انگلیاں چٹخانے سے آواز کیوں پیدا ہوتی ہے، مسئلہ حل کے قریب

بابر تنویر نے 'صحت و طب' میں ‏جون 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    انگلیاں چٹخانے سے آواز کیوں پیدا ہوتی ہے، مسئلہ حل کے قریب

    انگلیاں چٹخانے سے پیدا ہونے والی آواز کے بارے میں اب تک مختلف اندازے لگائے جاتے رہے ہیں تاہم اب کینیڈا کے سائسندانوں نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
    اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے لیے اس اسٹڈی کے شریک مصنف جیروم فرائر Jerome Fryer کی انگلیوں پر تجربات کیے گئے۔ ان کی انگلیوں پر ایک خاص قسم کے غلاف لپیٹا گیا پھر اس غلاف سے لپٹی ایک رسی کو تحقیقی رپورٹ کے دوسرے شریک مصنف گریگ کاوچک Greg Kawchuck نے نہایت احتیاط سے کھینچا۔
    ایک تیز رفتار ایم آر آئی MRI مشین کے اندر موجود ان کی انگلیوں کو بتدریج کھینچا گیا یہاں تک کہ ان کی انگلیوں کے جوڑوں سے آواز سنائی دی۔

    کینیڈا کی یونیورسٹی آف البیرٹا کے شعبہ ری ہیبیلیٹیشن rehabilitation کے پروفیسر کاوچک کے مطابق، ’’ایم آر آئی کے وقت کافی زیادہ آواز ہوتی ہے اور میں نہیں چاہتا تھا کہ ان کی انگلیوں کو کوئی نقصان پہنچے۔ اس لیے ہم نے مختلف اشارے مقرر کر لیے تھے۔‘‘ کاؤچک کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے تجربے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا اس سے زیادہ ہائی ٹیک طریقہ کار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
    ایم آر آئی کے ذریعے جو ویڈیو تیار ہوئی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انگلی کی دو ہڈیوں کی سطح جس وقت الگ ہوتی ہے اس سے بالکل تھوڑی دیر قبل جوڑوں میں پائے جانے والے سیال ’سائینوویئل فلوئیڈ‘ synovial fluid میں ایک ’ایئر کیویٹی‘ بن جاتی ہے۔
    تاہم محققین چونکہ ایم آر آئی کے مقناطیسی میدان میں ایک مائیکروفون نہیں رکھ سکتے تھے اس لیے وہ یہ بات وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ کیویٹی کے بننا ہی دراصل آواز پیدا ہونے کی وجہ ہے۔ تاہم ان کا یہ کہنا ہے کہ ’خلا اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب جوڑ الگ ہوتے ہیں۔‘‘
    انگلیوں کو چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز کے بارے میں اب تک مختلف خیالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ مثلاﹰ 1947ء میں سامنے آنے والی ایک اسٹڈی کے مطابق یہ آواز دراصل ایک گیس کیویٹی پیدا ہونے کی وجہ سے سنائی دیتی ہے۔ اسی طرح 1971ء میں محققین نے خیال پیش کیا تھا کہ ہوا کا ایک بلبلہ پٹھنے کے باعث یہ آواز پیدا ہوتی ہے۔
    کاوچک کے مطابق ان کی تحقیق ’’1947ء میں پیش کیے جانے والے خیال کی تصدیق کرتی ہے کہ آواز دراصل ایک کیویٹی پیدا ہونے کی وجہ سے سنائی دیتی ہے‘‘۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی وہ مزید تجربات کریں گے۔ اس طرح یہ بات بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ انگلیاں چٹخانے سے کچھ لوگوں کی آواز سنائی دیتی ہے جبکہ دیگر لوگوں میں نہیں

    لنک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
    • تخلیقی تخلیقی x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,831
    واہ جی واہ بہت بڑا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔
    ابتسامہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    اس تحقیق کے بعد بے آواز چٹخنے والی انگلیوں کے لئے مارکیٹ میں کوئی نیا پراڈکٹ لانچ ہوا چاہتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    جی یہ ڈیوائس لگائیں اور جتنی چاہے انگلیاں چٹخا لیں کوئ آواز پیدا نہیں ہوگی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    ظاہر ہر بے کار لوگوں کے لیے یہی تجربات پڑے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,208
    ویسے بابر بھائی نماز پڑھتے ہوئے جو "گوڈے" چٹختے ہیں ان کے بارے میں محقیقین کیا کہتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  7. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,575
    محققین کا تو پتا نہی , حکمیین ضرور جانتے ہوں گے. ابتسامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,109
    جی محققین تو نہیں طبی ماہرین ضرور کہتے ہیں کہ اب آپ کا جسم مائل بہ بڑھاپا ہے۔
    آپ نے نماز کی بات کی تو پھر آپ کو کسی سعودی شباب کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا اتفاق بھی ہوا ہوگا۔ تمام نماز کے دوران انگلیاں چٹخانے اور خارش کرنے کا پروگرام چلتا رہتا ہے اور جیسے ہی نماز ختم ہوئ یہ پروگرام ختم ہو جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,831
    ہاہاہاہا محققین کا تو بابر بھائی ہی بتا سکیں گے مجھے حکما کا پتہ ہے زیادہ تر کمزوری کی شکایت ہی پیش کرتے ہیں۔
    اس کےلئے آپ کو بادام اور دودھ کی ضرورت ہے۔ابتسامہ۔
    ویسے ان کی یہ عادت بے چینی بچپن سے ہوتی ہے یا فطرتا یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن بلامبالغہ 90 فیصد اپنے ساتھ ساتھ، ساتھ کھڑے کی نماز کا بھی بیڑا گل کردیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    اس کو غیبت تو نہیں کہتے.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں