عورت کی فرشتگی

عفراء نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏نومبر 16, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ٭٭٭
    عورت کی فرشتگی
    ٭٭٭
    مولانا ابو الکلام آزاد

    حقیقت یہ ہے کہ پاکبازی و عصمت کے لحاظ سے دونوں جنسوں میں تفریق ہی کرنی ہو تو ہر طرح کی نفس پرسیوں اور مکاریوں کی حیوانیت مرد کے حصہ میں آئے گی اور ہر طرح کی پاکیوں اور عفتوں کی فرشتگی عورت کے لیے ثابت ہوگی۔
    یہ مرد ہی ہے جس کی حیوانیت پر عورت کی فرشتگی شاق گزرتی ہے وہ چاہتا ہے کہ اسے بھی اپنی ہی طرح کا حیوان بنا دے، اس لیے اپنے کید عظیم کے سارے فتنے کام میں لاتا اور برائیوں کی ایک ایک راہ سے اسے آشنا کر کے چھوڑتا ہے پھر جب وہ اس کے پیچھے قدم اٹھا دیتی ہے تو اس سے گردن موڑ لیتا ہےاور کہنے لگتا ہے اس کا کید تو سب سے بڑا کید اور اس کی برائی سب سے بڑی برائی ہے۔ فی الحقیقت سب سے برا کید تو مرد ہی کا ہے جو پہلے اسے اپنی کامجوئی کا آلہ بناتا ہے اور جب بن جاتی ہے تو خود پاکرا بنتا ہے اور ساری ناپاکیوں کا بوجھ اس معصوم کے سر ڈال دیتا ہے۔ دنیا میں میں کوئی عورت بری نہ ہوتی اگر مرد اسے برا بننے پر مجبور نہ کرتا۔ عورت کی برائی کتنی ہی سخت اور مکروہ صورت میں نمایاں ہوتی ہو لیکن اگر جستجو کرو گے تو تہہ میں ہمیشہ مرد ہی کا ہاتھ دکھائی دے گا اور اگر اس کا ہاتھ نظر آئے تو ان برائیوں کا ہاتھ ضرور نظر آئے گا جو کسی نہ کسی شکل میں اسی کی پیدا کی ہوئی ہیں۔
    اقتباس از آزاد کی تقریریں
    مولانا ابو الکلام آزاد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    کل جو بے پردہ نظر آئیں چند بیبیاں
    اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
    پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
    کہنے لگیں عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    شکریہ!
    بھائی آپ چونکہ نئے ہیں اس لیے اطلاعا عرض ہے کہ مجلس کے قوانین کی رو سے مرد حضرات کو گوشہ نسواں میں لکھنے یا شکریہ ادا کرنے کی اجازت نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,692
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت اچھا اقتباس ہے جزاک اللہ خیرا عفراء۔ بعض متعصب مردوں نے مذہبی لٹریچر خاص طور پر تفسیر قرآن اور شروح حدیث میں عورت کی مذمت میں فصاحت کے جو دریا بہائے ہیں مولانا آزاد نے اس سے بالکل مختلف تصویر پیش کی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    وایاک
    واقعی۔۔۔ کئی سال پہلے کی بات ہے میں لائبریری میں ایک تفسیر دیکھ رہی تھی۔۔۔ حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالے جانے کے ضمن میں خواتین کی مذمت میں ایسی ایسی باتیں لکھی تھیں کہ میں حیران پریشان رہ گئی۔ بعد میں بہن سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ اسرائیلیات ہیں ہمارے دین سے ان کا کوئی تعلق نہیں تب جا کر میری تسلی ہوئی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ہاں لیکن کچھ لوگ اسے ہی دین بنائے ہوئۓ ہیں، بعض ہیں جن کے نزدیک عورت نہ فقیہ ہو سکتی ہے نہ مجتہد اور علامہ جنید جمشید کے نزدیک " نبی کی صحبت مل کر بھی عورت نہیں بدل سکتی؟"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ویسے اسرائیلیات کا اثر بھی ہے لیکن صنفی تعصب والے دماغ مذہب میں بھی عورت کی مذمت کو شامل کر دیتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک تحریر دیکھی کہ عورت ایسی ہوتی ہے ویسی ہوتی ہے تحریر مذہبی ہے بظاہر لیکن بنا قرآن کے حوالے کے، بنا حدیث سے کسی شہادت کے۔ ایسی باتوں کو متعصب مردوں کی گپ سمجھ کر ٹال دینا چاہیے۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • مفید مفید x 1
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں