آئیے ہندی پڑھنا سیکھیے

محمد ذیشان نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مئی 11, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. محمد ذیشان

    محمد ذیشان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 10, 2008
    پیغامات:
    60
    جیسا کے اس فورم میں عربی اور انگلش سکھائی جا رہی ہے اسی طرح میں نے سوچا کہ کیوں نہ لوگوں کو ہندی سکھائی جائے۔ کہتے ہے کہ آپ اگر اپنے دشمن پر سبقت لینا چاہتے ہے تو اس کی زبان پر آُپ کو آبور حاصل ہونا چاہئے

    انشااللہ پہلے سبق کے ساتھ بہت جلد حاضر ہو جاوں گا
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    معاف کیجئے گا آپ پہلے اپنی زبان پر تو عبور حاصل کرلیں ۔پھر کسی اور زبان کا سوچئے گا۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    مجھے اس سے اختلاف ہے کہ ضروری نہیں‌ کسی ایک علم پر عبور حاصل کرنے کے بعد ہی دوسرا علم سیکھنا چاہیے۔
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    میرا مطلب آپ سمجھے نہیں رفی بھائ ۔

    محمد ذیشان صاحب نے عبور کو آبور لکھا ھے ۔ اسلئے میں نے ذرا مزاحیہ جواب دینے کی کوشش کی ۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    شاید ہندی میں لکھا ہو گا :00026:

    خیر ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، کم سے کم کوئی تو ملا جو ہمیں ہندی پڑھانے کو تیار ہوا۔
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    ہی ہی ہی ہی :00006:

    چلو یار آپ شروع کریں‌ ھم سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
     
  7. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    زبان کو تعصب کے دائرے میں نہیں لیا جانا چاہئے۔

    ہندوستان میں صرف ہندو ہی نہیں مسلمان بھی اچھی خاصی تعداد میں رہتے بستے ہیں۔ تو کیا آپ کے نزدیک وہ تمام مسلمان جو "ہندی" بولتے پڑھتے لکھتے ہیں ، وہ آپ کے دشمن ہیں؟
    ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست کا نام ہے "اترپردیش"۔ دورِ حاضر کی ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ اترپردیش میں رہنے والے مسلمانوں کی نوجوان نسل کی پندرہ فیصد سے زیادہ تعداد اردو اور اردو رسم الخط سے واقف نہیں ہے۔ اترپردیش کی تقریباً نوے فیصد مسلم آبادی ہندی زبان بولتی پڑھتی اور لکھتی ہے۔ کیا یہ تمام مسلمان آپ کے دشمن ہو سکتے ہیں؟؟
     
  8. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    ھندوستان کو تب تک دوست نہیں‌ تسلیم کیا جائے گا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ھو ۔ بصورت دیگر دشمن ھی کہا جائے گا ۔ اور اس کا ھرگز مطلب نہیں کہ وھاں کے مقیم مسلمانوں کو پاکستان میں دشمن سمجھا جاتا ھے ۔
     
  9. محمد ذیشان

    محمد ذیشان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 10, 2008
    پیغامات:
    60
    یار میں بھی پاکستانی ھوں مجھے پاکستان سے پیار ھے میں نے ہندی سکھانے کا کہا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہم لوگ آپس میں لڑھنے لگ جائے۔ اور حیدرآبادی آپ مجھے یہ بات بتاو کہ اللہ نہ کرے اگر پاکستان اور انڈیا کی جنگ لگ جاتی ہے تو وہ مسلمان کس کا ساتھ دے گا
     
  10. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,643
    عزیز بھائی ، السلام علیکم!
    یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ حکومتِ ہندوستان کو دشمن نہیں سمجھا جانا چاہئے بلکہ دوست سمجھا جانا چاہئے؟؟ :00002:
    آپسی گفتگو کے ہر معاملے میں " سیاست " کو داخل کر کے مجلس کے دوستانہ مسلم ماحول کو کشیدہ نہیں کرنا چاہئے۔ صحیح کہا نا میں نے ؟ :)
    بھائی ! کیا اس قسم کے مفروضوں پر بات کرنا اور تھریڈ کا اچھا خاصا سیکھنے سکھانے کا ماحول خراب کر لینا ، دانشمندی کہلائی جا سکتی ہے؟؟ :00002:
     
  11. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,948
    جی میں‌ آپ سے بالکل اتفاق نہیں کرتا ۔ اور یہ بتادوں کہآپسی گفتگو کے ہر معاملے میں " سیاست " کو داخل کر کے مجلس کے دوستانہ مسلم ماحول کو کشیدہ نہیں کرنا چاہئے۔
    بھائی ! کیا اس قسم کے مفروضوں پر بات کرنا اور تھریڈ کا اچھا خاصا سیکھنے سکھانے کا ماحول خراب کر لینا ، دانشمندی کہلائی جا سکتی ہے؟؟
     
  12. محمد ذیشان

    محمد ذیشان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 10, 2008
    پیغامات:
    60
    اسلا و علیکم
    جناب میں اپنے پہلے سبق کے ساتھ آُپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوں

    سب سے پہلے میں جو آپ لوگوں کو بتانے جا رہا ہوں وہ لفظ اردو کے لفظ س کے مترادف ہے اور انگلش میں sکے۔ آپ لوگوں کو میں جو بھی لفظ بتاوں آپ لوگ ان کو یاد کرتے جائیں۔[​IMG]
     
  13. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,643
    ذیشان بھائی آپ نے ہندی کہاں سیکھی ؟
     
  14. محمد ذیشان

    محمد ذیشان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 10, 2008
    پیغامات:
    60
    میں نے اس کی کوئی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی بس کچھ کتابوں سے اور کچھ ویب سایٹس سے
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    السلام علیکم!

    بھائی آخر اس حرف کا کچھ تو نام ہو گا جیسے س کا سین اور S کو ایس بولتے ہیں، اس طرح تو ویب سائٹس اور بکس سے صرف اشکال پتہ چل سکتی ہیں۔ ہندی نہیں سیکھی جا سکتی۔

    اس طرح تو میں مختلف ویب سائٹس سے لے کر آپ کو درجنوں زبانیں سکھا سکتا ہوں مثلاً جاپانیز، چائینیز، فرنچ، رشین اور تو اور اھلِ یہود کی عبرانی زبان پر بھی تھریڈ شروع کیا جا سکتا ہے، لیکن کیا اسے صحیح معنوں‌ میں زبان سکھانا کہا جائے گا؟؟؟

    سیکھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جو چیز سکھانے جا رہے ہیں‌ اس پر آپ کو مکمل عبور حاصل ہو تاکہ سیکھنے والوں کے بے تُکے سوالوں کے جوابات بھی تفصیلاً دے سکیں۔

    لہذاٰ یہ تھریڈ اردو مجلس کے معیار سے مطابقت نہ رکھنے کے سبب بند کیا جاتا ہے، محمد ذیشان بھائی سے گذارش ہے کہ وہ ہندی حروف اور الفاظ کے متعلق جو سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اسے گپ شپ کے زمرے میں ایک تھریڈ کی صورت میں پوسٹ کریں۔ بعد ازاں اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے مناسب زمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

    شکریہ!
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں