ونڈوز فون سے آئی فون پر کنٹیکٹس ٹرانسفر کرنے کا طریقہ

انا نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏اگست 31, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کچھ عرصہ پہلے تک اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہوتا تھا کہ سم میں اپنے کنٹیکٹس کاپی کر لیں اور اسی سم کو نئے موبائل میں ڈال دیں ۔ لیکن جب سے سمارٹ فون کا زمانہ آیا ہے ۔ سم کے سائز وغیرہ موبائل کی مناسبت سے تبدیل ہو گئے ہیں ۔ کسی موبائل میں سم چھوٹے سائز کی استعمال کی جاتی ہے تو کسی میں بڑے سائز کی۔ اس لیے یہ طریقہ اب پرانا ہو گیا ہے اور قابل استعمال نہیں رہا ۔
    ایک دو دن پہلے مجھے نوکیا لومیا سے آئی فون میں کنٹیکس جب ٹرنسفر کروانے تھے تو یہی مسئلہ ہوا ۔ خیر اب سم ایڈاپٹر کے ذریعے یہ کام بھی آسان ہو گیا ہے ۔ لیکن چونکہ میرے پاس وہ بھی نہیں تھا ۔ تو انٹرنیٹ سے مدد لینے کی ٹھانی ۔ اکثریت نے عجیب و غریب مشورے بلکہ پورے پورے ٹوٹوریل لکھے ہوئے تھے کہ کس طرح نوکیا لومیا سے یو ایس بی کے ذریعے پہلے کمپیوٹر میں ٹرانسفر کریں ،پھر کوئی ایپ ڈاون لوڈ کریں اور اس کے ذریعے آئی فون میں ٹرانسفر کروا دیں ۔ یا پھر آوٹ لک اکاؤنٹ سے کنٹیکٹس ایکسپورٹ کروا دیں جو کی سی ایس وی فارمیٹ میں محفوظ ہوں گے وغیرہ وغیرہ ۔
    خیر ایک جگہ اس کا آسان سا حل مل گیا ۔
    1) اپنے ونڈو کے فون پر کوئی بھی live / hotmail /outlook کا اکاونٹ بنائیں ۔ جس وقت اپ اکاونٹ بنائیں گے اپ کے سارے کانٹیکٹس اس اکاونٹ کے لیے سنکرونائز ہو جائیں گے ۔
    2) اپنے آئی فون میں اسی اکاونٹ کو add کر لیں ۔ اور سیٹنگز میں سیلیکٹ کر لیں کہ کن کن چیزوں کو (contacts, emails,address,calendar) آپ آئی فون کے ساتھ سنکرونائز کرنا چاہتے ہیں ۔ مجھے صرف کنٹیکٹس چاہئے تھے تو میں نے اس آپشن کو on رہنے دیا اور باقی off کر دیے۔

    بشکریہ
    https://discussions.apple.com/thread/4013023
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    شکریہ!
    یہ آخری حل کافی آسان ہے۔ لیکن کانٹیکٹس کے بجائے اگر سم کا باقی ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ہو تو؟ مثلا میسجز۔ اس صورت میں میرا خیال ہے اس قسم کا کوئی حل ہوگا:
    کیونکہ میں نے آؤٹ لک میں ایسی کوئی سیٹنگز ابھی نہیں دیکھیں جن سے میسجز وغیرہ سینکرونائز کیے جائیں۔

    اچھا ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ ونڈوز فون میں native اکاؤنٹ تو آؤٹ لک کا ہوتا ہے اس لیے اس کے کانٹیکٹس فون میں آجاتے ہیں۔ لیکن اگر گوگل یعنی جی میل یا پھر یاہو کے کانٹیکٹس کو فون میں لانا ہو تو وہ نہیں آتے۔ معلوم نہیں کیوں۔ حالانکہ ایسی سیٹنگز موجود ہیں۔ پھر بھی۔

    خیر، لومیا سے آئی فون پر ترقی مبارک ہو : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ہمم شاید ۔
    ہاں آوٹ لک میں میسجز نہیں آتے ۔
    ہاں میرے پاس بھی یہ مسئلہ ہمیشہ ہی رہا تھا ۔ اس کے علاوہ جی میل صحیح طریقہ سے کام نہیں کرتا تھا ۔ سارے فیچر نہین آتے تھے ۔
    شکریہ : ) ۔ باقی سب تو ویسا ہی ہے لیکن میپ اور جی میل کی کافی آسانی ہو گئی ہے ۔ نوکیا لومیا کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے میپ فری میں ڈاون لوڈ ہو جاتے تھے تو جہاں نیٹ کے سگنل نا بھی ہوں تو بھی میپ استعمال کر لیا کرتے تھے۔ دو سال اس چیز نے بہت فائدہ دیا ہے ۔آئی فون کے میپ کی اپنی خاص بات یہ ہے کہ پیدل چلنے والوں کی ڈائریکشن الگ سے دکھانے کا آپشن موجود ہے ۔ یہ چیز نوکیا میں نہیں تھی ۔جس کی وجہ سے مجھے آج بھی یاد ہے -18 ٹیمپریچر میں میری ٹھیک ٹھاک خواری ہو گئی تھی ۔اور وہ وٹس ایپ میں کال کا آپشن بھی آ گیا ہے ۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 1, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    مثلا کونسے فیچرز؟ جی ڈرائیو، گوگل میپس اور گوگل پلس؟ ہینگ آؤٹ کی تو سرے سے کوئی ایپ ہی نہیں لومیا میں۔
    ظاہر ہے مائکروسافٹ کا ہے تو وہ اپنی سروسز کو ہی ترویج دے گا۔ اور گوگل کی متبادل تمام سروسز لا رہا ہے۔ میں نے فورمز پر کافی شکایات دیکھی ہیں اس حوالے سے کہ گوگل کی سپورٹ شامل کی جائے مگر فی الحال تو کوئی اثر نہیں۔
    یہ سب تو قبول ہے مگر اردو کی کوئی سپوٹ نہیں۔ یہ تو حد ہے۔ پاکستان میں اپنی سروسز دے رہے ہیں اور نجانے کون کون سی دنیا جہان کی زبانیں ڈال دیں، نہیں ہے تو اردو نہیں۔
    چلو شکر ہے!
    میپ استعمال کرنے کی نوبت کبھی نہیں آئی!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,060
    کنٹیکٹس کا بیک اپ جی میل میں سیو ہوجاتا ہے ـ بعد میں کسی بھی سمارٹ فون سے امپورٹ کیے جاسکتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    افسوس کی بات ہے۔
     
    • متفق متفق x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں