کمانڈ لائن سیکھنے کے لیے مفید کتاب

عفراء نے 'پروگرامنگ' میں ‏ستمبر 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اگر آپ کمانڈ لائن سیکھنا چاہتے ہیں تو میں ایک مفید کتاب متعارف کروانے جارہی ہوں جس کی مدد سے آپ بہت جلد اور باآسانی لینکس کے کمانڈ لائن پر عبور حاصل کر سکتے ہیں۔
    کتاب کا نام: Learn Enough Command Line to Be Dangerous
    مصنف: Michael Hartl
    اس کتاب میں نہایت عمدگی سے لینکس کی کمانڈز سکھائی گئی ہیں۔ عموما جو لوگ لینکس کے عادی نہیں ہوتے وہ کمانڈ لائن سے گھبراتے ہیں۔ لیکن ڈیویلپرز یا سسٹم ایڈمنسٹریٹرز کا اس کے بغیر گزارہ نہیں۔
    مصنف کی اس سے پہلے روبی آن ریلز ٹیوٹوریل پر موجود کتاب بے حد مقبول ہے۔ لیکن جو لوگ کمانڈ لائن نہیں جانتے ان کو ٹیوٹوریل میں تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا انہوں نے یہ کتاب بطور پیشگی شرط کے لکھی ہے اور اس سے پہلے کسی پروگرامنگ وغیرہ کی قابلیت ہونا ضروری نہیں۔ اگر یہ کتاب پڑھ اور سمجھ لی جائے تو نہ صرف روبی آن ریلز ٹیوٹوریل بلکہ اور بھی کئی مشکلات آسان ہوجائیں گی!
    کتاب بہت آسان فہم اور دلچسپ ہے۔ ہر سیکشن کے بعد متعلقہ مشق بھی دی گئی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ کہ آنلائن مفت دستیاب ہے۔
    ربط: http://www.learnenough.com/command-line
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    بہت شکریہ
    روبی آن ریلز کا تعارف کروائیں بہت جگہ اس کو سنا ہے لیکن ٹھیک سے معلوم نہیں ہوا اس زبان کا تعلق جاپان سے ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جاپان سے کس طرح؟
    روبی آن ریلز ایک ویب فریم ورک ہے جو روبی لینگویج میں لکھا گیا ہے۔ یہ مکمل اوپن سورس ہے اور ڈائنامک ویب ایپلیکیشنز بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کئی بڑی ویب ایپلیکیشنز مثلا ٹویٹر، گٹ ہب اس میں بنائی گئی ہے۔
    مزید، تکنیکی تفصیلات جاننے کے لیے آپ یہ کتاب دیکھ سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    اس کا نام سننے کے بعد مجھے لگا اس کا تعلق ضرور جاپان سے ہونا چاہیے وجہ مجھے نہیں معلوم :
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    میں نے جاپان کا ذکر کہیں نہیں پڑھا۔ اس کے بانی ڈیویلپر کا تعلق ڈینمارک سے ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    شاید میں روبی آن ریلز کے ساتھ کوئی جاپان کا آرٹیکل پڑھ رہا تھا کنفیوز ہوگیا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیر ۔ بک مارک تو کر لیا ہے ۔ باقی تبصرہ کتاب پڑھنے کے بعد کرتی ہوں : ) ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں