الحاد سے اسلام تک سکاٹ لینڈ کی 65 سالہ مریم نور کا قبول اسلام

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏مارچ 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    مریم نور 65 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے سے پہلے Margaret Templeton کے نام سے جانی جاتی تھیں اور خدا کی منکر ( ملحد) تھیں۔ ان کا خاندان ہی ملحد تھا جس کی وجہ سے خدا کے متعلق بات کرنا منع تھا۔
    وہ اپنی زندگی کے مقصد کے بارے میں سوچا کرتی تھیں اور یہی تلاش پہلے انہیں کیتھولک چرچ اور آخر کار بڑھاپے میں اسلام تک لے آئی۔تب تک عراق جنگ شروع ہو چکی تھی، اسلام کے بارے میں بری باتیں پڑھ کر انہیں اتنا معلوم ہو گیا کہ کچھ جھوٹ پھیلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسے تفصیل سے پڑھنے کا سوچا تا کہ وہ لوگوں کو بتا سکیں کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں اور اس کے لیے ایک استاد ڈھونڈنا شروع کیا، دوستوں کی مدد سے وہ ایک عرب عالم دین تک پہنچیں جنہوں نے انہیں قرآن پڑھا نا شروع کر دیا۔ سورۃ فاتحہ پڑھتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ لرزنے لگیں۔ مطالعہ قرآن کے دوران وہ اپنی کیفیات سے خوف زدہ ہو کر دوبارہ عالم سے پوچھتی رہیں کہ کہیں شیطان انہیں قرآن پڑھنے سے روک تو نہیں رہا؟ وہ اپنے استاد سے یہ کہتی تھیں کہ میں مسلم ہونے کے لیے قرآن نہیں پڑھ رہی میں صرف اس لیے اسے پڑھ رہی ہوں تا کہ لوگوں کو بتا سکوں کہ مسلمانوں کے بارے میں جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ لیکن ان کے استاد نے کہا کہ آپ مسلم ہو جائیں گی۔
    عالم دین کی رہنمائی کے بعد ان کا یہ مطالعاتی سفر جاری رہا یہاں تک کہ 65 سال کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اب وہ 66 سال کی ہو چکی ہیں۔
    خدا کی منکر دنیا میں رہتے ہوئے اسلام قبول کرنے کےاس ایک سال میں ان پر بہت سی آزمائشیں آئیں، ان کی کیتھولک سہیلیاں ان کو چھوڑ گئیں۔ ان کی سگی بیٹی کا خیال ہے کہ وہ پاگل ہو گئی ہیں۔ صرف ایک بیٹا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ شاید واقعی وہ حق تک پہنچ گئی ہیں۔ اسی بیٹے سے انہیں امید ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کر لے۔

    اس ایمان افروز داستان کا تفصیلی مطالعہ اس ربط پر
    http://www.onislam.net/english/read...ies/453276-65-year-scottish-finds-islam-.html
     
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    پیغامات:
    3,122
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی ان کو استقامت نصیب فرمائے اور اچها اور سچا مسلمان بنائے.آمین یا رب
     
    عائشہ, بابر تنویر اور سوئےمقتلنے شکریہ ادا کیا .
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    پیغامات:
    3,920
    جزاک اللہ خیرا۔
    الحمد للہ۔ سچ اس خبر کو پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ آخری عمر میں اللہ نے انہیں بچا لیا۔
    اللہ تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔
     
    عائشہ اورام محمد نے اس کا شکریہ ادا کیا
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    پیغامات:
    3,122
    آمین یا رب
     
    عائشہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    پیغامات:
    1,475
    ایمان افروز جزاک اللہ
     
    عائشہ نے شکریہ ادا کیا ہے.

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں