اورنج مارملیڈ کیک

عفراء نے 'کچن کارنر' میں ‏اپریل 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اجزاء:
    میدہ : چار کھانے کے چمچ
    کینوں : دو عدد
    بیکنگ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ
    انڈے : دو عدد
    اورنج مارملیڈ : آدھی پیالی
    چینی : چار کھانے کے چمچ
    جیلاٹن پاؤڈر : تین چوتھائی چائے کا چمچ
    اورنج فوڈ کلر : چٹکی بھر
    فریش کریم : آدھی پیالی
    بناسپتی گھی : دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    تازہ کینوں لے کر انہیں احتیاط سے ہلکے ہلکے اوپر سے کش کریں تاکہ صرف اوپر کے چھلکے کا چورا نکل آئےابلتے ہوئے پانی میں اس چورے کو دو سے تین ابال دے کر چھان لیں تاکہ کڑواہٹ نکل جائے۔
    پھر کینوں کا رس نکال کر مارملیڈ بنانے کے لیے صاف پین میں ڈال دیں۔ اس میں چھ کھانے کے چمچ چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چپکتا ہوا شیرہ بن جائے
    جیلاٹن پاؤڈر کو ایک کھانے کے چمچ میں گھول کر پکتے ہوئے کینو کے رس میں ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے تین سے چار منٹ پکائیں۔آخر میں کینو کے چھلکے ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔ اورنج مارملیڈ تیار ہے۔
    کیک کو بنانے کی تیاری شروع کرنے سے پہلے اوون کو 180 ڈری سینٹی گریڈ پر گرم کریں یا اسے مائکرو ویو اوون میں بھی بنایا جا سکتا ہے۔ میدے کو چھان کر اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا لیں۔ چینی کو صاف خشک گرائنڈر میں پیس کر رکھ لیں۔
    انڈے کی سفیدیوں کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں، پھر اس میں ایک ایک کر کے زردی مل کر پھینٹ لیں۔
    پسی ہوئی چینی کو گھی میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
    اس مکسچرمیں میدہ اور انڈے ڈال کر ہلکا سا پھینٹ لیں اور آخر میں اس میں دو کھانے کے چمچ مارملیڈ ڈال کرملا لیں۔
    بیکنگ پین میں کیک کے مکسچر مین دال کر اوون میں رکھ دیں۔ پینتیس سے چالیس منٹ میں جب کیک بیک ہوجائے تو اسے ٹوتھ پک سے چیک کر کے اوون سے نکال لیں۔ مائکروویو میں بنائیں تو تین سے چار منٹ تک رکھیں۔

    پریزینٹیشن کے لیے فریش کریم میں حسب پسند چینی شامل کر کے بھینٹ لیں۔ اس میں اورنج مارملیڈ ایک کھانے کا چمچ شامل کر کے ملا لیں۔ اب اس کریم سے کیک کی حسب پسند سجاوٹ کر کے پیش کریں۔

    بشکریہ
    ڈالڈا کا دسترخوان
    فروری 2014 ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    میں نے اس ترکیب کو آزمایا تھا مگر خود سے کافی تبدیلیاں کر کے۔
    1- گھی کے بجائے مکھن یا آئل استعمال کیا جائے تو کیک زیادہ اچھا بنتا ہے۔
    2- کینو کے بجائے گاجر یا کوئی اور چیز بھی استعمال کر لیں تو مضائقہ نہیں!
    3- میں نے میدہ چار کے بجائے چھ کھانے کے چمچ ڈالا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    جزاک اللہ خیرا عفرا بہت مفید!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں