ائمہ و محدثین کا مختصر تعارف

باذوق نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏مئی 20, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ !
    اس لڑی میں عالم اسلام کے مشہور و معروف متقدمین ائمہ و محدثین کا مختصر تعارف پیش کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔
    اگر آپ بھی شئر کرنا چاہیں تو ضرور شئر کریں۔
    تعارف کم سے کم دس سطری یا زیادہ سے زیادہ تیس سطروں‌ پر مبنی ہونا چاہئے۔ شکریہ۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    امام حافظ عماد الدین ابن کثیر

    امام حافظ عماد الدین ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ

    امام حافظ عماد الدین ابن کثیر ، ساتویں صدی ھجری کی معروف علمی و دینی شخصیت ہیں۔
    ولادت : 700 یا 701 ھجری
    وفات : 774 ھجری
    امام ابن تیمیہ (وفات : 728ھ) سے بھی آپ نے علم حاصل کیا تھا اور عرصہ تک ان کی صحبت میں رہے تھے۔ اپنے اس استاد سے ابن کثیر کو خصوصی تعلق تھا لہذا وفات کے بعد اپنے اسی محبوب استاد ابن تیمیہ کے پہلو میں دفن کیے گئے۔
    آپ کی بیشمار تصانیف ہیں۔ لیکن تفسیرِ قرآن بہت مشہور ہے جس کے متعلق امام جلال الدین سیوطی کہتے ہیں : اس طرز پر دوسری تفسیر نہیں لکھی گئی۔
    "البدایہ و النھائیہ" ، فنِ تاریخ میں ابن کثیر کی بیش بہا تصنیف ہے۔ اس میں ابتدائے کائینات سے لے کر مصنف کی وفات سے 2 سال قبل تک کے حالات آ گئے ہیں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں