفائدہ نہیں بھی ملتا لیکن وہ مستقل مزاجی سےلگارہتا ہے تو بفضل خدا اس کو شفا حاصل ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,088
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں