کچھ ضروری باتیں .. جو ہم بھول رہے ہیں

islam means peace نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. islam means peace

    islam means peace -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2015
    پیغامات:
    38

    رزق الله سبحان وتعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے. لیکن بعض اوقات ہم رزق کے معاملے میں بہت چوزی ہو جاتے ہیں کے ہم نے یہ کھانا ہے یہ نہیں کھانا ، ہمیں یہ ڈش پسند نہیں ، مجھ سے تو گوشت کے بغیر سالن نہیں کھایا جاتا ، اور بیشتر ہم کہتے ہیں کے ہمیں بھوک نہیں دل نہیں چاہ رہا کھانے کو تو آپ کہتے ہیں کے تھوڑا سا کھا لو تمہیں ثواب ملے گا
    جی ہاں ! کھانا کھانے کا بھی ثواب ہوتا ہے کیوں کے کھانا کھانا الله سبحان وتعالیٰ کا حکم ہے. دل نہیں بھی چاہتا تو کھانا چاہیے کیوں کے الله کی نعمتوں کا استعمال بھی الله ہی کی اطاعت ہے مگر اسراف منع ہے۔
    کھانا کھانا ثواب ہے لیکن کبھی کبھی کھانا فساد کا سبب بنتا ہے! مگر سوال یہ ہے کے کھانا فساد کیسے بنتا ہے؟

    [​IMG]
    بعض دفع جب انسان پیٹ بھر کر کھا لیتا ہے تو اس میں بگاڑ آجاتا ہے، اکثر ہم نے دیکھا ہے کے کھا لیا ہے تو سو جایں، میوزک سن لیں، نیٹ پے گپ شپ کر لیں یا کھانے کی تصاویر لے کر باقی سب دوستوں کو بھی دکھائیں کے ہم نے یہ کھایا ہے وغیرہ وغیرہ.. اس سے کھانے کا مقصد ختم ہو جاتا ہے اور صرف فساد رہ جاتا ہے
    فساد دو طرح کا ہوتا ہے ،ذہنی فساد اور عملی فساد. اکثر آپ گھر میں یا کسی فنکشن سے کھانا کھا کر فارغ ہوں تو عموما کیا ہوتا ہے؟ الله کا شکر ادا ہوتا ہے یا کسی کی غیبت کسی موضوع پر بحث ؟ اکثر ہم کھانے کی میز سے اٹھتے ہیں تو کسی بحث پر بات ختم کر کے یا کسی پے غصہ ہو کر ، بعض لوگ کہتے ہیں کے ہم تو کھانے کے بعد دعا پڑھتے ہیں
    چلیں یہ تو ہے زبانی شکر ، عملی شکر بھی ادا کرنا چاہیے الله سبحان وتعالیٰ کی اطاعت کر کے اس کے حکم پے عمل کر کے

    زبان سے شکر ادا کر کے فساد کرنا فساد کی پہلی قسم ہے کہ ہم کھا پی کے بھی یہ کہیں کے اس میں وہ مزہ نہیں جو فلاں جگہ کی چیز میں ہے، اس میں اس چیز کی کمی ہے یہ ہوتا تو زیادہ ذائقہ ہوتا، کھا تو لیا مگر اگر بریانی ہوتی تو واہ مزہ آجاتا ، یعنی ان چیزوں پر نظر جو نہ ہوں اور ان چیزوں کی پرواہ نہ کرنا جو اللہ نے عطا کی ہوں
    دوسرا فساد یہ ہے کے کھا کر مزید دنیا کی طرف جھک جانا مزید کی فرمائش کرنا اور اصل مقصد کو بھول جانا الله سبحان وتعالیٰ نے رزق دیا تکہ کھا کے اپنے مشن کو جاری رکھا جاۓ اور مقصد کو حاصل کیا جاۓ آخر مقصد کیا ہے کھا پی لینا ہی سب کچھ ہے؟ لیکن ہم میں سے بہت ایسے ہیں جو کھا کر بھول جاتے ہیں اور الله کی اطاعت کرنا کیا الله سے دعا کرنا بھی گوارہ نہیں کرتے بلکہ دنیا کے پیچھے بھاگنے لگ جاتے ہیں. ہم بھول جاتے ہیں کے ہمیں اس دنیا میں بھیجنے کا مقصد کیا تھا اور ہم مشغول کس میں ہیں؟

    لہٰذا ہمیں الله سبحان وتعالیٰ کے عطا کردہ رزق کو باخوشی استعمال کرنا جاہیے اسراف سے بچنا چاہیے ، الله کا شکر ادا کرنا چاہیے اس کی اطاعت کرنی چاہیے اور اپنے مقصد پر نظر رکھنی چاہیے ، نہ کے ہم ناشکری ، بگاڑ اور دنیا کو دکھانے کے ذریع فساد کا شکار ہو جائیں کیونکہ عموما فساد الله سبحان وتعالیٰ کی نافرمانی کے سبب سے ہوتا ہے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,091
    جزاک اللہ خیرا بہت عمدہ تحریر ہے۔ واقعی جو نعمتیں موجود ہیں ان کا شکر ادا کرنا ہم بھول جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,867
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. islam means peace

    islam means peace -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2015
    پیغامات:
    38
    ہم نبی صلی علیہ وسلم اور مختلف انبیاء اور صحابیات یا اصحاب رضی الله عنہ کی ازواجی زندگیوں کو پڑھتے ہیں مگر ہم ان سے سیکھتے کیا ہیں؟ ہمارا حاصل کیا ہے؟ کیا ان کی ازدواجی زندگی صرف پیار محبت اور رومانوی کہانیاں ہیں؟ یا ہمیں اس سے کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے؟ ہم اگر اپنے اردگرد سوشل میڈیا پر نبی صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی دیکھیں تو ہمیں نبی صلی علیہ وسلم کی زندگی کا بس ایک ہی پہلو نظر آتا ہے کے آپ صلی علیہ وسلم بہت رومانوی تھے یا آپ صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی کوئی رومانٹک فلم تھی جس کے کردار ہمیں بننا چاہے، معذرت کے ساتھ ھمارے پیارے نبی حضرت محمّد صلی علیہ وسلم کوئی رومانوی شخصیت نہیں تھے! حضرت محمّد صلی علیہ وسلم بہترین اخلاق کے مالک اور بہت ہی باوقار شخصیت کے مالک تھے، وہ بہترین تخلیق میں سے ہیں اور آپ صلی علیہ وسلم کی زندگی ، زندگی سے مراد مکمل زندگی ھمارے لیے بہترین نمونہ ہے

    حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہ فرماتی ہیں نبی کریم صلی علیہ وسلم چلتا پھرتا قرآن تھے. اور اصحاب نبی صلی علیہ وسلم ! خلیل رب نے فرمایا کہ تم احد پہاڑ کے برابر سونا بھی لے آؤ تو انکے برابر نہیں ہو سکتے، جو اتنے پاکیزہ تھے، اتنے خوبصورت دلوں کے مالک تھے کہ اندازہ کرنا مشکل ہے

    نبی صلی علیہ وسلم کسی کنواری لڑکی سے زیادہ شرمیلے تھے، با حیا تھے. اور اصحاب رسول صلی علیہ وسلم ؟حضرت عثمان رضی الله عنہ سے زیادہ با حیا صحابی ملنا تاریخ میں ممکن نہیں… عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی غیرت سے واقف ہیں آپ؟ نبی صلی علیہ وسلم نے جنّت میں انکے گھر کو نہیں دیکھا…. عمر رضی الله عنہ کی غیرت وجہہ تھی
    اب ذرا ایک لمحے کو سوچیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ ہوں اور اپکا فقرہ پڑھیں…؟ حضرت ابوبکر رضی الله عنہ حضرت عائشہ رضی الله عنہ کے بارے میں “رومانوی” فقرے پڑھیں؟ محمّد مجتبیٰ صلی علیہ وسلم جنہوں نے فرمایا کے خدیجہ رضی الله عنہ کے بارے میں مجھے تکلیف نہ دینا وہ یہ پڑھیں؟ کیا یہ عامیانہ فقرے ، باتیں زیب دیتیں ہیں؟ ہم اپنے رب کو کیا منہ دکھائیں گے؟؟؟ الله کے آخری رسول صلی علیہ وسلم نے فرمایا ہے “تم میں سے جو حیا نہ کرے جو چاہیے کرے”
    “حیا ایمان میں سے ہے”
    بات یہ ہے کہ، ہم نے نبی صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی کو پڑھا مگر ہم نے کیا سیکھا؟ صرف پیار محبت؟ ہماری غلطی یہ ہے کے ہم بعض باتوں کو پکڑ کے اس کی اتنی تاویلوں میں پڑ جاتے ہیں کے جو اصل مقصد تھا وہ غائب ہو جاتا ہے کہیں ہوا میں گم ہی ہو جاتا ہے اور جو اصل مقصد تھا اس حدیث کا یا واقعے کا وہ ہم لوگ جان نہیں پاتے. ہم نے سیکھنا تھا کہ میاں بیوی کا رشتہ کتنا مقدس ہے اور کیوں ہے ؟ نکاح ہمارا ایمان مکمل کرتا ہے، کیوں کیسے اور نکاح کی خاصیت کیا ہے؟ میاں بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ اسلام نے شوہر کے کیا حقوق بیان کیے ہیں اور بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ اسلام نے کیوں اس رشتے کو اہمیت دی ہے؟ یہ سب واقعات کیوں بیان ہوۓ ہیں ان سب سے کیا سبق ملتا ہے؟ ہمیں ان سے کیا سیکھنا تھا اور ہم کیا سیکھ کے اٹھے؟ یہ سوالات ہم سب کے لیے ہیں
    ہماری سوچ، ہمارے پوائنٹس نوٹ کرنے کی صلاحیت ہمارے عقل کے، علم کے اور ادب کے میعار کو ظاہر کرتی ہے، الله سبحان وتعالیٰ ہمیں اور ہماری غلطیوں کو معاف فرماۓ اور ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرماۓ آمین
     
    Last edited: ‏دسمبر 11, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,091
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,251
    جزاک اللہ خیرا، ایک عنوان کے تحت دو الگ الگ تھریڈز کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں