نعت محمد مصطفی صل علی نور ھدی ہیں خلیل اللہ کی ہیں آرزو رب کی عطا ہیں

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏دسمبر 23, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    محمد مصطفی صل علی نور ھدی ہیں
    خلیل اللہ کی ہیں آرزو رب کی عطا ہیں

    سبھی نبیوں نے قوموں کو یہ خوش خبری سنائی
    جو احمد بعد میں آئیں گے سب کے پیشوا ہیں

    جہانوں کے لیے رحمت بنایا آپ کو رب نے
    کوئی انساں ہو یا حیواں ہیں سبھی کا آسرا ہیں

    میرے ماں باپ اور بیوی یہ بچے دولت و گھر بار
    یہ عزت اور جاں آقا کے قدموں پر فدا ہیں

    کبھی نہ ساقئِ کوثر کا دامن چھوڑ دینا
    وہی شاہد وہی تو شافعِ یوم جزا ہیں


    شاعر: شاہد لعل
    بشکریہ پیغام ٹی وی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں