کیا جن انسان کے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں ؟

محمد عامر یونس نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏اپریل 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    کیا جن انسان کے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں ؟

    السلام علیکم شیخ محترم رفیق طاھر صاحب : شیخ قاری بشیر صاحب جو کہ کراچی میں ہوتے ہے وہ جن کا انسانی جسم میں داخل ہونے کا انکار کرتے ہیں - اور وہ چند جمعوں سے جن کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں - جس کے جواب میں میں نے انکو کچھ فتویٰ اسلام کیواے سے دیئے اس موضوع پرلیکن وہ اس کا انکار کرتے رہیں :

    http://islamqa.info/ur/1819

    میں نے ان کو یہ حدیث بھی پیش کی :

    حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ >۔

    انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''شیطان ابن آدم (انسان)کے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح خون رگوں میں گردش کر تا ہے

    جس کا ترجمہ انھوں نے یہ کیا کہ شیطان انسان کے ساتھ ساتھ دوڑتا ہے

    اس کے علاوہ انھوں نے اس بات کا بھی انکار کیا کہ اگر جماع سے قبل بسم اللہ نہ پڑھی جاۓ تواس میں شیطان شریک نہیں ہوتا - جس پر میں نے ان کو یہ فتویٰ دیا مگر وہ نہیں مانے -

    شیخ اس فتویٰ کی بھی وضاحت کر دے

    http://islamqa.info/ur/21946
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,943
    جن انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اسکی احادیث میں دلیلیں موجود ہیں ۔ جو حدیث آپ نے پیش کی یہ بھی اسکی دلیل ہے ۔ اسی طرح سنن ابن ماجہ میں حدیث 3548 موجود ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جن نکالتے ہوئے فرمایا :
    اخرج عدو اللہ
    اے اللہ کے دشمن نکل جا۔
    ظاہر ہے نکلے گا وہی جو داخل ہوا ہے ۔

    اب ان واضح احادیث کے معانی کو بدلنا معنوی تحریف اور نتیجۃ انکار حدیث ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    جزاک اللہ خیرا - شیخ محترم
     
  4. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    ماشاءاللہ بہت عمدہ شئیرنگ
    تاہم جنّات کے اثر اور نفسیاتی امراض کے درمیان فرق کیسے جانا جائے؟
    ہمارے معاشرے میں تو اگر کسی کو بخار تھوڑا لمبا ہو جائے تو اسے بھی جنّات کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے۔
    :(
     
    • متفق متفق x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,165
    نفسیاتی امراض کئی قسم کے ہو سکتے ہیں. آپ گوگل کر لیں. ان شاء اللہ، کافی تفصیل مل جائے گی.
    جنات کا اثر ہے یا نہیں. یہ بعد کا معاملہ ہے. پہلے کوشش کرنی چاہیے کہ بلاوجہ وہم نا کرے کہ اس پر جن ہے. یا جادو ہے. یا نظر لگ گئی ہے. خصوصاً،،ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہیے جو کہ فطری طور پر ضعیف ہوتے ہیں. ان کے مشورے بھی پریشان کر دیتے ہیں.
    صحیح العقیدہ، صوم وصلاتہ، و مسنون اذکار کے پابند، قرآن کی تلاوت کرنے والے شخص پر جادو زیادہ اثر نہیں کرتا. پھر بھی اگر شک ہو تو سورت البقرة، کی تلاوت کریں. شرعی مسنون اذکار و قرآنی آیات سے اپنے آپ کوصبح شام دم کرے. اگر قرآن پڑھا ہوا نہیں ہے. تو رقیہ شرعیہ والی کسی شیخ کی تلاوت سن لے. اگر اس دوران اسے کوئی تکلیف محسوس ہو. یہ علامت ہے.اثر ہو سکتا ہے.کیونکہ قرآن شفا ہے. اگر سکون ملے تو یہ فقط خیالات ہیں. شیطان تنگ کررہا ہے. مسنون اذکار و تلاوت کی پابندی سے طبیعت جلد ہی اچھی ہو جائے گی. ان شاء الله .اللہ اعلم

    الرقية الشرعية کی آیات جو ایسی صورتحال میں تلاوت کرے یا سنے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    جزاک اللہ ابوعکاشہ بھائی، ماشاءاللہ آپ بہت تفصیل سے بیان فرماتے ہیں۔
    اس کا ، یوٹیوب کا ڈائریکٹ لنک یہ ہے اگر کسی بھائی بہن کو ضرورت ہو۔


    اسے میں نے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا ہے۔
    تلاوت کا انداز بہت پُراثر ہے۔ اللہ پاک آپ کو اجر دیں!

    پچھلے پیغام میں ڈائریکٹ لنک کی بجائے پوری ویڈیو ہی شامل ہو گئی جو کچھ موبائل پر نہیں کھلتی۔
    تاہم ڈائریکٹ لنک پر ٹچ یا کلک کرنے سے یوٹیوب ایپ میں ویڈیو کھل جاتی ہے۔
    منتظم صاحب، اس حوالے سے آپ کی رھنمائی درکار ہے۔
    ڈائریکٹ لنک یہ ہے:
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,165
    وایاک ۔ اصل میں یوٹیوب کا لنک ڈائرکٹ اوپن ہوجاتا ہے ۔ لنک دینے کے لئے اس طرح ربط شامل کرلیا کریں ۔ جیسے یہ لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    جی، بہت شکریہ
     
  9. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    615
  10. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    615
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں