چند مشاہدات اور آپ کے راۓ

بابر تنویر نے 'متفرقات' میں ‏جولائی 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,062
    " بھائ ذرا یہ میرا موبائل پکڑو اور میری تصویر کھینچ دو"


    " اوۓ چل میری تصویر کھینچ"

    " میں یہاں کھڑا ہوتا ہوں میری تصویر میں پیچھے کا منظر بھی صاف نظر آنا چاہیے"

    " اب میری تصویر سائڈ پوز میں کھینچ"

    " میں سیڑھیوں پر کھڑا ہوتا ہوں تو نیچے بیٹھ کر میری تصویر کھینچ"

    " ٹھہر جا بھائ میں اپنی داڑھی ٹھیک کرلوں پھر میری تصویر کھینچنا"

    "یہ دیکھیں دونوں کیسے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے تصویر کھنچوا رہے ہیں"

    " اب یہ دونوں ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر تصویر کھنچوا رہے ہیں"

    " اب یہ دونوں ایک ساتھ بیٹھ گۓ ہیں اور مسکراتے ہوۓ تصویر کھنچوا رہے ہیں"

    " اب ان کے ساتھ چار انسان اور مل گۓ ہیں موبائل کسی اور شخص کے ہاتھ میں پکڑا کر اس سے گروپ فوٹو کھینچنے کی درخواست کی جا رہی ہے"

    "یہ دیکھیے یہ دونوں میاں بیوی اور بچے تصویر کھنچوا رہے ہیں "

    " اب میاں اپنی بیوی اور بچوں تصویر کھینچ رہا ہے"

    " اب بیوی اپنے میاں اور بچوں تصویر کھینچ رہی ہے"


    یہ میں نے اپنے چند مشاہدات کو الفاظ کا جامہ پہنایا ہے۔ بتایے کہ یہ کہان کے مناظر ہو سکتے ہیں؟


    یا یہ بتایے کہ یہ کہاں کے مناظر ہونے چاہیئیں؟ کسی پارک، کسی جھیل، کسی میوزیم، یا کسی پرفضا مقام یا پھر کوئ اور جگہ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,570
    یہ یقینا حرمین میں سے کسی ایک جگہ کے مشاہدات ہوں گے.
    اب توسنا ہے وائی فائی کی سہولت بھی ہے. بس سیلفی لو اور اپلوڈ کر دو.
    2006 میں بڑے بھائی حج پر گئے تھے. اس وقت سمارٹ فون کا رواج نہی ہوا تھا. اور جو لوگ کیمروں سے تصویر بنا رہے ہوتے تھے ان کو عجیب نظروں سے دیکھا جاتا تھا. اور آجکل شاید اس کو بھی سعادت سمجھا جاتا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,058
    نہیں پارک یا جھیل کے نہیں ہو سکتے ۔ نا ہی میوزیم کے ۔کیونکہ ایسی جگہوں پر سیلفی خطرناک ہو سکتی ہے ۔ویسے یہ مشاہدات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ۔اللہ ہدایت دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ تو سیدھے سیدھے معصوم سے پوز -pose ہیں ۔ فیس بک پر تو اب باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہوئے ، بیک گراؤنڈ میں خانہ کعبہ جبکہ نگاہیں کیمرہ کی طرف ہی ہوتی ہیں اور بہت سے مختلف پوز کے ساتھ تصویریں نظر آتی ہیں ۔
    2006 سے بھی پہلے مجھے یاد ہے جب شروع شروع میں موبائل آیا تھا تو کیمرہ والا موبائل وہ حرم کے اندر لے کر جانا ہی منع ہوتا تھا ۔ دروازوں پر ہی اتنی سیکیورٹی ہوتی تھی اور اس کے علاوہ ایک دو واقعات تو ایسے سنے تھے کہ تصویر کھینچتے وقت شرطوں نے دیکھ لیا تو کیمرہ یا موبائل جو بھی وہ ضبط کر لیا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,058
    حرمین میں تصویر لینا تو معمولی بات ہے ـ 2006 میں تو ہم نے خود موبائل ٹوٹتے بھی دیکھے ـ لیکن جلد ہی انتظامیہ کو یہ معلوم ہوگای کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا ـ کیونکہ اگر عوام میں یہ شعور ہی نہیں کہ وہ کس مقام پر ہیں ـ اس کا تقدس کیا ہے تو سارے موبائل بھی لے کر ضبط کردیے جائیں ، یہ سلسلہ ختم ہونے والا نہیں ـ یہ بات امام حرم نے اس رمضان میں کئی بار اپنے مختصرخطاب میں زائرین کو سمجھانے کی کوشش کی ـ کہ یہ مقدس مقام ہے ـ اپنے قیمتی وقت کو موبائل کے ساتھ کھیلنے ، تصاویر بنانے یا بازاروں میں گھو م کر ضائع کرنے سےبچائیں ـ لیکن لوگ پھر سنی ان سنی کردیتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,062
    واللہ بہت افسوس ہوتا ہے۔ جب یہ لوگ مسجد نبوی اور حرم مکی میں یہ سب کچھ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا وقت تو اس فضولیات میں گنوا ہی رہے ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ دوسروں کی عبادت اور یکسوئ میں بھی دخل انداز ہو رہے ہوتے ہیں۔ انہیں نہیں خبر کہ ساتھ والا شخص نماز پڑھ رہا ہے اور اور کوئ عبادت کر رہا ہے۔ یہ اپنی حرکتوں میں مشغول ہیں۔ اور میں نے تو دیکھا کہ اچھے معزز نظرا آنے والے لوگ بھی مختلف طریقوں اور پوز سے اپنی تصویریں بنوانے میں مشغول ہیں۔
    عید کے دن عصر اور مغرب کے درمیان حرم میں میں قران پڑھنے میں مصروف تھا۔ بائیں جانب ایک نوجوان اپنے موبائل کو اپنے سامنے رکھ کے مسکرا مسکرا کے مختلف پوز دے کر تصویر بنا نے میں مشغول تھا۔ ایک بار تو مین نے اس سے کہا کہ تمہیں اس کا کتنا ثواب مل رہا ہے۔ اس نے جواب تو نہیں دیا لیکن اپنے کا م میں مشغول رہا۔ تلاوت اور اذکار سے فارغ ہو کر میں نے سے کہا کہ دیکھو میں نے یہاں بیٹھ کر قران کی تلاوت کر لی شام کے اذکار بھی پڑھ لیے اور مجھے اس پر اللہ سے ثواب کی امید بھی ہے۔ لیکن تم سوچو کہ تم اس دوران کیا کرتے رہے۔
    افطار میں کوئ دس منٹ رہتے تھے۔ اور دسترخوان وغیرہ بچھ چکے تھے۔ میرے پیچھے دو آدمی آۓ ایک دوسرے سے کہتا ہے کہ " دیکھو یہاں سے نواز شریف صاف نظر آ رہا ہے" میں اسے کہا کہ بھائ کیا اس کی چار آنکھیں ہیں۔ کہنے لگا کہ آنکھیں تو سب کی دو ہی ہوتی ہیں۔ تو میں نے اس سے کہا کہ پھر کیا دیکھ رہے ہو۔ اس مقدس جگہ میں موجود ہو۔ جاؤ کوئ عبادت وغیرہ کرو۔ نواز شریف کو دیکھ کر تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ ان میں سے ایک کہتا ہے کہ یار بات تو ٹھیک ہے۔ پھر وہ دونوں وہاں سے پیچھے کی جانب چلے گۓ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین!!

    اصل مسئلہ ہی یہی ہے ۔۔۔ شعور ہوگا تو ایسے کام سے خود ہی اجتناب برتیں گے ورنہ کتنی ہی پابندیاں لگالو کرنے والے 'کام' کرجاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,058
    آمین۔ معاملہ شعور کا ہے ہی ۔ اور ایک مسئلہ نہی المنکر کا فریضہ انجام دینے والوں کا بھی ہے ۔ بلاوجہ کا تشدد وسختی بھی غلطی کرنے والے کو ڈھیٹ بنا دیتی ہے ۔ حرمین کی انتظامیہ نے بروقت ڈانٹ ڈپٹ ترک کر کےنصیحت کا طریقہ اختیار کیا ۔ الحمد للہ۔ صورتحال بہتر ہے ۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    371
    متفق۔۔ جزاک للہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں