اللہ کی یاد سے معمور دل

عائشہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏اپریل 13, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    امام ابن القیم رحمہ اللہ الوابل الصیب میں لکھتے ہیں:​
    اللہ کو بہت زیادہ یاد کرنا (ذکر اللہ) نفاق سے بچاتا ہے کیوں کہ منافق اللہ کو بہت کم یاد کرتے ہیں۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:
    ولا یذکرون اللہ الا قلیلا
    وہ اللہ تعالی کو کم ہی یاد کرتے ہیں۔ (سورۃ النساء)
    کعب کا قول ہے کہ جو کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر کرے وہ نفاق سے بچ جاتا ہے۔
    شاید اسی لیے اللہ تعالی نے سورۃ المنافقون کو اس آیت پر ختم فرمایا ہے:
    یایھا الذین آمنوا لا تلھکم اموالکم ولا اولادکم عن ذکر اللہ و من یفعل ذلک فاولئک ھم الخاسرون
    ایمان والو کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں تمہارے مال اور اولاد اللہ کی یاد بھلا دیں، جو جو ایسا کرے گا وہی خسارے میں رہیں گے۔
    کیوں کہ اس سورۃ میں منافقین کے فتنے سے ڈرایا گیا ہے کہ وہ اللہ کی یاد سے غفلت کرتے تھے تو نفاق کی آلودگی میں مبتلا ہو گئے۔
    بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے پوچھا گیا کہ کیا خارجی منافق ہیں؟ فرمایا: نہیں منافق اللہ کو بہت کم یاد کرتے ہیں۔
    اس سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ کا ذکر کم کرنا نفاق کی علامت ہے اور اللہ کو بہت زیادہ یاد کرنا نفاق کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی اپنی یاد سے معمور دل کو نفاق میں مبتلا نہیں کرتے۔
    (الوابل الصیب کی چند سطروں کا ترجمہ)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
Similar Threads
  1. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    369
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    576
  3. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    428
  4. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    399
  5. رفی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    245

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں