تجمل حسین کا تاخیری تعارف

تجمل حسین نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جولائی 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ،
    کوئی دو، تین سال پہلے کی بات ہے بھائی کی زبانی اردو۔وی۔بی۔فورم کا تعارف ہوا۔ مہمان کے طور پر کافی عرصہ اس کا مطالعہ کرتا رہا۔ انہی دنوں میں نے رکنیت اختیار کی۔ پھر کچھ مصروفیات کی بنا پر انٹرنیٹ سے دور ہوتا گیا تو اردو۔وی۔بی فورم پر بھی نہیں آسکا۔ بعد ازاں جب دوبارہ انٹرنیٹ سے جڑا تو پھر سے اردو ویب سائٹس کے ساتھ تعلق بننے لگا۔ اسی دوران محمد علی مکی صاحب کے فورم اردو کوڈر پر رکنیت اختیار کی۔ اس دوران اردو۔وی۔بی فورم کا نام ذہن میں چکراتا رہا۔ جو کسی طور بھی سکون نہ لینے دیتا۔ مجھے چونکہ معلوم ہوچکا تھا اردو۔وی۔بی کسی نئے ڈومین پر منتقل ہوچکی ہے لیکن کونسا ڈومین؟؟ یہ معلوم نہ تھا۔ اس کی تلاش میں سرگرداں اردو محفل سے تعارف ہوا اور اس کی باقاعدہ رکنیت بھی اختیار کی۔

    اس سب کے باوجود اردو۔وی۔بی کا نام ذہن میں ہی گردش کرتا رہا۔ میں نے بھائی سے بھی پوچھا مگر وہ بھی میری انٹرنیٹ سے دور ہونے کی وجہ سے کچھ نہ جانتے تھے بس اتنا ہی معلوم تھا کہ کسی نئے ڈومین پر منتقلی ہوچکی ہے۔ بہرحال ہمتِ مرداں مدد خدا کے تحت میں نے پھر سے انٹرنیٹ پر تلاش شروع کردی تو معلوم ہوا کہ اردو۔وی۔بی ڈومین پر موجود فورم کا نام اردو مجلس تھا اور اب اردو مجلس کے ڈومین پر ہی منتقل ہوگئی ہے۔

    اس کے بعد پھر مصروفیت آڑے آگئی اور معاملہ سرد خانے میں چلا گیا۔:sick: دوبارہ وقت میسر آتے ہی پھر نئے سرے سے تلاش شروع کی اور آخرکار اردو مجلس تک پہنچ ہی گیا۔ لیکن اس دوران میں یہ بھول چکا تھا کہ اردو مجلس پر میرا کوئی اکاؤنٹ بھی موجود ہے۔ اس لیے بطور مہمان ہی مطالعہ کرتا رہا۔:)

    آج رات اردو محفل پر دوستوں سے بات چیت کرتے کرتے اچانک اردو مجلس کا نام ذہن میں آیا۔ میں نے فوری طور پر اردو مجلس پر رکنیت اختیار کرنے کا سوچا۔ جیسے ہی میں نے نام لکھ کر اکاؤنٹ بنانا چاہا تو جواب ملا کہ اس نام سے اکاؤنٹ پہلے ہی رجسٹر ہے۔o_O جس پر مجھے شدید حیرت ہوئی۔ کیونکہ آج تک ایسا نہ ہوا تھا کہ میں نے کسی ویب سائٹ پر اردو نام کے ساتھ اکاؤنٹ بنانا چاہا لیکن اکاؤنٹ نہ بنا ہو۔ اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ کہیں میں نے ہی یہ اکاؤنٹ نہ بنایا پرانے وقتوں میں۔
    بس پھر کیا تھا یہ خیال ذہن میں آتے ہی ممکنہ پاسورڈز لگانے شروع کیے جو کہ میں عام طور پر استعمال کرتا ہوں اور اللہ کی مہربانی سے دوسرے پاسورڈ کے ساتھ ہی اکاؤنٹ لاگ ان گیا۔ :)
    ادھر میں لاگ ان ہوا ادھر ساتھ ہی اردو مجلس کی طرف سے میری رکنیت کا ایک سال مکمل ہونے پر مجھے ایوارڈ سے نواز دیا گیا اور میں ایک بار پھر حیرت میں ڈوب گیا کہ نہ میرا کوئی مراسلہ نہ کسی کی طرف سے خوش آمدید، نہ لائیک۔ پھر بھی ایوارڈ ۔۔۔

    اسے کہتے ہیں عمدہ کارکردگی :LOL:

    لیکن زیادہ دیر حیران بھی نہ ہوسکا کیونکہ دس منٹ بعد میرا انٹرنیٹ پیج ختم ہونا تھا وارد کا لہٰذا دوستوں کو سلام لکھا اور سائن آؤٹ کرگیا۔

    آج سوچا کہ محفل کی طرف سے مجھے ایوارڈ ملا ہے وہ بھی دس نمبروں کا تو کم از کم اپنا تعارف ہی کروادوں ساتھیوں کو۔ بس اس سوچ کے ساتھ ہی تعارف لکھنا شروع کردیا ۔

    اب آپ سب مجھے کہیے Welcome۔ خوش آمدید۔ جی آیاں نوں ۔ یا پھر جو بھی آپ کا دل چاہے اور مجھے دیجئے اجازت۔
    کیونکہ آپ بھی اب پڑھ پڑھ کر تھک چکے ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ شاید سارے سال کا بدلہ آج ہی اتاروں گا۔ :)

    ارے ارے ایک منٹ رکیے۔۔ یہ ضرور بتائیے گا کہ میرا تعارف کیسا لگا؟؟

    اب سچ مچ کی اجازت دیجئے۔ :)

    السلام علیکم!

    تجمل حسین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی بہت بہت خوش آمدید
    بہت خوشی ہوئی تعارف پڑھ کر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    خوش آمدید تجمل صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    بہت شکریہ۔ جناب من۔
    اردو مجلس پہلے کی نسبت جمود کا شکار کیوں ہے؟؟؟ کیا پہلے والے ممبر نہیں رہے یا مجھے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے۔ پہلے جب میں آیا تھا تو بہت ایکٹو ممبران تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,372
    خوش آمدید جناب ۔۔ تاخیر ی مبارکباد قبول فرمائیں ۔۔جزاک اللہ خیرا
    جی ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ وی بی سے زین فورد پر منتقل ہونے کے بعد بہت سے ممبر وی پر ہی رہ گئے ۔ اس وجہ سے ایکٹو ممبران کم ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    تجمل بھائ مجلس پر خوش آمدید۔ مفصل تعارف کرانے کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    اردو مجلس پر خوش آمدید محترم تجمل حسین بھائی، پوسٹ میں تاخیر کا سبب تو موجود ہے لیکن ذاتی تعارف غائب ہے، بہرحال ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد قبول فرمائیں، اور امید کرتے ہیں کہ آپ ایکٹو ہو کر مجلس کی رونق دوبالا کرنے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
    یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ وی بی سے زین فورو پر منتقل ہوتے وقت کچھ ممبران تو منتقل ہوجائیں جبکہ کچھ وی بی پر ہی رہ جائیں۔ کیا ڈیٹا بیس مکمل طور پر کاپی نہیں ہوا تھا۔
    اردو محفل بھی وی بی سے ہی زین فورو پر منتقل ہوئی ہے لیکن وہاں تو ایسا نہیں ہوا۔

    باقی جہاں تک ذاتی تعارف کی بات ہے تو پوسٹ زیادہ لمبی ہوجانے کی وجہ سے تعارف شامل نہیں کیاتھا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد واپس آگیا ہوں۔ اب ان شاءاللہ کسی دن اپنا ذاتی تعارف بھی کرواتا ہوں۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,372
    ڈیٹا مکمل طور پر منتقل ہوا، لیکن ویسے نہیں جیسا کہ محفل فورم نے کیا ۔ مزید تفصیل دئیے گئے ربط پر ملاحظہ فرمائیں ۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/اردو-مجلس-فورم-کی-واپسی-کی-مبارکباد.32959/
     
  11. عزیز امین

    عزیز امین -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 18, 2008
    پیغامات:
    144
    میں آج بھی آپ کے تعارف سے مرحوم ہوں کیوں کہ جو آپ نے سنائی وہ تعارف نہیں شاید آپ کی روادات یا آپ بیتی تھی اب تفصیلی تعارف کرادیں ویسے آپ کا اور میرا تعارف تو ہے ہی کافی دنوں سے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں