ہم دونوں جنت میں جائیں گے

بنت امجد نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏نومبر 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,570
    ہم دونوں جنت میں جائیں گے

    عمران بن حطان ایک دن اپنی بیوی کے پاس آیا۔ وہ قدرتی طور پر بدصورت اور کوتاہ قد تھا۔ اس کی بیوی نہایت خوبصورت تھی اور اس روز تو وہ آراستہ وپیراستہ ہو کر بیٹھی تھی ۔ عمران اس کی طرف دیکھتا ہی رہ گیا۔

    بیوی بولی: کیا ہوا؟

    عمران: اللہ کی قسم! تم آج بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔

    بیوی : خوش ہو جاؤکہ ہم دونوں جنت میں جائیں گے۔

    عمران : وہ کیسے؟

    بیوی: اس لیے کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ صابر اور شاکر دونوں جنت میں جائیں گے۔ اب دیکھو نا مجھ جیسی انتہائی خوبصورت تم جیسے بد صورت کو ملی تو تم نے اس پر شکر کیا اور مجھ جیسی خوبصورت کے حصے میں تم جیسا بد صورت آیا تو میں نے اس پر صبر کیا۔ اس طرح تم شاکرین میں اور میں صابرین میں شامل ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں جنت کے مستحق ہیں۔


    سیر اعلام النبلاء : 4/214 ، ترجمۃ رقم: 86​

    سنہریں کرنیں

    عبدالمالک مجاہد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیرا-سبق آموز
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں