90 فیصد دینی مدارس اسلام اور پاکستان کے خادم ہیں، وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

dani نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 22, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کو تین سالوں سے حاصل سرکاری سیکورٹی حال ہی میں واپس لے لی گئی ہے۔
    اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو میں چوہدری نثار نے بتایا کہ مولانا کو 2011 سے سرکاری سیکورٹی فراہم تھی۔
    چوہدری نثار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مولانا عبدالعزیز لال مسجد کے باقاعدہ خطیب نہیں۔جب چوہدری نثار کی توجہ لال مسجد سے باہر آنے والی دھمکیوں کی جانب دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان میں رہتے ہوئے ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت مشرف پالیسی پر عمل نہیں کرے گی اور اس طرح کے عناصر سے ایک طے شدہ حکمت عملی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

    چوہدری نثار نے بتایا کہ 90 فیصد مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور سارے مدارس کو تنقید کا نشانہ بنایا مناسب نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کئی مدرسوں کے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں اور فنڈنگ کے حوالے سے سوالات موجود ہیں لیکن زیادہ تر مدرسے پاکستان اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 'تعلق' رکھنے والے مدرسوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

    چوہدری نثار نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے پورے ملک میں انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر چار ہزار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان چھاپوں میں کئی دہشت گرد اور ان کے ہمدرد گرفتار ہوئے۔


    http://www.dawnnews.tv/news/1014086/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    چلو کوئی تو ہے جو یہ کہہ رہا ہے ورنہ پرویز مشرف جو سب سےپہلے پھانسی کا مستحق ہے وہ ہمیشہ بکواسات کرتا رہتا ہے حالانکہ پاکستان کو تباہی کی طرف لانے میں وہ برابر شریک ہے۔ غیروں کی جنگ اپنے گھر میں لا کر وہ سب سے بڑا مجرم ہے۔
    باقی دہشت گرد چاہے ایم کیو ایم والے ہو یا تحریک ظالمان پاکستان سب کو برابر سزا ملنی چاہیے۔ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    بالکل درست
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں