اردو دنیا کی دوسری بڑی زبان

عطاءالرحمن منگلوری نے 'ادبی مجلس' میں ‏اپریل 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ نے ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ 12 زبانیں ایسی ہیں جنہیں دنیا کی دوتہائی آبادی بولتی اور سمجھتی ہے ان میں پانچ ایشیائی زبانیں ہیں جن میں چینی زبان سرفہرست ہے جسے تقریباً ایک ارب 30کروڑ افرادبولتے اور سمجھتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر اردو اور ہندی زبان ہے جسے 58 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد بولتے اور سمجھتے ہیں۔
    عالمی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ یعنی 2301 زبانیں براعظم ایشیا میں بولی جاتی ہیں جبکہ براعظم افریقہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں پر 2138 زبانیں بولی جاتی ہیں۔
    تیسرے نمبر پر بحرالکاہل کا خطہ ہے جہاں پر 1313 زبانیں بولی جاتی ہیں اور جنوبی وشمالی امریکہ میں 1064 زبانیں بولی جاتی ہیں جبکہ یورپ جہاں پر متعدد قومیں آباد ہیں لیکن اس براعظم کے ممالک میں 286 زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں مستقبل میں بولی جانے والی زبانوں کا ڈھانچہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب افراد انگریزی زبان سیکھ رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں فرانسیسی زبان سیکھنے و الوں کی تعداد 8کروڑ 20 لاکھ ہے۔( روزنامه پاکستان)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,719
    معلومات کے لیے شکریہ
    فرنچ بولنے میں اچھی لگتی ہے میں بھی یہ زبان سیکھ رہا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں