بیک وقت تین طلاقیں دینا جرم ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل

اعجاز علی شاہ نے 'اسلامی ذرائع ابلاغ' میں ‏جنوری 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بیک وقت تین طلاقیں دینا جرم ہے

    پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دینے کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے اس بارے میں قانون سازی کرنے کی سفارش کی ہے۔

    اسلامی کونسل کا اجلاس بدھ کو مولانا خان محمد شیرانی کی سر براہی میں ہوا اور ایجنڈے میں شامل دو نکات پر تبادلہ خال کرتے ہوئے فیصلہ دیا گیا۔

    اجلاس میں شامل علامہ طاہر اشرفی نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ چونکہ میاں بیوی کا رشتہ بڑا مقدس ہے اس لیے بیک جنبش قلم تین طلاقیں نہیں دی جاسکتیں۔

    اُنھوں نے کہا کہ ’قرآن اور سنت کی تعلیمات میں بھی یہ واضح ہوا ہے کہ ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دینا پیغمبر اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔‘

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وقفے سے تین طلاقیں دینے سے اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کہ اس عرصے کے دوران میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔

    کونسل نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ عدالتوں کے باہر طلاق کے فارم تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

    کسی خاتون کے جج مقرر ہونے پر شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی مذہب میں ایسی کوئی مثال موجود ہے
    اسلامی نظریاتی کونسل
    اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی فیصلہ دیا ہے کہ کسی خاتون کے جج مقرر ہونے پر شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی مذہب میں ایسی کوئی مثال موجود ہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ خاتون کو جج کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے بشرط یہ کہ خاتون کی عمر 40 سال سے زائد ہونی چاہیے اور اسے باپردہ ہونا چاہیے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا تھا کہ کیا کسی عورت کے جج مقرر ہونے پر دین میں کوئی ممانعت ہے؟

    اس کے علاوہ کونسل نے پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے ستائیس رمضان پر ملک میں عام تعطیل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔اس ضمن میں ایک خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول ہوا تھا جس میں ملک میں عام تعطیل 14 اگست کی بجائے 27 رمضان کو کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز کیا تھا کہ ان پاکستانی قوانین میں تبدیلی کی جائے جن کے مطابق کم عمری میں شادی پر پابندی ہے اور کسی مسلمان مرد کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا لازم ہے۔

    بی بی سی اردو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    میرا خیال ہے اچھا فیصلہ ہے ، ساتھ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے کہ تین طلاق ایک طلاق ہوتی ہے ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ہاہاہا خبر پڑھ کے دل میں سوچ آئی ہے کہ یہ کان الٹے پکڑتے ہیں سیدھے نہیں اگر حلالے کی چھری تیز نہ ہوتی اور ذاتی فقہ کا تڑکا نہ ہوتا تو واللہ آج تک اجڑنے والے گھروں میں 80 فیصد بسےہوتے،یہ ان مچھلیوں کی طرح ہیں جو پتھر چاٹ کے واپس آتی ہے۔اب دیکھ رہے ہیں کہ اپنے بھی حدیث والوں سے فتوی لینے لگ گئے ہیں تو یہ بیان دیا ہے لیکن گھما پھیرا کے۔ابتسامہ۔
    اس تناظر میں طاہر اشرفی کا بیان بھی دیکھ لیں۔۔اور شعر بھی پڑھ لیں۔۔۔"لو اپنی ہی زلف میں صیاد آگیا"
    http://www.express.com.pk/epaper/in...ge=Back_Page008&Date=20150122&Pageno=8&View=1
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    احناف کے نزدیک یہ بدمذہب ہو گئے!
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    ایک ہی مجلس میں تین طلاقیں دینے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتاب اللہ سے مذاق قرار دے دیتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے:
    3401 - قال الإمام النسائي:ﺃﺧﺒﺮﻧﺎ ﺳﻠﻴﻤﺎﻥ ﺑﻦ ﺩاﻭﺩ، ﻋﻦ اﺑﻦ ﻭﻫﺐ، ﻗﺎﻝ: ﺃﺧﺒﺮﻧﻲ ﻣﺨﺮﻣﺔ، ﻋﻦ ﺃﺑﻴﻪ، ﻗﺎﻝ: ﺳﻤﻌﺖ ﻣﺤﻤﻮﺩ ﺑﻦ ﻟﺒﻴﺪ، ﻗﺎﻝ: ﺃﺧﺒﺮ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻋﻦ §ﺭﺟﻞ ﻃﻠﻖ اﻣﺮﺃﺗﻪ ﺛﻼﺙ ﺗﻄﻠﻴﻘﺎﺕ ﺟﻤﻴﻌﺎ، ﻓﻘﺎﻡ ﻏﻀﺒﺎﻧﺎ ﺛﻢ ﻗﺎﻝ: «ﺃﻳﻠﻌﺐ ﺑﻜﺘﺎﺏ اﻟﻠﻪ ﻭﺃﻧﺎ ﺑﻴﻦ ﺃﻇﻬﺮﻛﻢ؟» ﺣﺘﻰ ﻗﺎﻡ ﺭﺟﻞ ﻭﻗﺎﻝ: ﻳﺎ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ، ﺃﻻ ﺃﻗﺘﻠﻪ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں