پروگرامر کے زاویہ سے سوچیے!

عفراء نے 'پروگرامنگ' میں ‏ستمبر 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آج میں ایک نہایت مفید کتاب کا تعارف لے کر حاضر ہوئی ہوں۔
    نام:
    THINK LIKE A PROGRAMMER
    مصنف:
    V. Anton Spraul
    یہ کتاب ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو
    پروگرامنگ کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں لیکن خود سے پروگرام لکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں
    یا
    وہ طلبہ جو کمپیوٹر سائنس کے کسی بھی درجہ میں ہیں لیکن پروگرامنگ کے بنیادی تصورات سمجھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں

    یہ کتاب پروگرامنگ کی عام کتب سے مختلف ہے کیونکہ اس میں پڑھانے کے مروجہ طریقہ سے ہٹ کر انداز اختیار کیا گیا ہے۔ یہ انداز کسی بھی شخص کو ایک کامیاب پروگرامر بنا سکتا ہے بشرطیکہ وہ سیکھنے پر آمادہ ہو۔
    اس میں کسی خاص پروگرامنگ لینگویج کو ہدف نہیں بنایا گیا (البتہ بطور مثال سی پلس پلس کے کوڈز دکھائے گئے ہیں) بلکہ مسئلہ کو حل کرنے (problem solving) کے طریقوں پر بات کی گئی ہے۔ یعنی اگر آپ کو کوئی مسئلہ دیا جائے جس کو پروگرامنگ کے ذریعہ سے حل کرنا ہے تو آپ کیسے کریں گے۔
    اس کتاب کے مصنف کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کوئی بھی پروگرامنگ لینگویج سمجھنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی۔وہ کسی پروگرام کا آؤٹ پٹ یعنی نتیجہ بھی بتا سکتے ہیں، کسی پروگرام میں تبدیلی کر کے اپنی مرضی کے مطابق ڈھال بھی سکتے ہیں لیکن جب انہیں نئے سرے سے کوئی پروگرام لکھنے کو دیا جائے تو انہیں گھبراہٹ ہوتی ہے اور وہ شروع نہیں کرپاتے۔ اس صورت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں یہ سکھایا جائے کہ کسی مسئلہ کو آسان بنا کر حل کیسے کرنا ہے۔ عموما کہا جاتا ہے کہ مسئلہ حل کرنا ایک تخلیقی صلاحیت ہے جو کہ پیدا نہیں کی جاسکتی بلکہ پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپوٹر سائنس کے اکثر طلبہ پروگرامنگ سے بھاگتے ہیں۔ کیونکہ اساتذہ کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اسائنمینٹس دیے جائیں تاکہ طلبہ خود ہی سیکھ جائیں (یعنی دریا میں ڈالیں گے تو تیرنا سیکھ ہی جائیں گے)۔ یہ ایک مشکل طریقہ ہے اور اکثر طلبہ اس میں کامیاب نہیں ہوپاتے پھر نتیجتا فرار اختیار کرتے ہیں۔
    لیکن اصل بات یہ ہے کہ مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت ہر ایک میں موجود ہوتی ہے البتہ انداز سب کا مختلف ہوتا ہے، کسی کا بہتر اور کسی کا کم درجہ کا۔
    اس کتاب میں پروگرامنگ کے عمومی تصورات کو مختلف مثالوں پر منطبق کر کے سمجھایا گیا ہے۔ مثلا کچھ پیچیدہ تصورات جیسے recursion, pointers, dynamic memory allocation, arrays, وغیرہ

    ایک اچھی بات یہ ہے کہ مصنف نے 11 ویڈیوز پر مشتمل ایک جامع سیریز بھی تیار کی ہے جو اسی موضوع پر ہے۔ اس میں کتاب ہی کے چند اسباق مختصرا پڑھائے گئے ہیں جبکہ مثالیں مختلف لی گئی ہیں۔
    اس سیریز کا لنک یہ ہے:
    https://www.youtube.com/user/vantonspraul

    الغرض، بطور کمپیوٹر سائنس کی طالبہ مجھے یہ کتاب انتہائی مفید لگی۔ اگر آپ پروگرامنگ کے طالب علم ہیں یا اس فن سے کوئی علاقہ رکھتے ہیں تو ضرور استفادہ کیجیے اور دوسروں کو بھی مشورہ دیجیے۔
    کتاب مفت دستیاب نہیں۔ اگرچہ کسی نے انٹرنیٹ پر اس کی پی ڈی ایف اپ لوڈ کر دی ہے۔جسے آپ گوگل کی بدولت باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    "کتاب مفت دستیاب نہیں۔ اگرچہ کسی نے انٹرنیٹ پر اس کی پی ڈی ایف اپ لوڈ کر دی ہے۔جسے آپ گوگل کی بدولت باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔"
    مفت نہیں تو تلاش کر کے ڈاؤنلوڈ کرنے سے پائریسی نہیں ہوگی!؟
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    پائریسی تو بہرحال ہے۔ لیکن اس صورت میں ذمہ دار وہی ہو گا جو یہ کام کرے گا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. فلک شیر

    فلک شیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 25, 2015
    پیغامات:
    27
    ونڈوز کے جس انوائرنمنٹ میں ہم اس وقت لکھ رہے ہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــوہ قریب قریب ننانوے فیصد لوگوں کا پائریٹڈ ہوتا ہے
    دیگر سافٹ ویر بھی ـــــــــــــــــــــــ سو!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    ضروری نہیں سب کا پائریٹڈ ہو۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ سب پائریسی کے فلسفے سے متفق بھی ہوں!!
    سو ۔۔۔ یہاں پائریسی کی بحث نہ ہی چھیڑیے!
    ہاں اگر چاہیں تو اس موضوع کو ملاحظہ کر لیجیے:
    http://www.urdumajlis.net/threads/سافٹویئر-چوری-سے-بچیے،-اوپن-سورس-استعمال-کیجیے.28223/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. فلک شیر

    فلک شیر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 25, 2015
    پیغامات:
    27
    بہتر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    آج کل ہر لیپ ٹاپ میں اصلی ونڈوز کمپنی کی طرف سے آ رہی ہے۔ دور بدل رہا ہے
    ویسے میں اینڈرائڈ فون سے لکھ رہا ہوں اور میرے فون میں اردو جمیل نستعلیق فونٹ بھی آگیا ہے
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جزاک اللہ خیرا
    میں تو آبجیکٹ آرینٹڈ پروگرمنگ پڑھ پڑھ کر دماغ خراب کرچکا ہوں۔
    واقعی میں اگر بندہ پہلے سے بنیادی چیزیں سمجھ لیں تو پروگرامنگ میں بہت آسانی ہوتی ہے۔
    اس بات کا بھی اضافہ کروں کہ امریکہ میں کم عمر لوگوں کو پروگرامنگ کی طرف راغب کیا جاتا ہے کیوں کہ اس سے سوچنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں