شب معراج کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں

Abu Turab نے 'ماہِ رجب المرجب' میں ‏مئی 16, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Abu Turab

    Abu Turab رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 2, 2015
    پیغامات:
    21
    ماہِ رجب کی 27تاریخ کو شبِ معراج ہے یا نہیں ؟ اس میں سخت اختلافی نوعیت ہے ۔ البتہ27رجب کو معراج کا ہونا ثابت نہیں
    اور نہ ہی رسول اللہ ؐ نے اس رات کی تاریخ کا ذکر کیا اور صحابہ کو صلاۃ التسبیح کا حکم دیا ۔ شب معراج اور رجب کی باقی تمام بدعات کے
    متعلق اہل بدعت جو روایات پیش کرتے ہیں ان میں ایک دو حد درجہ ضعیف اور باقی سب موضوع ہیں ۔ موضوع یعنی کہ من گھڑت
    اور محدثین نے موضوع روایات کو بیان کر کے اس کو نمایاں بھی کر دیا ہے کہ یہ موضوع ہیں ۔ حیف اس شخص پر جو صحیح احادیث کو چھوڑ
    کر موضوع روایات ماننے کا قائل ہے ۔ شب معراج اور رجب کی بقیہ بدعات کا منانا موضوع روایات میں موجود ہے ۔ اور اہل
    بدعت کے مولوی صاحبان ان روایتوں کو پیش کر کے عام عوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ حالانکہ ایک پڑھے لکھے مسلمان کے لیے اتنا ہی
    کافی ہے کہ موضوع من گھڑت روایت کو کہتے ہیں ۔ اس سے بڑا جاہل کون ہو گا ؟ جو موضوع روایات کو مان لیتا ہے ۔ شب معراج
    کی رات چراغاں کرنا اور عبادات کرنا کسی حدیث سے ثابت ہی نہیں ، حدیث کیا کسی سلف سے ثابت نہیں ۔ خود سوچیے کہ اس رات
    جو لوگ صلاۃ التسبیح کرتے ہیں کیا وہ صلاۃ التسبیح کا طریقہ حدیث سے ثابت کر سکتے ہیں ؟ اس من گھرٹ عبادت کے لیے من گھڑت
    پمفلٹس کیوں شائع کیے جاتے ہیں ؟ یہی اس کے من گھڑت ہونیکے کے لیے دلیل ہے ۔​
    [​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں