موسیقی کے نقصانات پر ایک اور گواہی ایک گھنٹے سے زیادہ موسیقی سننا نقصان دہ عالمی ادارہ صحت

dani نے 'اسلام ، سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏مارچ 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,334
    عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ قوتِ سماعت کی حفاظت کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک موسیقی نہ سنی جائے۔

    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ سے زائد نوجوان اور نو عمر بچے بہت بلند آواز اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوتِ سماعت کو مستقل بنیادوں پر متاثر کر رہے ہیں۔

    ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 12 سے 35 سال کی عمر کے درمیان چار کروڑ 30 لاکھ ایسے افراد ہیں جو سننے کی قوت سے محروم ہو چکے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اس تعداد میں نصف وہ افراد ہیں جو امیر اور متوسط آمدن رکھنے والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور موسیقی سننے کے لیے ان کے پاس موجود آلات میں آواز کا درجہ غیر محفوظ ہوتا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد ایسے نوجوان ہیں جو کلبوں اور شراب خانوں میں چلنے والی موسیقی سے متاثر ہوتے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کےنقصانات سے بچاؤ کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایٹائین کرگ نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کوشاں ہیں کہ ایک ایسے معاملے پر آگاہی پھیلائی جائے جس پر اب تک زیادہ بات نہیں ہوئی ہو سکی۔
    امریکہ میں سنہ 1994 میں قوت سماعت متاثر ہونے والے نوجوانوں کی تعداد تین اعشاریہ پانچ فیصد تھی تاہم سنہ 2006 میں یہ تعداد بڑھ کر پانچ اعشاریہ تین فیصد تک جا پہنچی۔

    ڈاکٹر کرگ کے مطابق اگر اونچی آواز میں میوزک سنا جائے تو ایک گھنٹہ بہت زیادہ ہوگا۔

    کتنی دیر کے لیے کتنے والیم تک کس آواز کو سنا جا سکتا ہے؟
    ڈبلیو ایچ او نے آواز کے درجے کو جانچنے کے لیے معیار قائم کیا ہے جسے ڈیسیبل یا ڈی بی کہا جاتا ہے جس کے مطابق

    85 ڈی بی پر گاڑی میں شور کی آواز آٹھ گھنٹے۔

    95 ڈبی پر موٹر سائیکل کی آواز 47 منٹ۔

    105 ڈی بی پر ایم پی تھری پلیئر کو اونچی آواز میں فقط چار منٹ۔

    115 ڈی بی پر راک میوزک کنسرٹ میں28 سیکنڈ تک

    120 ڈی بی پ سائرن کی آواز فقط نو سیکنڈ۔
    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ 60 فیصد تک اونچی آواز تک میوزک سننا محفوظ ہے۔ڈاکٹر کرگ سمجھتے ہیں کہ اس ضمن میں حکومت کو بھی سخت گیر قانون بنانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب یہ بھی تجویز دی جاتی ہے کہ ہیڈ فونز بنانے والی کمپنیاں اور موسیقی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات پر حفاظتی اقدامات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2015/02/150228_loud_music_hear_loss_who_hk

    بیچارے لبرلز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,166
    اللہ کرے اب مالز ، پارکس اور ہوٹلوں میں موسیقی بجنی بند ہو جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    آمین یا رب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217

    یعنی یہ پیغام ہے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ایک گھنٹہ سے کم سننے میں مسئلہ نہیں ۔ اس ادارے کی اچھی خبر میں بھی برائی ہی چھپی رہتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,166
    یہ اونچی آواز میں موسیقی سننے کے اثرات ہیں اور جو ہیڈ فون لگا کر سنتے ہیں اس کے نقصانات اس سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    889
    ایسی خبریں سننے والوں کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے سگرٹ نوش افراد کے لیے ڈبی پر لکھی ہوئ ہدایت "خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضرہے"۔

    اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,166
    دعوت دیتے رہنا ہمارا کام ہے ہدایت دینا اللہ کا، سگریٹ، موسیقی والے بھی بار باراپنی طرف بلاتے ہیں تب لوگ ان کی سنتے ہیں اللہ والے بھی بار بار اللہ کی طرف دعوت دیتے رہیں لوگ ان کی سنیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. dani

    dani -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,334
    اتنی بے دلی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,720
    اللہ تعالی اس فتنے سے دور رکھے آمین
     
  10. dani

    dani -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,334
    آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں