حرمین سے قرآن مجید کی تعلیم جہاں آپ ہوں ۔۔۔ مقرأة الحرمين اب آن لائن

عائشہ نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏فروری 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    انسانوں میں بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھ رہے ہیں یا سکھا رہے ہیں۔ اگر آپ بھی قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اس میں مزید مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مبارک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے خواب کو حقیقت بنائیے۔
    فی الحال یہ دو زبانوں عربی اور انگریزی میں ہے۔


    یہ ویب سائٹ اصل میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے تعلیمی نظام کا ایک حصہ ہے۔ اس پروگرام کے مطابق حرمین شریفین (مسجدالحرام اور مسجد نبوی) میں آنے والے نمازیوں، حاجیوں اور معتمرین (عمرہ کرنے والوں) کو قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے جس کے لیے جگہیں مقرر ہیں، جو لوگ کچھ عرصہ بھی وہاں رہیں وہ اس نظام سے فائدہ اٹھا کر اللہ کی کتاب کا علم حاصل کر سکتے ہیں اور کامیابی سے مکمل کرنے پر اسناد،اجازہ یا شہادہ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اب یہ سہولت آن لائن بھی شروع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے دور دراز کے رہنے والے وہ مسلمان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو کبھی ان دو مبارک مساجد تک نہیں جا سکے۔ اس وقت 111 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس نظام سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
    اللہ سبحانہ و تعالی اس مبارک تعلیمی منصوبے کو کامیاب کرے، زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے اور اس منصوبے پر کام کرنے والے تمام افراد کو بہترین اجر دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    4,974
    ماشاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے شروع کیے گئے توسیع حرم کے منصوبے کے تحت آن لائن قرآن کریم کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت حرم مکی کے لائن تدریس قرآن سرکل میں 70 ہزار طلباء وطالبات قران پاک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ توسیع حرم کے پروجیکٹ کے تحت اس شعبے میں بھی مزید وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ آن لائن قرآن کریم پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حرم مکی میں آن لائن قرآن کی صبح وشام کلاسز جاری ہیں جن میں روزانہ 24 مرد اساتذہ اور 12 معلمات خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...ی-میں-آن-لائن-تدریس-قرآن-کلاس-جاری-ویڈیو.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاک اللہ خیرا۔ ماشاء اللہ بہت اچھی خبر ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں