سچائی کی زبانیں

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏مئی 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,375
    سچائی کی زبانیں

    جس طرح اس دنیا میں خدا کی سچائی کے مختلف بھیس ہیں ـ خدا کی سچائی کے لیے مختلف نقاب ہیں ـ اگرچہ بھیس مختلف ہوتے ہیں،لیکن صورت مختلف نہیں ہوتی ـاسی طرح سچائی کی بھی مختلف زبانیں ہیں اور سچائی ہمیشہ ان مختلف زبانوں سے اپنی فصاحت و بلاغت آپ کے کانوں تک پہنچاتی ہےـ
    میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ سچائی کی زبان ایک تو وہ ہے جس کا تعلق ہماری آپ کی خدا کی دی ہوئی گویائی سے ہے ـ جو زبان سے تعلق رکھتی ہے ـ جس کے لیے زبان کو گویائی اور تکلم کی ضرورت ہے ـ لیکن اس دنیا میں ایک دوسری خاموش بلاغت اور گویائی بھی ہے ، وہ گویائی کہ جس کے لیے کانوں کی ضرورت نہیں ہے کہ کان سنیں بلکہ اس گویائی کو آنکھوں کی ضرورت ہے ،تاکہ دو آنکھیں اس کا مطالعہ کریں ـ

    خطبات آزاد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    عکاشہ بھائی لفظ خدا اللہ سبحان و تعالیٰ کے لئےاستعمال کرنا کیسا ہے ؟
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,375
    لفظ خدا اللہ کا مستقل اسم نہیں لیکن استعمال کیا جاسکتا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں