علیم ڈار300 میچزمیں امپائرنگ کرنیوالےدنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی امپائر

dani نے 'سپورٹس' میں ‏مارچ 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,334
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈارتین سوانٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی امپائربن گئے،اپنی انگلی کے اشارے سے بڑے بڑے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے علیم ڈار نے امپائرنگ کی دنیا میں سنگ میل عبورکرلیا،بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ کا دوسرا کوارٹرفائنل علیم ڈارکے کیرئیرکا تین سوواں میچ تھا،مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائرکا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈارچورانوے ٹیسٹ، ایک سواکہترون ڈیاورپینتیس ٹی ٹوئنٹی میچزسپروائزکرچکے ہیں،جنوبی افریقا کی روڈی کوئرٹزن تین سو اکتیس جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنرنے تین سونومیچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔
    http://urdu.aaj.tv/search/sports/2015/03/19/167883_3_story.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    بنگلہ دیش نے ہار کا سارا الزام علیم ڈار پر ڈال دیا ہے، پتلے جلائے جا رہے ہیں، گویا سارے کھلاڑیوں کی جگہ گیند سے وہی کھیل رہے تھے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    ڈھاکا یونیورسٹی کے علاقے میں احتجاج کے دوران کوارٹر فائنل کے فیلڈ امپائر علیم ڈار کا پتلا بھی جلایا گیا، سوشل میڈیا پر امپائرز کے رویے کو متعصبانہ قرار دیا گیا۔ شائقین کو غصہ روہت شرما کو آؤٹ قرار نہ دینے پر تھا، اس کے علاوہ دھون کے متنازع کیچ پر بھی اعتراض سامنے آیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ناقص امپائرنگ کے حوالے سے آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی جائے گی۔
    http://www.express.pk/story/338963/
     
  4. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    یہ کوئی نئی بات نہیں ہے
    ایشیا کپ 2012 کے فائنل میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بنگلہ دیش کو ہرایا۔ تو مہمان خصوصی وزیر اعظم حسینہ واجد جنہوں پورا میچ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا تھا اختتامی تقریب میں شرکت کے بغیر ہی واپس چلی گئیں
    اس کے بعد بنگلہ دیش نے پاکستانی بولر اعزاز چیمہ کے خلاف ایشین کرکٹ کونسل میں اپیل کی کہ بولر نے رننگ کے دوران ہمارے بیٹسمین کو روکا ہے اس لیے میچ کا نتیجہ منسوخ کیا جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں