ایپل سے سیب تک

اعجاز علی شاہ نے 'ادبِ لطیف' میں ‏فروری 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,325
    عام طور پر ہم لوگ دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگ جب مضمون لکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں تو پھر موضوع سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اسی عادت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپل کمپیوٹر پر ایک مضمون ملاحظہ ہو:

    ایپل کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک جانی پہچانی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کی بنیاد سٹیو جابز نے رکھی ، سٹیو جابز نے اس کیلئے سیب کا نشان پسند کیا۔ انہوں نے اس کیلئے سیب کا انتخاب کیوں کیا یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ سیب ایک بہت ہی لذیذ پھل ہے، سیب کو انگریزی میں ایپل کہتےہیں، سیب کو عربی میں تفاحہ کہتے ہیں، سیب میں طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں جیسے سرخ، سبز اور کچھ پیلے۔ مجھے سیب کا جوس بڑا اچھا لگتا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر کہتےہیں کہ ہر روز صبح کو ایک سیب کھانا چاہیے۔ سیب میں فولاد، فاسفورس اور کیلشیم ہوتا ہے جو جسم کیلئے بہت ہی مفید ہے، سیب کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے، سیب جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ، سیب کے اور بھی بڑے فوائد ہیں، پاکستان میں سیب مہنگے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یوں ایپل کمپیوٹر کا مضمون سیب پر ختم ہوگیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    سیب پر مضمون ختم هوا بہت هی زبردست تها لیکن پاکستان میں سیب مہنگے هیں آپ نے مضمون ختم کردیا اب اگر هم ریال کو روپے میں بدلیں تو اتنے کے هی یہاں سے شایئد ملتے هوں اس کو اور آگے لے کے جانا هے تو کسی سے پوچهیں اس وقت پاکستان میں سب سے سستی چیز کیا هے اس پر لکهتے هیں کیا خیال ہے ؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    سب جانتے ہیں اس بات کو. وہ کیا چیز ہے. کہیں تو چند سکوں کے لیے کہیں رقابت میں کہیں دین کے نام پر اور کبھی بغیر کسی سبب کے اسے نہایت بے رحمی سے جسم سے نکال دیا جاتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,052
    طلبہ امتحانات میں یہ کرتے ہیں میری ایک طالبہ نے شاید ایک ہی موضوع تیار کیا تھا اس کے متعلق سوال آیا نہیں، اب وہ ہر سوال شروع کرتے وقت دو چار سطروں میں سوال دہراتی گئی اور اس کے بعد اپنا پسندیدہ موضوع لکھ دیا۔ یقین کریں سارا پیپر اسی طرح کیا تھا، پہلا سوال دیکھتے وقت مجھے غصہ آیا لیکن آخر میں ہنسی آنے لگی کہ اتنی ثابت قدمی سے وہی باتیں بار بار لکھنا بھی ایک کمال ہے۔
    مزے کی بات نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد اس نے مجھے فون کیا کہ میں فیل کیسے ہو گئی؟ میں نے کہا بس اللہ کی مرضی میری تقدیر میں میری طالبہ کا فیل ہونا لکھا تھا۔ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    عین سسٹر آپ نے بہت زبردست جواب دیا ...​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں