انابت و رجوع کا مقام و مرتبہ

عفراء نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏اپریل 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    [GLOW]انابت و رجوع کا مقام و مرتبہ [/GLOW]​

    قرآن میں انابت (رجوع الی اللہ ) کا تذکرہ با بار ہوا ہے اور انابت اپنانے کا حکم دیا گیا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

    [QURAN_FONT]وَ أَنِیبُوا إِلى رَبِّكُمْ وَ أَسلِمُوا لَهُ[/QURAN_FONT] "اپنے رب کی طرف (محبت و خشیت کے ساتھ ) رجوع کرو اور اس کی فرمانبرداری کرو۔"
    حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے کہا تھا:

    [QURAN_FONT]وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ [/QURAN_FONT] "میری توفیق تو صرف اللہ کے ساتھ ہے، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اس کی جانب رجوع کرتا ہوں۔"
    اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

    [QURAN_FONT]تبصرة وذکریٰ لکلّ عبد منیب[/QURAN_FONT] "اس میں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لیے عبرت و بصیرت ہے۔"
    اسی طرح فرمان الٰہی ہے:

    [QURAN_FONT]إن الله يضل من يشاء ويهدي إليه من أناب[/QURAN_FONT] "بے شک اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور اپنی طرف ہدایت اسے دیتا ہے جو رجوع کرے۔"
    اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی داؤد علیہ السلام کے بارے میں فرمایا"

    [QURAN_FONT]وخر راكعا وأناب[/QURAN_FONT] "اور وہ رکوع کرتے ہوئے گر پڑا اور اس نے رجوع کیا۔"

    اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا اور دلی میلانات اور جذبات کو اللہ تعالیٰ کی طرف موڑنے کا نام انابت ہے۔ انابت میں محبت و خشیت بھی شامل ہوتی ہے۔ وہ (رجوع کرنے والا) جس کی طرف رجوع کرتا ہے اس سے محبت کرتا ہے، اس کے لیے خشوع و خضوع کا اظہار کرتا ہے اور عاجزی اختیار کرتا ہے۔
    انابت میں لوگوں کے مختلف مرتبے ہیں:
    ان میں سے ایک قسم کے وہ لوگ ہیں جو مخالفتوں اور نافرمانیو ں کو ترک کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اس انابت کا منبع اور سر چشمہ وعید و عذاب کو مد نظر رکھنا ہے۔ علم و خشیت اور خوف الٰہی اس انابت پر ابھارتا ہے۔
    بعض لوگ مختلف عبادات اور نیکی و بھلائی کے کام اختیار کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔۔۔ اس انابت کا سرچشمہ (رحمت الٰہی کی) امید ، ثواب و انعام کے وعدے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عزت و اکرام ملنے کی چاہت کو نگاہ میں رکھنا ہے۔
    ان میں بعض وہ لوگ ہیں جو گریہ زاری، عاجزی، دعا، اللہ تعالیٰ کے محتاج بن کر اور تمام حاجات اسی سے مانگ کر شوق کے ساتھ رجوع الی اللہ کرتے ہیں۔ اس انابت کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان، غنا، جود و کرم اور قدرت کو مد نظر رکھنا ہے۔ مشکلات اور نقصانات کے خطرات کے وقت اس قسم کے لوگوں میں اضطراری انابت پیدا ہوجاتی ہے، ان میں اختیاری انابت پیدا نہیں ہوتی، ان کی حالت ان لوگوں جیسی ہے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

    [QURAN_FONT]وَإِذَا مَسَّكُمُ الْضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَن تَدْعُونَ إِلاَّ إِيَّاهُ[/QURAN_FONT] "اور جب تمہیں سمندر میں خطرہ لاحق ہوتا ہے تو اللہ کے علاوہ جنہیں تم پکارتے تھے سب گم ہوجاتے ہیں۔"
    ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

    [QURAN_FONT]فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ[/QURAN_FONT]جب وہ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو (سمندری طوفان آنے پر) اپنے دین کو اللہ کے لیے خاص کرتے ہوئے اسی کو پکارتے ہیں۔"۔۔۔

    [GLOW="blue"]انابت کی سب سے اعلیٰ قسم یہ ہے کہ روح محبوب و معبود کے سوا ہر ایک سے بے نیاز ہو کر انتہائی خالص محبت کے ساتھ پوری طرح سے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوجائے۔ جب لوگوں کی روحیں اللہ تعالیٰ کی طرف جھک جائیں تو پھر ان کی کوئی چیز بھی انابت سے پیچھے نہیں رہتی کیونکہ اعضاء و جوارح روح کے ماتحت ہیں۔[/GLOW]


    اقتباس از:
    خوش نصیبی کی راہیں
    حافظ ابن القیم الجوزیہ
    ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد شہباز حسن کاہلوں

    کمپوزنگ: عفراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک بہت ہی عمدہ انتخاب۔
    یہ ابن قیم کی کس کتاب کا ترجمہ ہے؟ مفتاح دارالسعادۃ کا ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    وایاک
    طريق الهجرتين و باب السعادتين کا ترجمہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب بارک اللہ فیک۔ اللہ کرے زور مطالعہ اور زیادہ۔
    ٹیگ لگانا تھا۔ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اوہ میں بھول گئی۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابويحي٣٠٠

    ابويحي٣٠٠ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 20, 2014
    پیغامات:
    8
    تقبل اللہ

    و بارک اللہ
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 24, 2015
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں