علم کا اُٹھ جانا:

المسافر نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏اپریل 21, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,262

    علم کا اُٹھ جانا:



    احمد: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعلٰی عنہ کہتے ہیں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ علم اُٹھا لیاجائے گا جہالت پھیل جائے گی اور ہرج بہت زیادہ ہو جائے گا۔ ﴿صحابہ کرام رضی اللہ تعلٰی عنہم نے عرض کیا﴾ ہرج کیا ہے؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "قتل"۔


    بخاری : حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعلٰی عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے"اللہ تعالی دین کا علم بندوں سے چھین کر ختم نہیں کرے گا بلکہ علماء کی موت سےعلم دین ختم کر دے گا حتی کہ جب ایک بھی عالم نہیں بچے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا راہنما (سردار﴾ بنا لیں گے ان سے مسئلے دریافت کئے جائیں گے اور وہ بغیرعلم کے فتوے دے کر خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔"​
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں